بن ثابت الانصاری: ان کا تعلق بنو النبیت یعنی عمرو بن مالک بن اوس سے تھا، جناب مالک اور ان کے بھائی ان لوگوں میں شامل تھے، جنھیں وعر کے سے بئر معونہ کے مقام پر شہید کردیا گیا تھا۔ واقدی نے اس کا ذکر کیا ہے۔ اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔
مزید
صفیہ دختر ابو عبید جو مختار بن ابوعبید ثقفی کی بہن تھیں،ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،ان کے شوہر کا نام عبداللہ بن عمر تھا،انہیں حضور اکرم سے سماع ثابت نہیں،نافع نے ان سے روایت کی،تینوں نے ان کا ذکر کی ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام مبشر دختر براء بن معرور انصاریہ،ایک روایت کے مطابق وہ زید بن حارثہ کی زوجہ تھیں،ان سے جابر بن عبداللہ وغیر ہ نے روایت کی،اس خاتون نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث روایت کیں،جن میں سے ایک یہ بھی ہےیحییٰ نے کتابتہً باسنادہ ابن ابی عاصم سے، انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن نمیر سے،انہوں نے عبداللہ بن ادریس ے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے ابو سفیان سے،انہوں نے جابر سے،انہوں نے مبشر سے،انہوں نے رسولِ اکرم سے،جناب حفصہ کے گھر میں یہ فرماتے سُنا،کہ جولوگ غزوۂ بدر اور بیعت رضوان میں شریک تھے،ان میں سے کوئی بھی آگ میں داخل نہیں ہوگا،اس پر ام المومنین نے کہا،یا رسول اللہ ،قرآن کا ارشاد تو یہ ہے،"وَ اِ نَّ مِنْکُمْ اِلَّا وَارِدُھَا"،آپ نے فرمایا،اس کا مطلب یہ ہے،کہ دروازے تک تو سب کو جانا پڑے گا،اس کے بعد اللہ سے ڈرنے والوں کو نجات ۔۔۔
مزید
امِ مبشر زوجۂ زید بن حارثہ انصاریہ،ایک روایت میں ہے،کہ یہ خاتون اور اول الذکر دونوں ایک ہیں،اور ایک روایت اس کے خلاف ہے،چنانچہ ابوموسیٰ اور ابونعیم نے اس خاتون کو اوّل الذکر سے مختلف گرداناہے،مگر ابن ابی عاصم نے دونوں کو علیحدہ علیحدہ شمار کیا ہے،اور دختر براء بن معرور کے ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جس میں اہلِ بدر کی فضیلت کا ذکر ہے،اور اس ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جو ابن ابی حبہ اور ابوالفرج بن ابوالرجاء نے باسنادہما تا مسلم بن حجاج قتیبہ سے، انہوں نے لیث سے(ح) مسلم نے محمد بن رمح سے انہوں نے لیث سے،انہوں نے ابوالزبیر سے، انہوں نےجابر سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام مبشر کے گھر تشریف لے گئے، انہوں نے آپ کو کھجور کے درخت کے نیچے بٹھایا،ان سے پوچھا،یہ درخت کسی مسلم نے لگایاتھا یا غیر مسلم نے،انہوں نے جواب دیا،یارسول اللہ،یہ درخت ایک مسلمان نے ۔۔۔
مزید
بن ثعلبہ: ابوموسیٰ کا بیان ہے کہ میں نے ابوعبداللہ بن مندہ کی تحریروں کے ایک جزو پر لکھا دیکھا اس میں مقاتل بن سلیمان نے ضحاک سے اور اس نے جابر بن عبداللہ سے یہ روایت درج تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مالک بن ثعلبہ کے ایک امیر کبیر نوجوان تھا۔ ایک دن وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مجلس کے قریب سے گزرا آپ اس وقت وَالَّذِیْنَ یَکْنِزون الذہب والفضۃ والی آیتِ مبارکہ پڑھ رہے تھے ، اس نوجوان کے کان میں یہ الفاظ پڑھے تو وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا، جب ہوش میں آیا تو دربار رسالت میں حاضر ہوکر گزارش کی یارسول اللہ! جو آیت آپ تلاوت فرما رہے تھے آیا وہ ا س آدمی کے بارے میں ہے جس میں سونے چاندی کے خزانے جمع کیے ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں مالک! بات تو یہی ہے۔‘‘ اس پر اس جوان نے کہا یارسول اللہ! قسم ہے اس ذ۔۔۔
مزید
ام محمدیہ انصاریہ،عمربن ذر نے عبیداللہ بن حجاب سے،انہوں نے ام محمد انصاریہ سےروایت کی، حضوراکرم نے فرمایا،جو شخص کھانا کھاتے اور پیتے وقت ذیل کے کلمات استعمال کرے،اسے اس کھانے اور پینے سے کوئی ضرر نہ پہنچے گا۔ "بِسمِ اللہِ خَیرَالاَسمَاءِ،بِسمِ اللہِ رَبِّ الاَرضِ وَالسَّماءِ،بِسمِ اللہِ لَایَضُرُّ مَعَ اَسمِہٖ شَیءٌ ابوموسیٰ نے انکا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ام محمد بن حاطب بن حارث،یہی خاتون ام جمیل دختر مجلل ہیں،باب جیم میں انکا ذکر ہو چکا ہے، بقولِ جعفر ایک روایت میں ان کا نام فاطمہ مذکور ہے،انہیں ام محمد اس لئے کہتے تھے،کہ ان کے بیٹے کا نام محمد تھا،اور کنیت کم ہی استعمال ہوئی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام محمد خولہ دختر قیس،آدم بن ابولیاس نے ابومعشر سے،انہوں نے سعید المقبری سے،انہوں نے عبید سنوطا سے روایت کی،کہ ایک بار خولہ دختر قیس ہمارے ہا ں آئیں(وہ پیشتر ازیں حضرت حمزہ کی زوجہ تھیں،ان کے بعد ان سے نعمان بن عجلان سے نکاح کرلیاتھا)ہم نے ان سے کہا،ہمیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،اس پر ان کے خاوند نعمان نے کہا،تم بنیِ کریم کی حدیث سنانے لگے ہو،حالانکہ بغیر از ثبوت آپ سے کوئی بات منسوب کرنابہت بڑا گناہ ہے،جناب خولہ نے جواب دیا،کتنی بُری بات ہے کہ میں انہیں حضورِ اکرم کی حدیث اس لئےسناؤں کہ انہیں فائدہ پہنچے،اور خود آپ پر بہتان باندھوں،انہوں نے کہا،حضورِ اکرم کو میں نے فرماتے ہوئے سُنا، "اَلدُّنیَاخِضرَۃً حَلوَۃً "،جو شخص حلال مال کماتا ہے اللہ تعالیٰ اس مال میں برکت ڈالتا ہے،اور کئی ایسےلوگ ہیں،جو اللہ اور رسول کے مال میں دست درازی ۔۔۔
مزید
ام مرثد اسلمیہ،ایک روایت میں غفویہ آیاہے،فتح مکہ کے دن اسلام لائیں اور حضور اکرم سے بیعت کی،ان سے ام خارجہ،زوجۂ زیدبن ثابت نے روایت کی،کہ ہم حضورِ اکرم کے ساتھ مدینے سے نکلیں اور آپ رعل کے مقام پر انصار کے ساتھ تھے،آپ نے فرمایا،کہ اس وادی میں جس کے پاؤں کی آہٹ سنائی دے رہی ہے اور جو جلد ہی تمہارے سامنے نمودارہوگاوہ اہلِ جنت سے ہے، اتنے میں حضرت علی آتے دکھائی دئیے۔ اس مکی بن ابراہیم نے ابوبکر بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے،انہوں نے ام خارجہ سے،انہوں نے حضورِ اکرم سے اسی طرح سُنا،اور انہوں نے ام مرثد کا ذکر نہیں کیا،ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے،تینوں نے انکا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔
مزید
بن جبیر بن حبال بن ربیعہ بن دعبل الاسلمی: ہم ان کے نسب کا ذکر ان کے چچا حارث بن حبال کے تذکرےمیں کرچکے ہیں۔ مالک صلح حدیبیہ کے موقع پر اسلامی لشکر میں شامل تھے۔ یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔
مزید