/ Thursday, 13 March,2025


مداح الحبیب جناب حاجی قاسم حسین خان صاحب ہاشمی مصطفائی   (5)





غوث اعظم والے ہیں احمد رضا

غوث اعظم﷜ والے ہیں احمد رضا مصطفیٰﷺ کے پالے ہیں احمد رضا اللہ اللہ شان اقدس سے تیری دونوں جگ کے جیالے ہیں احمد رضا ہے تصور میں جمال مصطفیٰﷺ ایسے رنگت والے ہیں احمد رضا اللہ اللہ مصطفیٰﷺ و غوث﷜ کی گودیوں کے پالے ہیں احمد رضا بددعا جس نے عدو کو بھی نہ دی ہاں وہ اللہ والے ہیں احمد رضا اہلسنّت کے دلوں کو ہے خبر جیسے رحمت والے ہیں احمد رضا حشر میں تجھ کو دکھا دیں گے عدد کیسے عظمت والے ہیں احمد رضا لو خبر محشر کے غم نے کھا لیا لب پہ آہ و نالے ہیں احمد رضا جاں لبوں پر آگئی فریاد ہے زندگی کے لالے ہیں احمد رضا خوش ہو قاسم دونوں عالم میں تیرے سر پہ دامن ڈالے ہیں احمد رضا ۔۔۔

مزید

فیض پاتا ہے جہاں وہ آپ کی سرکار ہے

فیض پاتا ہے جہاں وہ آپ کی سرکار ہے اے رضا، باغ شریعت آپ سے گلزار ہے مجھ سے بیکس کا نہیں کوئی بھی اب غمخوار ہے اے رضا جو چشم رحمت ہو تو بیڑا پار ہے مصطفیٰﷺ حامی ہیں تیرے غوث﷜ ہے امداد پر اے رضا نقصان پہنچانا تجھے دشوار ہے در پہ تیرے اڑگیا ہے لے کے جائے گا ضرور دیجیے سرکار خادم مفلس و نادار ہے ہو کرم اب رنج و غم نے ناک میں دم کر دیا خادم در کو، تمہاری زندگی دشوار ہے جو پھرا تم سے میرے مولا ضلالت میں پھنسا دو جہاں میں آپ کا دشمن ذلیل و خوار ہے پھول سونے کے بنانا یہ نچھاور کے لیے کیا کرے سرکار خادم مفلس و نادار ہے دشمن احمد رضا خان کا ٹھکانا ہے کہاں مصطفیٰﷺ ناراض ہیں اس سے خدا بیزار ہے میرا بیڑا پار ہو ہی جائے گا روز شمار میرے مولیٰ آپ کی سیدھی نظر درکار ہے تیرا دشمن جو ہوا دنیا میں رسوا ہوگیا اے ’’رضا سچا‘‘ ہے تو سچی تیری سرکار ہے وہ گھری آئے مبارکباد دیں یہ اولیاء دی۔۔۔

مزید

علمیت وہ ہے کہ قائل ہے زمانہ تیرا

علمیت وہ ہے کہ قائل ہے زمانہ تیرا علماء مدنی پڑھتے ہیں کلمہ تیرا دودھ کا دودھ رہا پانی کا پانی ہی ہوا دیکھ دشمن یہیں منہ ہوگیا کالا تیرا مل گئی اس کو اسی وقت نجات کونین ہوگیا آج کے دن جو کوئی بندہ تیرا جو پھرا تجھ سے اس سے پھرا خدا اور رسولﷺ میرے آقا میرے مولیٰ وہ ہے رتبہ تیرا تو وہ عالم ہے نہیں جس کی زمانہ میں نظیر ہفت کشور میں بجا کرتا ہے ڈنکا تیرا بے ادب ہے جو تیری شان میں پائے گا سزا حشر کے روز لیا جائے گا بدلا تیرا انکا دشمن ہے وہی تجھ سے عداوت ہے جسے مصطفیٰﷺ کا وہی پیارا ہے جو پیارا تیرا حشر کے دن وہ دیا جائے گار رتبہ تجھ کو خلق دیکھے گی ان آنکھوں سے تماشا تیرا کس میں طاقت ہے اتارے تیرے سر سے اس کو غوث اعظم﷜ کا ہے باندھا ہوا سہرا تیرا تیرے صدقے میں ملا کرتی ہے منہ مانگی مراد ناز قاسم کو ہے اس پر کہ ہے بندہ تیرا ۔۔۔

مزید

وہ رتبہ ہے اے میرے مولیٰ تمہارا

وہ رتبہ ہے اے میرے مولیٰ تمہارا کہ بجتا ہے ہر سمت ڈنکا تمہارا اسے ہر جگہ ہے سہارا تمہارا سقر سے ہے آزاد بندہ تمہارا عدو نے تمہارے یہیں منہ کی کھائی رضا ہوگیا بول بالا تمہارا مبارک سلامت کی دھومیں ہیں ہر سو ہے ایمان والوں میں شہرا تمہارا جلیں دیکھ کر یہ قیامت میں دشمن یہاں پر بھی ہے دور دورا تمہارا جلا کرتے ہیں اور جلتے رہیں گے عدو دیکھ کر ایسا رتبہ تمہارا جو جیسا ہوا اس کے منہ پر سنایا یہ احمد رضا خان ہے حصہ تمہارا گئے جب زیارت کو تم مصطفیٰﷺ کی مدینے میں تھا دور دورا تمہارا نہ مداح کیونکر تمہارا ہو قاسم شب و روز پاتا ہے صدقہ تمہارا۔۔۔

مزید

جب ہوئے جلوہ کناں احمد رضا خاں قادری

جب ہوئے جلوہ کناں احمد رضا خاں قادری جگمگا اٹھا جہاں احمد رضا خاں قادری اہلسنّت کی تواں احمد رضا خاں قادری خسرو والا نشان احمد رضا خاں قادری  ہم غلاموں کے سروں پر آپ کا سایہ رہے رہبر ہندوستان، احمد رضا خاں قادری کیوں شریعت میں نہ یکتا ہوں کہ کس پلہ کے ہیں آپ کے اچھے میاں احمد رضا خاں قادری جانشین مصطفیٰ ہو دشمن اسلام کا بند کر دی ہے زبان احمد رضا خاں قادری ہر طرف یہ کہہ رہے ہیں اہل ایماں شوق میں ہم بھی دیکھیں ہیں کہاں؟ احمد رضا خاں قادری یا الہٰی تاقیامت دہر میں زندہ رہیں قاسم بیکس کی جاں احمد رضا خاں قادری ۔۔۔

مزید