جمعرات , 13 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 30 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا لبدہ ابن  عامر رضی اللہ عنہ

    بن خثعمہ ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا۔ابوعبیدہ بن جراح نے ان کوجنگ یرموک کے بعد مقام مرح الصفرسے فلسطین کی سرزمین قحل نامی کی طرف سردارلشکربناکربھیجا تھا۔ان کا تذکرہ ابوالقاسم بن عساکرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا لاشر ابن  حمیر رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوثعلبہ تھی خشعی ہیں۔مسلم بن حجاح نے ان کانام اسی طرح لکھاہےاوربعض لوگوں نے ان کا نام جرہم ابن ناشم بیان کیاہے اوربعض لوگوں نے جرثوم بیان کیاہے ان کا ذکر اوپر ہوچکاہے اورکنیت کے باب میں انشأ اللہ تعالیٰ یہاں سے زیادہ ذکرکیاجائےگا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا لاحق ابن  مالک رضی اللہ عنہ

   ملیلی کنیت ان کی ابوعقیل تھی مسوربن محزمہ نے ابوعقیل یعنی لاحق سے جو بنی میل کے ایک شخص تھےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ فرماتے تھے میرے اوپر جھوٹ نہ جوڑو کیوں کہ میرے اوپر جو جھوٹ جوڑے گا وہ دوزخ میں جائے گا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا لاحق ابن  ضمیرہ رضی اللہ عنہ

   باہلی صالح بن یحییٰ نے عفیر سے انھوں نے سلیم یعنی ابوعامرسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے لاحا ابن ضمیرہ باہلی سے سناکہ وہ کہتےتھےمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوااورمیں نے آپ سے پوچھاکہ جو شخص جہاداس غرض سے کرتاہوکہ آخرت میں اس کو کچھ نہ ملے گاکیوں کہ اللہ تعالیٰ اسی عمل کوقبول فرماتاہے جوخالص ہو اورجس سے محض اس کی خوش نودی  مقصود ہو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا لاحب ابن  مالک رضی اللہ عنہ

   بلوی نبی صلی اللہ  علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں فتح مصرمیں شریک تھے۔کوئی روایت ان کی معلوم نہیں ہوتی یہ ابوسعید ابن یونس کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا کیسان عتاب رضی اللہ عنہ

   بن اسید کے غلام تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھاعمروبن ابی عقرب نے عتاب ابن اسید سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے جو چیزیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھیں ان میں سے صرف دوکپڑے میرےپاس تھےجومیں نے اپنے غلام کیسان کودے دیے تھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے کہ اس روایت میں ان کے صحابی ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔کیوں کہ بہت سے صحابہ کے غلام تھےمگریہ نہیں تھاکہ سب غلاموں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھابھی ہوواللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا کیان ابن  عبد رضی اللہ عنہ

  ۔نافع بن کیسان کے والد ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہی کیان بن عبداللہ بن طارق ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب اوراس کی قیمت کے حرام ہونے کے متعلق روایت کی ہے ان سے ان کے بیٹے نافع نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتے تھے کہ عیسیٰ بن مریم دمشق کےمشرقی سفیدمنارہ کے پاس اتریں گےیہ ابوعمر کا قول ہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ کیسان نافع بن کیسان کے والد تھےکنیت ان کی ابونافع تھی یہ وہ کیسان نہیں ہیں جن کا ذکراوپرہواابونعم نے بھی ان سے نزول عیسیٰ کی حدیث روایت کی ہے باقی رہی حرمت شراب کی حدیث وہ ہم سے ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے روایت کرکے بیان کی کہ وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن لہیعہ نے سلیمان بن عبدالرحمن سے انھوں نےنافع بن کیسان سے ر۔۔۔

مزید

سیّدنا کیان ابن  عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن طارق اوربعض لوگ ان کو ابن بشرکہتےہیں ۔کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی خالد بن اسید کے غلام تھے۔ان کا شماراہل حجاز میں ہے۔ان سے ان کے دونوں بیٹوں عبدالرحمن اورنافع نے روایت کی ہے ۔ہمیں ابویاسرنے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےمیں نے عبدالرحمن بن کیسان غلام خالد بن اسید سے کہاکہ مجھ سے کوئی حدیث اپنے والد کی بیان کروانھوں نے کہامجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاآپ مطابخ سے نکل کرشہرمیں آئےاس وقت آپ صرف تہ بندباندھے ہوئےتھےچادرآپ کے جسم پر نہ تھی کنویں کے پاس آپ نے کچھ غلاموں کونمازپڑھتے ہوئے دیکھااس وقت آپ نے تہ بند کھول کر اوپر سے اوڑھ لی اوردورکعت نمازپڑھی یہ مجھےنہیں معلوم کہ وہ ظہر کی نمازتھی یا عصرکی نمازتھی۔اورابن لہیعہ نے سلیمان بن عبدالرحمن سے انھوں ن۔۔۔

مزید

سیّدنا کیان  رضی اللہ عنہ

  رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھےبعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ ان کانام مہران تھااور بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ طہمان تھااوربعض لوگوں نے ہرمز بیان کیا ہے۔ ان کی حدیث عطأ بن سائب سے مروی ہے وہ ام کلثوم بنت علی سے وہ کیان سے روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پرصدقہ حرام ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا کیان انصار رضی اللہ عنہ

کے غلام تھے۔احد کے دن شہید ہوئے۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ بنی عدی بن نجار کے غلام  تھےاوربقول بعض  بنی مازن بن نجار کے غلام تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید