حضرت منبہ سید رحمہ اللہ سید شاہ منبہ حضرت غوث الاعظم شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی کی اولاد سے تھے، شاہ بیگ ارغون کے زمانہ میں آپ سید کمال شیرازی، سید عبداللہ حسینی اور سید شکر اللہ شیرازی کے ہمراہ ٹھٹھہ میں وارد ہوئے تھے، ان چاروں اصحاب کے درمیان بری محبت تھے۔ (تحفۃ الکرام ج۳، ص ۲۴۵) سید منبہ فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے منزل سلوک میں قدم اولین رکھا، تو ایک چٹان پر سر رکھ کر تین شب و روز بھوکے رہے، چوتھے دن پیاس سے بد حال ہوکر پانی کی تلاش میں نکلا، مگر بے سود دل میں خیال کیا کہ یہ تقدیر الٰہی ہے جو مجھ کو یہاں لائی ہے تاکہ میں پیاسا مرجاوں ابھی اسی کیفیت میں مبتلا تھا کہ ایک شخص دور سے نظر آیا، جب وہ میرے قریب آئے تو اس نے پانی کا پیالہ اور روٹی میرے سامنے پ۔۔۔
مزید
محمد اسماعیل شاہ قادری جیلانی علیہ الرحمۃ حضرت سید شاہ محمد اسماعیل القادری الجیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کا شمار عارفین میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت سیدنا شہاب الدین المعروف شاہ قادری جیلانی بدین والے کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ دونوں بھائی بغداد شریف سے سر زمین سندھ تشریف لائے۔ حضرت شاہ قادری علیہ الرحمۃ نے بدین کو اپنا مسکن بنایا اور آپ کے برادر اصغر حضرت شاہ محمد اسماعیل قادری نے نوارئی کا رخ کیا۔ اور آپ نے مخلوق کی رہبری و ہدایت کے لیے نوارئی کو سعادت بخشی کہ آپ نے یہیں سکونت اختیار کرلی۔ آپ کی یہ کرامت بہت مشہور ہے کہ آپ نے اپنی قبر انوار شریف سے باہر تشریف لاکر حضرت سید سخی بچل شاہ جیلانی کو اپنا مرید بنایا اور خرقہ خلافت عطا فرمایا اور اپنے روضہ کی دیوار پر سند بیعت تحریر فرمائی چناں چہ آج تک لوگ اس مقام کو جس پر تحریر تھ۔۔۔
مزید
حضرت ملوک شاہ میاں علیہ الرحمۃ میاں ملوک شاہ نے اپنے والد شیخ عثمان بقول علیہ الرحمہ کی صحبت سے فیض پایا تھا، وہ سلوک کی منازل طے کر کے بقاء باللہ کی منزل تک پہچ گئے تھے، مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۷۴۔ تحفۃ الکرام ص ۲۵۷ ج۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔
مزید
حضرت ملوک شاہ میاں علیہ الرحمۃ میاں ملوک شاہ نے اپنے والد شیخ عثمان بقول علیہ الرحمہ کی صحبت سے فیض پایا تھا، وہ سلوک کی منازل طے کر کے بقاء باللہ کی منزل تک پہچ گئے تھے، مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۷۴۔ تحفۃ الکرام ص ۲۵۷ ج۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔
مزید
حضرت موسیٰ آھیدنی شیخ علیہ الرحمۃ دراصل یہ بزرگ سلطان علاوالدین خلجی کے عہد میں سر زمین سندھ می تشریف لائے تھے، وفات کے بعد بھی آپ کی کرامات ظاہر ہوتی رہیں آپ کا مزار فیض آثار نہر سانکرہ کے کنارے ہے۔ (حدیقۃ الاولیاء ص ۱۸۹) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔
مزید
حضرت محمد ابراہیم سخی جیلانی علیہ الرحمۃ آپ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اولاد امجاد سے ہیں آپ کا نام نامی اسم گرامی حضرت سخی محمد ابراہیم جیلانی وجڑی والا ہے ‘‘وج’’ سندھی زبان میں بجلی کو کہتے ہیں آپ کو وجڑی والا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے کسی عقیدت مند نے جیسے ہی آپ کو امداد کے لیے پکارا آپ بجلی کی طرح فوراً پہنچ جایا کرتے تھے۔آپ بڑے فیاض ، صاحب نظر اور سخی تھے آپ کی بے شمار کرامات ہیں۔ بڑے بڑے اولیائے وقت آپ کے مزار پر حاضر ہوا کرتے تھے اور اب بھی حاضر ہوتے ہیں ، آپ کسی کو بھی خالی نہیں لوٹا تے ہیں جو بھی صدق نیت سے آپ کے مزار پر جس جائز مقصد کے لیے حاضر ہوا جھولیاں بھر کر جاتا ہے۔ مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔ آپ کو ‘‘گنجے کا ۔۔۔
مزید
حضرت ملوک سیدعلیہ الرحمۃ سید ملوک قدس سرہ ماژندران کے سادات سے تھے ٹھٹھہ میں آکر مقیم ہوئے آپ کو معلوم ہواوسہ جوگی مسلمانوں کے ہمراہ جنگ کر رہا ہے حضرت بھی ذوق شہادت میں اسی جانب روانہ ہوئے اور جہاد کی حالت میں شہید ہوگئے۔ آپ کے خدام آپ کی نعش کو کاندھوں پر اٹھا کر اس جگہ لائے جہاں اب آپ دفن ہیں کہتے ہیں کہ جنازہ کو نماز کے لیے اس جگہ رکھا گیا پھر نماز کے بعد کوشش کی گئی کہ نعش کو یہاں سے مکلی لے جایا جائے اور دفن کیا جائے مگر نعش جگہ سے نہ ہٹی اس رات لوگ وہیں رہے رات کو خواب میں دیکھا آپ فرمارہے ہیں میری نعش کو یہیں دفن کرو، آپ کا مزار ٹھٹھہ شہر میں ہے، ربیع الثانی کے مہینہ میں گیارہویں شریف کے موقع پر بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۶۸) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔
مزید