حضرت بہیہ رضی اللہ عنہ بہیہ رضی اللہ عنہ،ابواحمدنےباسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے عبداللہ بن معاذسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے لہمس بن حسن سے،انہوں سیاربن منظورسےجوبنوفرازہ سےتھے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ایک خاتون سے جن کانام بہیہ تھا،انہوں نےاپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےاجازت لے کراپناہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیض میں ڈال لیا،اوردریافت کیا،یارسول اللہ وہ کون سی چیزہے،جس کے استعمال سے لوگوں کوروکنامنع ہے،فرمایا،پانی،انہوں پھراسی سوال کودہرایاتوآپ نے فرمایا،نمک،انہوں نے پھراس سوال کودہرایا،فرمایاتوبھلائی کیےجا،اس میں تیری بھلائی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابنِ سَعدہ صَاحب الجیوش رضی اللہ عنہ ابنِ سَعدہ صَاحب الجیوش رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہتے سُناکہ میں اللہ کا بندہ اوراس کارسول ہوں،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ،بقول ابن مندہ ،وہ سلمی حجازی ہیں،انہوں نے باسنادہ موسیٰ بن محمدانصاری سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے یعقوب بن عتبہ سے،انہوں نے حارث بن ابوبکرسے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ ابن ابی حمامہ نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ!میں نے اللہ تعالیٰ کی حمدمیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں کچھ اشعارکہےہیں،فرمایا،جوکچھ میرےبارےمیں لکھاہے،وہ تورہنے دو،ہاں جوکچھ اللہ کی ثنامیں کہاہےوہ سناؤ۔ ابونعیم نےان کانام ابن حماطتہ السلمی لکھاہے،انہوں نے حمادسے،انہوں نے محمدبن اسحاق سےاسی اسنادسےروایت کی ہے،جس سےابن مندہ نے روایت کیاہے،ابن حماطہ شاعرتھے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی عیشمی،معاویہ بن ابوسفیان کے ماموں تھے،اورباپ کی طرف سےا بوحذیفہ کے اور ماں کی طرف سے مصعب بن عمیرکے بھائی تھے،ان کی ماں خناس دختر مالک قرشیہ عامریہ تھی،ایک روایت کی روسے ان کانام شیبہ ایک اورروایت کے مطابق ہشیم یامہشم تھا،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،اورشام میں سکونت اختیارکرلی،اورحضرت عثمان کے دورخلافت میں وفات پائی،ان کا شمار زاہداورپارساصحابی میں ہوتاتھا،چنانچہ ابوہریرہ جب بھی ان کا ذکرکرتے،توانہیں صالح اورپارساکہہ کرپکارتے کئی آدمیوں نے اپنے اسناد سے جو محمد بن عیسیٰ تک جاتاہے،محمود بن غیلان سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے منصوراوراعمش سے،انہوں نے ابووائل سے روایت کی کہ امیرمعاویہ،ابوہاشم کی عیادت کو آئے،پوچھا،ماموں جان،آپ کیوں رورہے ہیں،کہ سکرات موت کی وجہ سے آپ بے چین ہیں،یا۔۔۔
مزید
حضرت ابوملیح ہدادی رضی اللہ عنہ ابوملیح ہدادی،ان سے عبدالدائم نے روایت کی،حضورِاکرم نے ان کے جوتے کاتسمہ کاٹ دیا،اور وہ ایک جوتے سے چلتے آئے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ ابوزکریایعنی ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہےاورباسنادہ احمدبن سلیمان سے،انہوں نے رشدبن سعدسےانہوں نے حییی بن عبداللہ معافری سے،انہوں نےابوالمتبذل سے جو صحابی تھے،اورافریقہ میں مقیم ہوگئے تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ جوشخص صبح اٹھ کرخداکی ربوبیت،میری رسالت اوردین اسلام کی قبولیت پراظہاررضامندی کرے،میں اس کی ضمانت دیتاہوں کہ اے پکڑکرسیدھابہشت میں لے جاؤں گا،اوراسی حدیث کواحمدبن طیب نے رشدین سےبیان کیاہےاوران کی کنیت ابوالمنیذریاالمتنذرلکھی ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اورمنذریامنیذرکے نام کے تحت ان کا ترجمہ لکھاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابوقیس رضی اللہ عنہ ابوقیس رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سُنا،میرے لیے محبوب ترین قدم وہ ہیں،جوادائے نمازکے لئےاٹھیں،اسے عمرو بن قیس نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسےروایت کیا،ان کا نام بشیربن عمروتھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
ابوقرارہ سلمی رضی اللہ عنہ ابوقرارہ سلمی رضی اللہ عنہ:یحییٰ بن ابوالرجاء نے کنابنہ تاابوبکربن ابوعاصم ،محمد بن مثنٰی سے، انہوں نےعبیدبن واقد القیسی سے،انہوں نے یحییٰ بن عطاازدی سے،انہوں نے عمر0بن یزیدسے (جوابوجعفرخطمی ہیں)انہوں نے عبدالرحمٰن بن حارث سے،انہوں نے ابوقرارہ سلمی سےروایت کی،کہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے پانی طلب فرمایا، اس میں اپناہاتھ ڈبویااورپھروضوفرمایا،ہم نے بھی تتبع میں ایساہی کیا،حضورِاکرم نے پوچھا،تم نے ایساکیوں کیا،ہم نے کہا،اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر،حضورصلی اللہ علی وسلم نے فرمایا،اگرتم اللہ اوراس کے رسول کی محبت کےخواستگارہو،تواگرتمہیں امین بنایاجائے،توامانت ادا کرو،اوراگرکوئی بات بتائی جائے،تواس کی تصدیق کرواوراپنے ہمسائے سے حسن سلوک سے پیش آؤ، تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ابوقحافہ رضی اللہ عنہ بن عفیف المری: بروایتے انہیں صحبت حاصل ہے ،حافظ ابوالقاسم بن عاکرالدمشقی نے بھی ان کا مختصراً ذکرکیاہے۔۔۔۔
مزید
حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ابوقحافہ والد ابوبکرصدیق،ان کا نام عثمان بن عامربن عمروبن کعب بن سعد بن تمیم بن سرۃ القرشی تیمی تھا،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،اورحضورکی صحبت سے فیض یاب ہوئے اورچودہ سال ہجری کے ماہِ محرم میں فوت ہوئے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید