ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی

حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ حذیفہ۔لقب: سدیدالدین،المرعشی،رکن الکعبہ۔والد کا اسمِ گرامی:ابنِ قتادہ۔ تحصیلِ علم: سات سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔حضرت خواجہ فضیل  بن عیاض ،اور خواجہ ابراہیم  بن ادہم کی صحبت میں کامل واکمل ہوئے۔آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم اور فقیہ بے بدل تھے۔فقہ وتصوف میں آپ نے کثیر مفید کتب تصنیف فرمائیں۔ بیعت وخلافت: ظاہری علوم میں تکمیل کے بعدحضرت خضر علیہ السلام کی راہنمائی میں حضرت ابراہیم بن ادہم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔تکمیلِ سلوک کے بعد آپ نے خرقۂ خلافت حضرت خواجہ ابراہیم بن ادہم سے حاصل کیا ، اور حضرت خواجہ  ابراہیم نے جو نعمت حضرت خضرعلیہ السلام، حضرت امام باقررضی اللہ عنہ اور خواجہ فضیل بن عیاض علیہ الرحمہ سے حاصل کی تھی آخر عمر میں آپ نے تمام خواجہ حذیفہ کے حوالہ کردی اور اپنا جانشین مقرر۔۔۔

مزید

حضرت بو علی قلندر

حضرت بو علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شاہ شرف الدین۔لقب: بو علی قلندر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: کہ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر بن سالار فخر الدین زبیر بن سالار حسن بن سالار عزیز بن ابوبکر غازی بن فارس بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحیم بن دانک بن امام اعظم ابو حنیفہ  نعمان  بن ثابت  رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔ (اقتباس الانوار:516)۔آپ علیہ الرحمہ پانی پت کےقدیم باشندے ہیں۔چنانچہ آپکے والدین یعنی سالار فخر الدین اور بی بی حافظہ جمال کے مزارات پانی پت کے شمال کی طرف اب  بھی موجود ہیں۔(ایضا:516) بوعلی قلندر کہلانے کی وجہ تسمیہ:حضرت علی کرم اللہ وجہہ نےجب آپ کودریاسےباہرنکالاآپ اسی وقت سےمست الست ہوگئے ،ہر وقت حالتِ جذب میں رہنے لگے،اور اسی دن سے شرف الدین بوعلی قلندرکہلانےلگے۔(تذکرہ اولیائے پاک وہند:87)۔( رافضی ملنگوں نے عوام میں یہ مشہور کیا ہوا ہےکہ  اللہ ت۔۔۔

مزید

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعرات 18 شوال المکرم 1438 ہجری بمطابق 13 جولائی 2018 کو انتقال فرماگئے ۔  انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعرات 18 شوال المکرم 1438 ہجری بمطابق 13 جولائی 2018 کو انتقال فرماگئے ۔  انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

شائستہ گل قادری

مفتی اعظم سرحد حضرت مولانا شائستہ گل قادری رحمۃ اللہ  تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شائستہ گل قادری۔لقب: مفتی اعظم سرحد،شیخ العلماء،فاتحِ سرحد،مجاہدتحریکِ پاکستان،مؤید اہل سنت،مہلک اہل بدعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: مولانا مفتی شائستہ گل قادری بن مولانا محمد علی بن ملک العلما مولانا عمر دراز علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والدِ ماجد اور جدِّ امجد علمائے ربانیین میں سے تھے۔خاندانی تعلق افغان قبیلہ ’’یوسف زئی‘‘ پٹھانوں سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1308ھ مطابق 1891ء کوبمقام لنڈی شاہ متہ ضلع مردان میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھیں کھولی تھیں، اس لیے تعلیم کی ابتدا گھر سے ہوئی۔ ابتدائی کتب اپنے والدِ مکرم حضرت مولانا محمد علی (متوفّٰی 1343ھ) سے پڑھیں اور دیگر مختلف علما سے تکمیل کی۔ ایلئ مولانا صاحب جو امام النحو تھے، ان سے نحو ۔۔۔

مزید

ہدایت اللہ رامپوری

حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا ہدایت اللہ بن مولانا رفیع اللہ خان ہے۔ آپ کا آبائی وطن سوات تھا۔ مقامِ ولادت: آپ مولانا رفیع اللہ خان کے گھر محلّہ الف خان رام پور میں پیدا ہوئے، لیکن ہمیں تاریخِ ولادت بسیار کوشش کے باوجود نہ مل سکی۔ تعلیم وتربیت: ابتدائی کتابیں والدِ ماجد سے پڑھیں، صرف ونحوحافظ غلام علی سے اور منطق میر زاہد تک مولانا جلال الدین (المتوفّٰی 1313ھ) سے حاصل کی۔پھرحضرت علامہ مولانا فضلِ حق خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے ورودِ رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہوکر تمام علو م وفنون میں کمال حاصل کیا، اور حدیث مولانا عالم علی حسینی نگینوی (المتوفّٰی 1295ھ)  سے حاصل کی۔ بیعت وخلافت: اپنے استاذِگرامی مولانا جلال الدین علیہ الرحمۃ کےبرادرِ اصغر حضرت شاہ چھوٹے میاں علیہ الرحمۃ کے دستِ حق پرست پرسلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیع۔۔۔

مزید

عبداللہ بلگرامی، حافظ سید

حافظ سید عبداللہ بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حافظ سید  عبداللہ بلگرامی۔حنفی المذہب۔قادری المشرب۔سلسلہ نسب:آپ  سید آل احمد واسطی بلگرامی کے بیٹے تھے۔آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سیدنا زین العابدین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الاول 1248ھ،بمطابق1832ء ،"قصبہ بلگرام"میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:سید عبد اللہ بلگرامی علیہ الرحمہ نے 12 سال کی قلیل عمر میں ناظرہ قرآن ِ پاک اور فارسی کی مروجہ کتب مکمل فرمالیں تھیں۔صرف ونحو اور منطق کی ابتدائی کتابیں جناب مولانا محمد سلامت اللہ بد ایونی کا نپوری کے بعض شاگر دوں سے پڑھیں،اس کے بعد قطبی سے شرح سلم حمد اللہ تک، خاص مولانا سلامت اللہ بدایونی سےپڑھیں،منطق و فلسفہ کی بقیہ کتا بیں،عربی قصائد ،استاذالکل مجاہدِ جنگِ آزادی مولانا فضل حق خیر آبادی علیہ الرحمہ  سے رام پور اور لکھنؤ میں پڑھیں،اس کےبعد۔۔۔

مزید

عبد الواحد بلگرامی، سند المحققین، میر سیّد

 عبد الواحد بلگرامی، سند المحققین، میر سیّد نام ونسب: اسمِ گرامی: میر سیّد عبد الواحد بلگرامی ۔لقب:سند المحققین۔ ’’شاہد‘‘ تخلص فرمایا کرتے تھے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّد شاہ عبد الواحد بن سیّد شاہ ابراہیم بن سیّد شاہ قطب الدین علیہم الرحمۃ۔آپ کا سلسلۂنسب چند واسطوں سے حضرت سیّدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت تاج العلما (علامہ سیّد محمد میاں قادری برکاتی مارہروی﷫) کی تحقیق کے مطابق آپ کی تاریخِ ولادت:915ھ/ یا 916ھ ہے۔ایک قول 912ھ کا بھی ہے۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایات کے مطابق آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم اور صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔آپ نے درسِ نظامی کی معروف کتاب ’’کافیہ‘‘  کی شرح تا بحث غیر منصرف، تصوف کی اصطلاحات میں حل فرمائی ہے،لیکن بسیار۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا عبد الوہاب صدیقی

حضرت علامہ مولانا عبد الوہاب صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

مولانا سید عبدالسلام قادری باندوی

مولاناسید عبدالسلام قادری باندوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید عبدالسلام باندوی۔لقب: ناصرا لاسلام،قائد تحریک پاکستان۔والد کااسم گرامی: پیر طریقت حضرت مولانا سید امانت علی شاہ قادری﷫۔آپ کا تعلق اولیاء اللہ اور علمی گھرانہ سے ہے ۔ آپ کا خاندان حضرت سیدنا امام علی رضا﷜کی اولاد سے ہے ۔ آپ کا خاندان مشہد منور سے اوچ شریف (بہاولپور ) آیا ( وہاں بھی خاندانی بزرگ مدفون ہیں ) وہاں سے بعض سادات شاہ پور (یوپی، انڈیا ) آئے اور مولانا صاحب کا خاندان  اس وقت کراچی میں رونق افروزہے ۔ (انوار علمائے اہل سنت سندھ:479) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1323ھ مطابق 1905ء کو  ضلع  ’’باندا‘‘(یوپی،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا حافظ سید امانت شاہ علی قادری﷫ سے حاصل کی پھر ان کے حکم سے اعلیٰ تعلیم کے لئے ۔۔۔

مزید