عم اشعث بن سلیم رضی اللہ عنہ،شعبہ نے اشعث بن سلیم،انہوں نے اپنی چچی سے،انہوں نے ان کے چچاسےروایت کی کہ ایک بارمیں مدینے کی گلیوں میں گھوم رہاتھاکہ پیچھےسےایک آدمی نے آوازدی،کہ اپنی دھوتی کواوپراٹھاؤ،کہ زیادہ چلے،اورصاف رہےیااس میں زیادہ القاہے،مڑکر دیکھا،توحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے،میں نے عرض کیا،یارسول اللہ،یہ دھوتی ہی توہے،جو ذرا ڈھلک گئی ہے،فرمایا،کیامیراطریقہ تجھے پسندنہیں،میں نے دیکھاتوآپ کی پنڈلیوں کے نصف تک تھی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عم اشعث بن سلیم رضی اللہ عنہ،شعبہ نے اشعث بن سلیم،انہوں نے اپنی چچی سے،انہوں نے ان کے چچاسےروایت کی کہ ایک بارمیں مدینے کی گلیوں میں گھوم رہاتھاکہ پیچھےسےایک آدمی نے آوازدی،کہ اپنی دھوتی کواوپراٹھاؤ،کہ زیادہ چلے،اورصاف رہےیااس میں زیادہ القاہے،مڑکر دیکھا،توحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے،میں نے عرض کیا،یارسول اللہ،یہ دھوتی ہی توہے،جو ذرا ڈھلک گئی ہے،فرمایا،کیامیراطریقہ تجھے پسندنہیں،میں نے دیکھاتوآپ کی پنڈلیوں کے نصف تک تھی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمِ براءبن عازب،ابواحمدعبدالوہاب بن ابومنصورنے ابوغالب ماوردی سے منادلتہً باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے عمروبن قسیط الرقی سے،انہوں نے عبیداللہ بن عمروسے،انہوں نے،انہوں نے زیدبن انیسہ سے،انہوں نےعدی بن ثابت سے،انہوں نے براء سے روایت کی کہ میں اپنےچچاکےہاتھ میں نیزہ دیکھا،الیٰ آخر الحدیث،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عم ابی عمیربن انس،ابواحمدنےباسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے حفص بن عمرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابوبشرسے،انہوں نے ابوعمیربن انس سے،انہوں نے اپنے صحابی چچاسے روایت کی کہ کچھ سوار حضورِاکرم کے پاس آئے،انہوں نے بیان کیا،کہ انہوں نے کل چانددیکھاتھا،فرمایا، افطارکرلواورکل صبح کونمازعیدکےلئےعیدگاہ کوجانا۔ اسی حدیث کوبشربن مفضل اورعثمان بن حیلہ نے شعبہ سے،انہوں نےابوبشرسے،انہوں نے ابوعبداللہ بن انس سےروایت کیا،نیزاس حدیث کوابوعوانہ اورہثیم وغیرہ نےابوبشر سے،انہوں نے ابوعبداللہ بن انس سےروایت کیا،جیساکہ روح نے اسے شعبہ سے،انہوں نے ابوبشرسے، انہوں نے اپنے چچاسےروایت کیا،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمِ المنہال بن سلمہ خزاعی،بقولِ جعفرعبدالرحمٰن بن سلمہ نےاپنےوالدسے،انہوں نےاپنے چچا سے،انہوں نے یحییٰ بن محمودسےاذناًباسنادہ ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے محمدبن مثنیٰ سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن منہال خزاعی سے،انہوں نے چچاسے روایت کی کہ رسولِ کریم نے اسلم سے فرمایا،آج کاروزہ رکھو، انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ،ہم توناشتہ کرچکے ہیں،فرمایا،آج عاشورےکاروزہ پوراکرو،اس میں انہوں نےعن ابیہ کاذکرنہیں کیا،جب کہ باقی لوگوں نےکیاہے،ابوموسیٰ نے اختصاراًذکرکیاہے۔ ابنِ اثیرلکھتےہیں،کہ ابوموسیٰ نےاس میں ابنِ مندہ پراستدراک کیاہے،حالانکہ ابنِ مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اس کے بعدباسنادہ محمدبن منہال پھرقتادہ سےباسنادہ اسی طرح بیان کیاہے،جس سے معلوم ہوتاہے،کہ دونوں ایک ہیں،چنانچہ عمِ عبدالرح۔۔۔
مزید
عمِ معاویہ بن قرۃ المزنی،زائدہ نے عبدالملک بن عمیرسے،انہوں نے خطیب ابوالفضل عبداللہ بن احمدسےباسنادہ ابوداؤدطیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی کہ ایک شخص اپنےچھوٹےسےبیٹےکولےکرحضورِ اکرم کی خدمت میں آتا،اوراسےآپ کےسامنے بٹھادیتا،حضورِاکرم نے دریافت فرمایا،کیاتم اس سے محبت کرتےہو،اس نےجواب دیا،بلاشبہ یارسول اللہ،مجھےاس سےبہت پیارہے،کچھ عرصہ کےبعدوہ بچہ مرگیا،حضورنےاس سےدریافت فرمایا،تجھےضروردُکھ ہواہوگا،اس نے کہاہاں یارسول اللہ،آپ نے فرمایا،اس وقت تجھے کتنی خوشی ہوگی،جب توبہشت میں داخل ہوگا،اورجنت کےدروازے پریہ لڑکاکھڑاہوگا،اورتیرے لئے دروازہ کھولےگا،بلاشُبہ یارسول اللہ!فرمایاتجھےانشاءاللہ یہی صورتحال پیش آئے گی۔ شعبہ نے بھی اس حدیث کومعاویہ سےان کے والدکےواسطےسےبیان کیاہے،اورخالد بن میسرہ اورزیا۔۔۔
مزید
عمِ معاویہ بن حکیم،اسماعیل بن عیاش نے سلیم بن سلیمان سے،انہوں نے یحییٰ بن جابرالطائی سے، انہوں نے معاویہ بن حکیم سے،انہوں نے اپنےچچاسےروایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا، نحوست کوئی چیزنہیں،ہاں البتہ بعض عورتیں،مکان اورگھوڑےبرکت والے ہوتےہیں،ابنِ مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمِ مغیرہ بن سعد بن اخرم،اعمش نےعمروبن مروسے،انہوں نےمغیرہ بن سعدبن اخرم سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم (بروایتےعرفہ میں تھے) تووہ آپ کی خدمت میں حاضری کے لئے آگےبڑھے،مگرلوگوں نےانہیں روک دیا،آپ نے فرمایا مت روکو،اوراسےآنےدو،ابونعیم اورابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ایک روایت میں اس شخص کانام سعد بن اخرم ہے اورایک دوسری روایت میں یہ شخص کوئی اورہے،یحییٰ بن محمودنے اجازۃً باسنادہ ازابن ابی عاصم،انہوں نے ابن نمیرسے،انہوں نے یحییٰ بن عیسیٰ سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے عمروبن مرہ سے،انہوں نےمغیرہ بن عبداللہ بن سعد بن اخرم سے،انہوں نےاپنےوالدیاچچاسے(اعمش کواس میں شک ہے)روایت کی،انہوں نے رسولِ اکرم سےدریافت کیا،یارسول اللہ!وہ کون ساعمل ہےجومجھےجنّت کے قریب ترکردےگا۔ ۔۔۔
مزید
عمِ قردبن دعموص،ایک دفعہ چچاکی معیت میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کاذکرگزرچکاہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید