بدھ , 19 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 06 May,2026

پسنديدہ شخصيات

سیدنا محمّد بن بشیر الانصاری رضی اللہ عنہ

ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی کہ حضور اکرم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو رسوا کرنا چاہتا ہے تو اس کا مال، مکانوں کی تعمیر میں صرف کرادیتا ہے۔ یہ وہ صاحب ہیں جنھوں نے اس وقت جب حضرت خالد بن ولید نے حیرہ کو فتح کیا خریم بن اوس الطائی کے حق میں شہادت دی تھی کہ حضور اکرم نے خریم کو شماء بنتِ نفلہ عطا کی تھی جو خریم کو دے دی گئی ہم اس واقعہ کو خریم کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں اس کے گواہ محمد بن مسلمہ اور محمّد بن بشیر تھے ایک روایت کے مطابق گواہ محمّد بن مسلمہ اور عبد اللہ بن عمر تھے تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ

ان کے نسب کا ذکر ان کےو الد کے ترجمے میں کیا جا چُکا ہے یہ صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے جب حضور کے سامنے لائے گئے تو آپ نے ان کا نام محمد رکھا اور انھیں کھجور کی گھٹی دی انھوں نے مدینے ہی میں سکونت رکھی اور یزید کے عہد میں ایامِ حرہ میں قتل کردیے گئے۔ اسماعیل بن محمّد بن ثابت بن قیس بن شماس نے اپنے باپ سے روایت کی کہ ان کے والد ثابت بن قیس نے اس کی ماں جمیلہ بنت ابی سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس وقت محمّد اس کے پیٹ میں تھا۔ جب وضع حمل ہوا تو جمیلہ نے قسم کھائی کہ وہ ہرگز اسے دودھ نہیں پلائے گی اس پر ثابت بچّے کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر حضور اکرم کی خدمت میں لائے اور واقعہ بیان کیا حضور نے فرمایا: اسے میرے قریب لاؤ چنانچہ مَیں بچّے کو حضور کے قریب لے گیا اس کے بعد حضور اکرم نے بچّے کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا محمّد نام رکھا اور کھجور کی گ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن رافع رضی اللہ عنہ

عبدان نے اس کا ذکر کیا ہے لیکن اسے ان کی صمابیت کے بارے میں کچھ علم نہیں ہاں البتہ بعض محدّثین نے انھیں صحابی گردانا ہے اور ان سے وہ حدیث منسوب کی ہے جو اسرائیل بن عبد الاعلی سے اس نے اسحاق بن حکیم سے اس نے محمّد بن رافع سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایسی قوم کی طرف بھیجا جن کی کھجوروں میں پھل نہیں لگتا تھا۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ

ان کی کنیت ابو حمزہ تھی اور عبد المطلب بن ربیعہ کے بھائی تھے روایت ہے کہ انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا لیکن نہ اس کا کوئی ثبوت ملا ہے اور نہ انھوں نے حضور ارکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی روایت ہی بیان کی ہے۔ ابن مندہ ار ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن رکانہ رضی اللہ عنہ

ابن منیع نے اِن کا ذکر صحابہ میں کیا ہے: حالانکہ وہ تابعی ہیں ابن مندہ نے ان کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد رضی اللہ عنہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولی تھے ان کا اصلی نام مانا ہیہ تھا۔ آپ نے محمّد رکھ دیا حاکم ابو عبد اللہ نے ان کا ذکر ان صحابہ میں کیا ہے۔ جو ترکِ وطن کرکے خراسان آگئے تھے۔ عبد اللہ بن محمّد بن مقاتل بن محمّد بن موسیٰ بن محمّد بن ابراہیم بن محمّد نے جو حضور اکرم کے مولی تھے بیان کیا کہ مُجھ سے میرے باپ نے اپنے باپ مقاتل بن محمّد بن موسیٰ سے، اس نے اپنے باپ سے روایت کی کہ محمد کا نام مانا ہیہ تھا اور وہ ایک مجوسی تاجر تھا۔ انھوں نے حضور کا نام نامی سُنا اور مرو سے بہ غرضِ تجارت روانہ ہوئے اور مدینہ میں آئے۔ اسلام لے آئے۔ اور حضور اکرم نے ان کیا نام محمّد رکھا اور اپنا مولی(دوست، مقرب) قرار دیا۔ بعد از قبولِ اسلام وہ واپس چلے گئے۔ ان کا مکان جامع مسجد کے آمنے سامنے تھا۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّدج بن زہیر بن ابی جبل رضی اللہ عنہ

حسن بن سفیان نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے؟ ہمیں ابو موسیٰ نے کتابۃً بتایا کہ اسے حسن بن احمد نے، اسے احمد بن عبد اللہ نے اسے ابو علی محمد بن احمد بن حسین نے اسے عبد اللہ بن حنبل نے اسے اس کے باپ نے اسے محمد بن جعفر نے اسے شعبہ نے، اس نے ابو عمران الجونی سے اس نے محمّد بن زہیر بن ابی جبل سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص رات کو چھت پر ننگا سوئے مجھ پر اس کی کوئی ذمّہ داری نہیں اسی طرح جو شخص طوفانی سمندر میں سفر کرے، میں اس کے بارے میں بھی کوئی ذمّہ داری نہیں لوں گا۔ ابو نعیم لکھتا ہے کہ میرے خیال کے مطابق اُنھیں حضور اکرم کی صحبت میسّر نہیں ہوئی اور ابو عمران الجونی کو کئی صحابہ سے ملاقات کا موقع ملا انھیں خضارمہ گروہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ ابن مندہ کہتا ہے کہ محمد بن زہییر مرسل ہے۔ یعنی انھیں حضور اکرم کی صحبت نصیب نہیں ہوئی ان سے ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن زید الانصاری رضی اللہ عنہ

سیدنا محمّد بن زید الانصاری رضی اللہ عنہ ان سے ابو حاتم الرازی نے تخریج کی عمرو بن قیس نے ابن ابی لیلیٰ سے، اُس نے عطا سے اُس نے محمد بن زید سے روایت کی کہ ایک دفعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکار کا گوشت لایا گیا آپ نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں نے احرام باندھا ہوا ہے۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)۔۔۔

مزید

سیدنا محصن بن وحوح الانصاری الاوسی رضی اللہ عنہ

یہ صاحب اپنے بھائی حصن کے ساتھ قادسیہ کی جنگ میں شہید ہوئے۔ ہم ان کا نسب اِن کے باپ کے ترجمے میں بیان کریں گے دونوں بھائی لاولد مرے۔ ابن الکلبی نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن سہیل رضی اللہ عنہ

ابو موسیٰ کہتا ہے کہ بعض لوگوں نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے عثمان بن عمر نے شعبہ سے، اس نے واقد بن محمد سے اس نے صفوان بن سلیم سے، اس نے محمّد بن سہل بن ابی خیثمہ سے یا سہل بن ابی خیثمہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی چیز کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو تو اس کے قریب کھڑے ہو تاکہ شیطان تم میں اور تمہاری نماز میں حائل نہ ہو: اسے معاذ بن معاذ اور یزید بن ہارون نے شعبہ سے اسی طرح روایت کیا۔ اسی طرح اسے ابن عیینہ نے صفوان سے اس نے نافع بن جبیر سے اس نے سہل سے بلاشبہ روایت کیا ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید