ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت ملّا شاہ بدخشانی کا نامور مرید و خلیفہ، ظاہری و باطنی اوصاف کا جامع، بادشاہ صورت اور درویش سیرت تھے۔ مسائل تصوّف اور سلوک و عرفان سے بڑی دلبستگی تھی۔ حضرت شیخ محمد میاں میر﷫ کی خدمت میں بھی حاضر رہ کر اخذِ فیض کیا تھا۔ اپنے مرشد کی طرح نظریۂ وحدۃالوجود(ہمرادست) کے زبردست حامی و مبلّغ تھے۔ متعدد کتب کے مولّف و مصنّف ہیں۔ نظم و نثر پر مہارتِ کامل رکھتے تھے اور اپنے خیالات کو بڑی خوبی و آزادی کے ساتھ بیان کرتے۔ ۱۰۷۰ھ میں عالمگیر کے حکم سے قتل ہوئے۔سفینۃ الاولیاء، سکینتہ الاولیاء، رسالۂ حق نما، حسنات العارفین یا شطحیات، مجمع البحرین، سراکبر، دیوان اکسیرِ اعظم ان کی مشہور تصانیف ہیں۔ شد ز دنیا بحضرتِ داورگفت تاریخِ قتل اوسرور    شاہ دارا ولیِ پاک سعیدشاہ ِ اسلام بادشاہ شہید۱۰۷۰ھ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڈلاڈ اضلع حصار صوبہ پنجاب وطن، کانپور مولد، مشہور زمانہ عالم و عارف و مدرس حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپویر کے فرزند اکبر، حافظ قرآن، والد ماجد اور اپنے خالو حضرت محدث سورتی، اور والد ماجد کے تلمیذ رشید صاحب ورع وتقویٰ حجرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ پنجابی کانپوری سے تحصیل وتکمیل علوم متداولہ و متعارفہ کیا،۔۔۔۔۔ معلمی کی ابتداء والد کے مدرسہ دار العلوم مسجد رنگیان کانپور سے کی، بارہ تریہ برس مکہ معظمہ کے مدرس صولیتہ میں صدر مدرس رہے، دار العلوم معینیہ اجمیر شریف ، جامعہ شمس العلوم بد ایوں، مدرسہ عالیہ کلکتہ کے صدر مدرس اور پرنسپل رہے جامعہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں۔۔۔۔۔ شیخ الحدیث اور شیخ التفسیر کے عہدوں پر کام کیا، میرٹھ کے مشہور مدرسہ اسلامی میں بھی صدر مدرس رہے، ہر جگہ نیک نام اور با عزت رہے، مذہب اہل سنت کی تائید میں سر گرم تھے، بیعت وا۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب

 حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب علیہ الرحمۃ موت العالم موت العالم ایبٹ آباد کی مشہور روحانی شخصیت سجادہ نشین دربارعالیہ گهڑی پنہ شریف نواں ایبٹ آباد پیرسیدعلی اصغرشاہ صاحب بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء کو وصال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کی نماز جنازہ بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء عصر کی نمازکے بعد کرکٹ اسٹیڈیم جوگن نواں ایبٹ آباد میں اد کی گئی۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عنایت اللہ خان رام پوری﷫۔لقب: امام العلماء،سید الاصفیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا عنایت اللہ خان،بن حبیب اللہ خان،بن شیخ رحمت اللہ خان،بن قاضی معظم خان علیہم الرحمۃ والرضوان۔مولانا عنایت اللہ خان﷫کاآبائی علاقہ’’شل بانڈہ‘‘ضلع بونیرموجودہ خیبرپختونخواہ ہے۔یہ علاقہ سوات سےباون کلومیٹر دور دشوارگزار پہاڑیوں میں واقع ہے۔آپ﷫کےجد اعلیٰ قاضی معظم خاں﷫اپنے وقت کے ایک متبحر عالم وفاضل تھے۔جد امجد شیخ رحمت اللہ خاں﷫جناب سید فیض اللہ خاں صاحب بہادرمرحوم کےعہدِ اخیر میں رام پورآئے اور فوج میں جمعداری کامنصب ملا۔مولانا ﷫کےوالدِگرامی رام پور میں دیہات و قصبہ جات کی ٹھیکہ داری کرتے تھے۔ان کی شادی محمد صالح خاں متبنیٰ وخلیفہ ملافقیر اخوند صاحب ﷫کی دخترنیک اختر سےہوئی۔جن کےبطن سےحضرت العلام مولا۔۔۔

مزید

افتخار احمد قادری، استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا

استاذالعلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد افتخار احمد قادری نام ونسب:  اسمِ گرامی:مولانا افتخار احمدقادری۔لقب:قادری،عاشقِ مدینہ۔والد کااسمِ گرامی:سکندرخان مرحوم۔قوم کےپختون تھے۔   تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1954کو گاؤں"کاٹلنگ، قصہ کڑکنی"ضلع مردان ،صوبہ  خیبرپختونخواہ،پاکستان میں ہوئی۔   تحصیلِ علم:  گاؤں کاٹلنگ کی مسجد مامونی میں پیر آف مانکی شریف کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب کے پاس ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد 1970ء میں دارالعلوم امجدیہ کراچی تشریف لائے اور یہاں باقاعدہ درس نظامی کی تکمیل کی اور 1980ء میں شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبدالمصطفی ٰالازہری علیہ الرحمۃ سے دور حدیث مکمل کیا۔آپ کے مشہور اساتذہ میں علامہ مفتی سید شجاعت علی قادری، پروفیسر علامہ منتخب الحق  قادری، علامہ مفتی وقار الدین قاد۔۔۔

مزید

عبد الحفیظ حقانی، علامہ مولانا مفتی

علامہ مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی  نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالحفیظ حقانی۔لقب:مفتیِ اعظم آگرہ۔ والد کااسمِ گرامی:مولانا عبدالمجیدآنولوی  رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی  بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ 1318ھ،بمطابق 1900ء کو "محلہ مداری دروازہ" بریلی (انڈیا)میں پیداہوئے۔تاریخی  نام "حفظ الرحمن"تجویزہوا۔ تحصیل ِ علم:ابتدائی تعلیم و تر بیت ان کے وطن آنولہ میں اپنے  میں  ہوئی ۔ قرآن پاک کی تعلیم استاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد عوض مرحوم سے حاصل کی، بعد ازاں والد ماجد سے فارسی اور عربی کی تعلیم شروع ہوئی۔ 1913ء میں والد ماجد کے ہمراہ ٹانڈہ چلے آئے۔ والد ماجد اس قدر محنت سے پڑھاتے کہ ریل کے سفر کے دوران بھی سب۔۔۔

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد دیری اور لقب امین الدین تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ 820 ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم :آپ نے اپنے ملک کےعلماء وفضلاء سے علم حاصل کرکےجامعِ علومِ عقلیہ ونقلیہ  اور فائقِ زمانہ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ کی ذات و شخصیت علم واخلاق کی وجہ سے دیگر تمام لوگوں سے ممتاز تھی۔آپ نےدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ مخلوق کی بھی  خدمت کی چناچہ  آپ کے بھائی  قاضی القضاۃ سعد الدین سعد دیری سے جب وہ کبیر السن ہوئے تو ولایتِ مصر کی قضا حاصل کی، اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اس عہدے کے تمام حقوق کامل طریقے سے ادا کئے۔(  کسی عہدے پر فائز ہونے کے لئے اس کا اہل ہونا  ضروری ہے، نااہل ہونے کی صورت میں وہ خود بھی ہلاک ہوگا اور اپنے ساتھ پورے ملک کو۔۔۔

مزید

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ عبدالرحمن ۔لقب:غوثِ زمان۔چھوہر کی نسبت سے "چھوہروی"کہلائے۔والد کااسمِ گرامی: خواجہ فقیر محمد المعروف بہ خواجہ خضری رحمۃ اللہ علیہ،آپ  اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔آپ کا لقب"غوثِ وقت"تھا۔آپ نسباًٍعلوی ،مذہباً حنفی،مشرباً،قادری تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ،بمطابق 1846ء کو  ایک گاؤں"چھوہر"(نزد ہری پور ہزارہ،خیبرپختونخواہ،پاکستان) میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والدِگرامی کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ تحصیلِ علم: آپ نے صرف ابتدائی تعلیم (قرآنِ مجید ،چندابتدائی کتب)اساتذہ سے حاصل کی لیکن فیضان ِالہی سے آپ کو علوم و معارف کے خزائن حاصل ہو گئے۔جب کوئی مسئلہ پوچھتا تو معلوم ہوتا تو بتا دیتے اگر نہ معلوم ہوتا تو کہتے صبرکرو میں حضور اکرم ﷺ سے پوچھ کر بتاتا ہوں پھر بغیر کسی مراقبہ اور آن۔۔۔

مزید