پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

پسنديدہ شخصيات

حضرت اخون سالار دہ رومی

حضرت اخون سالار دہ رومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم محمد صالح وزیر آبادی

عاشق خیر الوریٰ حضرت مخدوم محمد صالح وزیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عاشق ٰخیر الوریٰ حضرت مولانا مخدوم محمد صالح وزیر آبادی گوٹھ وزیر آباد ( نزد لکھی ضلع سکھر ) میں تولد ہوئے ، اس لئے وزیر آبادی کہلائے۔ وہیں مشاہیر علماء سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ مخدوم محمد صالح سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ غلام محی الدین سر ہندی ؒ سے دست بیعت تھے۔ مخدوم صاحب، نبی اکرم ﷺ کے عشق و محبت میں سر شار رہتے تھے۔ متقی ، پرہیز گار عالم دین ، فارسی کے بلند پایہ شاعر تھے۔ درس و تدریس سے وابستہ رہے اور تصنیف و تالیف سے خاص شغف تھا۔ آپ کی شاعری سے ’’حب رسول ‘‘ کا درس مل رہا ہے ، عمر بھر حب رسول ﷺ کے جام بھر بھر کر پلاتے رہے۔ آپ کی دو تصانیف ۱۔گلشن معجزات ۲۔ دیوان نعتیہ معلوم ہو سکی ہیں ۔ گلشن معجزات میں حضور پر نور ﷺ کے معجزات مبارکہ کا بیان ہے جو کہ ۲۰۰ صفحات پر مشتمل تصنیف ہے۔ ا۔۔۔

مزید

ہاشم گیلانی لاہوری

حضرت حاجی محمد ہاشم گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلیل القدر قادری مشائخ سے ہیں۔ والد کا نام سیّد صوفی علی بن بدر الدین تھا۔ سلسلۂ نسب سیّد محمد غوث حلبی اوچی گیلانی تک منتہی ہوتا ہے۔ صاحب علم و فضل و کمال تھے۔ بارہ برس تک ملک عرب و عجم و شام کی سیاحت کی تھی۔ اِس دورانِ سیاحت میں حلب جاکر اپنے جدِ بزرگوار شمس الدین حلبی کے مزار کی زیارت سے بھی مشرف ہُوئے اور دیگر بہت سے مشائخ کی صحبت سے اخذِ فیض کیا۔ پھر لاہور آکر درس و تدریس اور ہدایتِ خلق میں مصروف ہوگئے۔ مرجع خلائق تھے۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ اقدس سے اکتسابِ فیض کیا۔ ایک سو بیس برس کی عمر میں ۱۰۸۷ھ میں بعہدِ اورنگ زیب عالمگیر وفات پائی۔ مزار صاحبِ تحقیقاتِ چشتی کی تحقیق کے مطابق تکیہ املی والا بیرون لوہاری دروازہ لاہور واقع ہے۔ شد چو در خلدِ معلّٰی از جہاںسالِ ترحیلش بہ سرور شدعیاں    سیّد ہاشم ولئیِ مقتداماہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: غلام صدیق۔شہداد کوٹ کی نسبت سے شہداد کوٹی کہلاتےہیں۔لقب: غوثِ زماں، سند الفقہاء،سید الاتقیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: خواجہ غلام صدیق بن شیخ الاسلام علامہ نور محمد بن مولانا غلام محمد بن محمد توکل فاروقی ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا شجرہ نسب علامہ تفتازانی﷫ (مصنف شرح عقائد نسفی ) سے ملتا ہوا، امیر المومنین ، جانشین مصطفی حضرت سید نا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔(انوار علمائے اہل سنت سندھ: 570) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1260ھ مطابق 1842ء کو گوٹھ کنڈا،تحصیل بھاگ ناڑی،ضلع کچھی بلوچستان میں ہوئی۔(ایضا) تحصیلِ علم:تعلیم کا آغاز گھر سے کیا۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی ان کے علاوہ بقیہ تعلیم اپنے برادر اکبر استاد العلماء حضرت علامہ گل محمد شہداد کوٹی ( متوفی 1306ھ)سے حاصل کر کے درس نظامی مکمل کیا او۔۔۔

مزید

حضرت شیخ الاسلام شیخ سعداللہ کمندردی فراز لکھنوی

حضرت شیخ الاسلام شیخ سعداللہ کمندردی فراز لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت حاجی محمد سندھی

حضرت حاجی محمد سندھی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سعداللہ ترک بخاری

حضرت شیخ سعداللہ ترک بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو حاکم حمیدالدین قریشی ہنکاری

حضرت شیخ ابو حاکم حمیدالدین قریشی ہنکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عمر یاغستانی

حضرت شیخ عمر یاغستانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید محی الدین ابو نصر محمد

سید محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت: ابو محمد۔ لقب: محی الدین ۔ اسم گرامی: محمدبن ابو صالح نصر۔ مکمل نام: محی الدین ابو نصرمحمد﷫۔ سلسلہ نسب: محی الدین ابو نصرمحمد بن سید ابو صالح عبد اللہ نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی﷢۔ تحصیل ِعلم: آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔فقہ و حدیث دیگر علوم ِعقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سےفرمائی۔ان کےعلاوہ آپ نےبہت سے مشائخ ِ وقت اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔جن میں حسن بن علی مرتضیٰ العلوی، ابو اسحق یوسف بن ابی حامد، ابی الفضل محمد بن عمر ارموی، وغیرھم۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ اپنے والد گرامی سید ابو صالح عبد اللہ نصر﷫ سے بیعت ہوئے اور خلافت وخرقہ قادریہ سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: سراج العلماء، زبدۃ الازکیاء، عمدۃ الاتقیاء، کثیر العلم حضرت سید محی الدین ابو نصر محمد ﷫۔۔۔۔

مزید