برہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دختر ابو تجراۃ العبدریہ،مکیز بیر کا بیان ہے،کہ تجراہ بنو کندہ کا ایک ضمنی قبیلہ ہے،جو مکے آگئے تھے۔ اس خاتون نے صفیہ دختر شیبہ اور عمیرہ دختر عبداللہ بن کعب بن مالک نے روایت کی ،منصور حجبی نے اپنی والدہ سے،انہوں نے برہ دختر ابو تجراہ سے روایت کی ،کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے دیکھا ، جب اختتام کو پہنچتے تو فرماتے کہ تیز چلو،کہ خدا نے تیز چلنے کا حکم دیاہے نیز انہوں نے سعی کے دوران میں دیکھا کہ تیز چلنے سے آپ کے دونوں گھٹنے ننگے ہوجاتے تھے۔ عطاء بن ابی رباح نے یہ حدیث،صفیہ دخترِ شیبہ سے روایت کی،اور برو کا نام حبیبہ دخترِ ابو تجراہ لِکھا ہے،تینو ں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بریدہ دختر بشر بن حارث بن عمرو بن حارثہ،عباد بن سہل بن اساف کی بیوی تھیں،ان ک بیٹے کا نام ابراہیم بن عباد تھا،بریدہ نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی،یہ ابن حبیب کا قول ہے۔ ۔۔۔
مزید
بریقہ دختر ابو حارثہ بن اوس بن دحیش انصاریہ از بنو عوف بن خزرج،بقول ابن حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
برکہ دختر ثعلبہ بن عمرو بن حصن بن مالک بن سلمہ بن عمرو بن نعمان،ان کی کنیت امِ ایمن تھی،اور ان کے بیٹے کا نام ایمن بن عبید تھا،یہ خاتون اسامہ بن زید کی والدہ بھی تھیں،عبید الجشی کے بعد ام ایمن نے زید بن حارثہ سے نکاح کیا تھا،یہ خاتون حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز اور خادمہ تھیں،دونوں ہجرتوں میں شریک تھیں،اور ام الظباء کے نام سے مشہور تھیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ` ۔۔۔
مزید
برکہ دختر یسار،قیس بن عبداللہ اسدی کی بیوی،بقولِ موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب سے روایٔت کی کہ اس خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ حبشہ ہجرت کی تھی،یہ ابو سفیان کی کنیز تھیں،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
برکہ حبشیہ یہ خاتون ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ سے آئی تھیں،اور یہ وہی خاتون ہیں، جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پیشاب پی لیا تھا،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بروع دختر واشق الرواسیہ،ایک روایت میں ان کی نسبت اشجعیہ ہے،جو ہلال بن مرہ کی بیوی تھیں،یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تا ابن عاصم،اسماعیل بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے،انہوں نے صدقہ بن خالد سے ،انہوں نے مثنیٰ سے،انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے،انہوں نے بروع دختر واشق سے روایٔت کی کہ انہوں نے ایک شخص سے نکاح کیا،اور خود کو اس کے سپرد کردیا،لیکن وُہ قبل از مجامعت مرگیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں مہر مثل کا حکم دیا،اور یہ قصّہ بہ حدیث علقمہ از معقل از سنان منقول ہے،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ رواس کا نام حارث بن کلاب بن ربیعہ بن عامر صعصعہ تھا،اور اشجع از بنو قیس ہیں،اور ان کا نسب یوں ہے،اشجع بن ریث بن غطفان بن سعد بن قیس عیلان۔ ۔۔۔
مزید
برصاء عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی والدہ تھیں،ان کا نام کبشہ یا کبیشہ تھا،ان سے عبدالرحمٰن بن عمرہ نے روایت کی،کہ میری دادی نے مجھے بتایا ،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے،اور کھڑے کھڑے ایک مشکیزے سے پانی تناول فرمایا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
برزہ دختر مسعود بن عمرو،جو صفوان بن امیہ کی بیوی تھیں،ان کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا،جب اسلام آیا تو ان کی سات بیویاں تھیں،ام وہب کے ترجمے میں ان کا ذکر آیا ہے،ابو وہب نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بثینہ دختر ضحاک،ثابت بن ضحاک انصاری کی ہمشیرہ،محمد بن مسلمہ ان سے نکاح کے متمنی تھے،چنانچہ ایک ہمسائے کے گھر میں چھپ کر انہوں نے اس خاتون کو دیکھا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، ابو موسیٰ لکھتے ہیں،کہ ابو نعیم نے اس خاتون کا نام اسی طرح لکھا ہے،لیکن ابو عبداللہ بن مندہ نے ان کا نام اپنی کتاب التاریخ میں ثا سے ثبینہ تحریر کیا ہے،نیز محمد بن مسلمہ کی حد یث میں اس خاتون کی صحبت کا ذکر نہیں۔ ۔۔۔
مزید