ہفتہ , 08 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 25 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوسعدالخیرانماری رضی اللہ عنہ

ابوسعدالخیرانماری،ایک روایت میں ابوسعیدآیاہے،ان کا نام عامر بن سعدشامی یا عمروبن سعدتھا، یہ ابوعمرکاقول ہے،ان سے عبادہ بن نسی،قیس بن حجرالکندی اور فراس الشعبانی نے روایت کی۔ یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ ابن ابوعاصم سے،انہوں نے محمد بن سہل بن عسکر سے،انہوں نے ربیع بن نافع سے،انہوں نے معاویہ بن سلام سے،انہوں نے اپنےبھائی زیدبن سلام سے،انہوں نے ابوسلام سے،انہوں نے عبداللہ بن عامرسے روایت کی کہ قیس بن حجرالکندی نے ولید بن عبدالملک سے ذکرکیا،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسعدالخیر سے ذکرکیا،کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ میری امت سے سترہزار کوحساب بغیرجنت میں داخل فرمادے گا،اور پھر ہرہزار انسان سترہزارکی شفاعت کریں گے،پھرمیرے لئے اس تعدادکوتین گنابڑھادیاگیا،قیس کہتے ہیں،میں نے ابوسعدکوکھینچ کر سینے سے لگالی۔۔۔

مزید

ابوسعدانصاری رضی اللہ عنہ

ابوسعد انصاری،ان کا نام ابن ابووہب یا ابن وہب تھا،ان سے یحییٰ بن ابوخالدنے ابن ابوسعد انصاری سے،انہوں نے اپنے والدسے بیان کیا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ندامت توبہ ہےاورگناہوں سے توبہ اس طرح ہے،گویا اس نے گناہ کیاہی نہیں۔ ابوعمر نے ان کا نام ابوسعدانصاری زرقی لکھاہے،الندم توبہ کی حدیث ان سے نقل کی ہے،اورایک روایت میں ہے کہ یہ وہ شخص ہیں،جن سے عبداللہ بن مرہ نے روایت کی اوران سے یونس بن میسرہ نےسیاہ ناک والے دنبے کی قربانی کے بارے میں ایک حدیث روایت کی،ایک روایت میں ان کا نام ابوسعید مذکورہے،مگریہ ابوسعدہیں اور ابن مندہ نے ان سے الندم توبہ کے بعد سیل مزدورکی حدیث نقل کی ہے،تینوں نے انکاذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعدبن ابوفضالہ رضی اللہ عنہ

ابوسعدبن ابی فضالہ انصاری حارثی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مدنی ہیں،کئی راویوں نے باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابن بشارسے،انہوں نے محمدبن بکربرسانی سے،انہوں نے عبدالحمیدبن جعفرسے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے زیاد بن میناسے،انہوں نے ابوسعد بن فضالہ سےجو صحابی تھے،سُنا،حضوراکرم نے فرمایا،جب قیامت کے دن لوگ جمع ہوں گے،تواللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک منادی کرنے والامنادی کریگاکہ جس شخص نے بھی دنیا میں اپنے اعمال میں خداکے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا ہے،اس چاہیئے کہ وہ اپنے اعمال کا بدلہ اس شخص سے طلب کرے جسے وہ خداکاشریک بناتارہاہے،کیونکہ اللہ ایسے لوگوں سے بوجہ شرک بے نیاز ہے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعدبن وہب القرظی رضی اللہ عنہ

ابوسعدبن وہب القرظی،یہ بنوقریظہ سے تھےاورانہیں نضیری بھی کہاجاتاہے،یہ یوم قریظہ کے موقعہ پر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے خدمت میں حاضرہوکرمسلمان ہوگئے تھے،محمد بن سعد نے اس روایت کو واقدی سے نقل کیا ہے،علاوہ ازیں واقدی نے بکر بن عبداللہ نضیری سے، انہوں نے حسین بن نضری سے،انہوں نے اسامہ بن ابوسعد بن وہب النضری سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی کہ وہ اس وقت موجود تھے،جب حضوراکر م سیل مہزور کے بارے میں اپنا فیصلہ صادرفرمارہے تھے،آپ نے فرمایاکہ اوپروالاآدمی پانی کو اس وقت تک روکے رکھے جب پانی اس کے ٹخنوں تک پہنچ جائے،پھراسے نچلے آدمی کے لئے چھوڑدے،ابوعمرنے ذکرکیا ہے۔ ابن مندہ نے اس متن کو ابوسعدانصاری کے ترجمے میں ذکرکیاہے،لیکن ابوعمرکوغلطی لگی ہے کہ اس نے ایک ہی آدمی کو پیشترازیں انصاری لکھاہے اوریہاں اسی آدمی کو ۔۔۔

مزید

ابوسعدساعدی رضی اللہ عنہ

ابوسعدساعدی،ابوحفص شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے،اوزاعی نے یحییٰ بن کثیرسے،انہوں نے قرہ بن ابوقرہ سے روایت کی کہ ابوسعد نے ایک شخص کوعصرکے بعد نمازپڑھتے دیکھا،انہوں نے کہا، دیکھوبعدازعصرنمازنہ پڑھو،کیونکہ حضورِاکرم نے اس سے منع کیا ہے،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعدزرقی یاابوسعید رضی اللہ عنہ

ابوسعدزرقی یا ابوسعید،ابوعمرکہتے ہیں،ابوسعدمشکوک ہے،اور خلیفہ بن خیاط نے انہیں بعدازذکر ابوسعیدبن معلی ان لوگوں میں شمارکیاہے،جنہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے روایت کی اورمزیدلکھا ہے،کہ ان کا نام اورنسب نہیں معلوم ہوسکا،مگرانہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی۔عبداللہ بن احمدبن محمدبن خطیب نے باسنادہ ابوداؤد طبالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابوالفیض سے روایت کی،کہ انہوں نے عبداللہ بن مرہ کوابوسعید زرقی سے روایت کرتے سنا،کہ بنواشجع کے ایک آدمی نے آپ سےعزل کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،جوکچھ رحم میں مقدرہوچکا ہے وہ ہوکررہےگا،یہ ابوعمرکاقول ہے،خلیفہ کے علاوہ باقی لوگ انہیں ابوسعیدزرقی کہتے ہیں،یہ اپنی کنیت کی وجہ سے مشہورہیں،مگران کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں سعد بن عمارہ،اورایک میں عمارہ بن سعدآیا ہے،ان سے عب۔۔۔

مزید

ابوالسعدان رضی اللہ عنہ

ابوالسعدان،غیرمنسوب ہیں ان کا نام معلوم نہیں،ان سے مکحول الدمشقی نے ایک حدیث روایت کی ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسالم الحنفی رضی اللہ عنہ

ابوسالم الحنفی،عبداللہ بن بدر کے داداتھے،ان کی حدیث عبداللہ بن بدرنےام سالم سے،انہوں نے ام سالم سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسالم الحنفی رضی اللہ عنہ

ابوسالم الحنفی،عبداللہ بن بدر کے داداتھے،ان کی حدیث عبداللہ بن بدرنےام سالم سے،انہوں نے ام سالم سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید