قاسم علوی صاحب، علامہ مولانا محمد مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ ممتاز العلماء، قائدِ اہلسنّت، استاذالاساتذہ، رہبرِ قوم وملت ، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے، حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا آج بتاریخ 26 دسمبر2016 بروزِ سومواربمطابق 26 ربیع الاول 1438ہجری انتقال ہوگیاہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن موصوف اس وقت مغربی بنگال کے سب سے بزرگ ہستی تھے۔حضرت کی عمرتقریبا 76سال تھی۔حضرت مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ بڑے ملنسار ، خوش اخلاق، نرم دل اور بارعب شخصیت کے مالک تھے، سیدانہ وقار، عالمانہ وجاہت اور خانقاہی انکساری کیجیتی جاگتی مورت تھے..... ہمیشہ بڑے پیار ومحبت سے ملتے اور محبت واپنائیت کے ساتھ "بابو" کہہ کر گفتگو فرماتے....۔۔۔
مزید
حضرت مولانا الحاج محمد یوسف نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمدیوسف۔لقب:بابو،نوشاہی۔پورانام اسطرح ہے:مولانا بابو محمد یوسف نوشاہی علیہ الرحمہ ۔والدکااسمِ گرامی:حافظ کرم الٰہی علیہ الرحمہ۔آپ کے اجداد میں سےجگجیت سنگھ کھو کھرراجپوت،بجواڑہ کے حاکم تھے۔حضرت اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ تعالیٰ کے زمانے میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے توان کا نام نواب محمد رحمت اللہ رکھاگیا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ،مطابق1886ءکو"موضع مردانہ" ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد یوسف سن شعور کو پہنچنے کے بعد جب علوم دینیہ سے بہرہ ور ہوئے توا زراہ انکسار آیۂ مبارکہ "وکلبہم باسط ذراعیہ بالوصید"(1304ھ)سےاپنی تاریخ ِولادت اخذ فرمائی۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ نوشاہیہ میں حضرت مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ سے ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا اسمِ گرامی سید خواجہ میر اور درد تخلص تھا۔والد ماجد کا نام خواجہ محمد ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیب تخلص رکھتے تھے۔ نسب: خواجہ بہاو الدین نقشبندی اور والدہ کی طرف سے حضرت غوث اعظم سے ملتا ہے۔رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم تاریخ ومقامِ ولادت:خواجہ میر درد دہلی میں 1720ءمیں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد سے حاصل کیے ۔ بیعت وخلافت: خواجہ میر درد رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صاحب ِ کرامات وکمالات تھے۔آپ نے درویشانہ تعلیمِ روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر دنیا ترک کی اور والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نش۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ یوسف بن محمد بن سمعان علیہ الرحمۃ آپ محمد بن ابی احمد کے ہمشیرہ زاد اور ان کے مرید و ترتیب یافتہ ہیں۔ خواجہ محمد ۶۵ سال تک عیالدار نہیں ہوئے۔ایک ان کی ہمشیرہ تھی جن کی وہ خدمت کیا کرتے تھے۔ان کا کھا نا پہننا ان کے ہاتھ کے کاتے ہوئے سے ہوتا تھا۔آپ کا سن چالیس سال تک پہنچا تھا۔بھائی کی خدمت اور خدا کی بندگی کی وجہ سے نکاح کی خواہش نہ رکھی تھی۔ آپ رات خواجہ محمد ان کے پدربزر گوار نے خواجہ ابو احمد کو خواب میں دیکھا کہ یوں کہتے ہیں۔تمہاری ولایت میں فلاں شخص ہے۔محمد بن سمعان اس کا نام ہے۔جس نے علم تحصیل کیا ہے اور زمانہ کی اصلاح کردی ہے۔ تم اپنی ہمشیرہ کا نکاح کردو۔خواجہ نے ان کو طلب کیا اور اپنی ہمشیرہ کا نکاح ان سے کردیا۔پھر وہ بھی چشت میں رہ گئے تھے۔خواج۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی۔لقب:استاذا لعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی بن مولانا حبیب احمد دہلوی بن مولانا حسن علی علیہم الرحمہ۔مولانا نسیم احمد صاحب کے دادا مولانا حسن علی صاحب تھے۔ جو دہلی کے قدیمی باشندے تھے۔ انہوں نےحضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی اور حضرت شاہ عبد القادر دہلوی سے علوم دینی کی تعلیم حاصل کی۔ دہلی میں فوت ہوئے۔ مولانا حسن علی صاحب کے صاحبزادے مولانا حبیب احمد صاحب تھے جو دہلی میں 1270ھ کو پیدا ہوئے۔ مولانا شاہ کرامت اللہ دہلوی سے تکمیل علوم کی۔ پہلے مدرسہ فتح پوری دہلی میں مدرس قائم ہوئے۔ بعد میں صدر مدرس مقرر ہوئے۔ دہلی ہی میں آپ کا انتقال ہوا۔ مولانا حبیب احمد صاحب کے چار صاحبزادے بشیر اح۔۔۔
مزید
حضرت مولانا قاری عبدالرزاق کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:علامہ قاری عبدالرزاق کشمیری۔علاقۂ کشمیر کی نسبت سے’’کشمیری‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: علامہ قاری عبدالرزاق بن مولانا عبدالغفور خان علیہماالرحمہ۔ آپ اپنے والد کے ہاں تین صاحبزادیوں کے بعد پہلی نرینہ اولاد تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1351ھ مطابق 1932ء کو ’’تتر وٹ،پاڑہ‘‘ کے مضافات تحصیل راولا کوٹ،ضلع پونچھ، آزاد کشمیر میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی پھر پرائمری اسکول رٹھاڑہ میں داخل کرادیا ۔ جب آپ نے سال سوم کا امتحان پاس کیا تو والد گرامی نے فارسی کتب پڑھنے کیلئے آپ کے چچا مولانا محمد سعید خان کے پاس بھیجا جو کہ گاوٗں رٹھارہ میں ہی مقیم تھے ۔ آپ نے فارسی کا مشہور رسالہ ’’کریما ‘&۔۔۔
مزید
حضرت مولانا فضل حق رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری۔لقب: فخرالعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری بن مولانا حافظ عبد الحق علیہما الرحمہ۔آپ کے والد گرامی مولانا حافظ عبدالحق باعمل حافظ قرآن تھے۔(تذکرہ کاملان رام پور:317) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1278ھ مطابق 1861ءکو’’رام پور‘‘(انڈیا) میں ہوئی۔ یہ حُسن اتفاق ہی تو تھاکہ ایک فضلِ حق (خیر آبادی) 1278ھ میں دُنیا سےاُٹھا، اسی سن میں دوسرا فضل حق(صاحبِ ترجمہ) رونق افزاہوا۔گویا اللہ تعالیٰ نےمرحوم کاعلمی وفکری جانشین سالِ رحلت پیدا کردیا۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:/312تذکرہ کاملان رام پور:317) تحصیلِ علم: حفظ قرآن مجید کی ابتداء اپنے والد ماجد سےکی۔والد گرامی بسلسلہ تدریس نوا کھالی بنگال چلے گئےتو شہر کےدوسرے حفاظ سےدس سال کی عمر می۔۔۔
مزید
مفتی محمد امین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد امین قادری۔لقب: شاہین ِ ختمِ نبوت۔سلسلہ نسب: مولانا مفتی محمد امین قادری بن محمد حسین بن محمد ابراہیم واڈی والا۔ آپ کا نسبی تعلق’’ کتیانہ میمن‘‘جماعت سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 22/رجب المرجب 1392ھ مطابق 7/نومبر 1972ء کو ’’کھارا در‘‘ کراچی پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: میٹرک کتیانہ میمن اسکول ککری گراؤنڈ کھارادر سے کی۔ بی کام سندھ مسلم کامرس کالج کراچی اور ایم اے اسلامیات کراچی یونیورسٹی سے کیا۔دعوت اسلامی کے ماحول نے متاثر کیا تو اس میں شامل ہوگئے پھر دینی تعلیم کا شوق پیدا ہوا تو مولانا محمد جاوید میمن مینگھرانی سے ابتداء کی پھر نور مسجد کاغذی بازار میں مولانا محمد عثمان برکاتی سے رات میں تعلیمی سفر جاری رکھا۔ اکثر کتابیں وہیں پڑھیں اس کے بعد دار۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ فقیر اللہ علوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:فقیراللہ ۔لقب:حاجی،علوی نسب کی وجہ سے "علوی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: عارف باللہ حضرت علامہ حاجی فقیر اللہ علوی بن عبدالرحمن بن شمس الدین۔علیہم الرحمہ ۔۔ آپ سلسلہ نسب میں علوی ہیں یعنی امیر المومنین خلیفۃ المسلمین حضرت سید نا علی المرتضیٰ کے فرزندار جمند حضرت امام محمد بن حنفیہ کی اولاد میں سے ہیں ۔ تاریخِ ولادت: گیارہویں صدی ہجری کے بالکل اوائل میں گاؤں "روتاس " ضلع جلال آباد (افغانستان )میں تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم:علوم ظاہر یہ کی تکمیل آپ نے افغانستان اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کی اور اپنے تبحر علمی کی بدولت آپ کا شمار اس دور کے ممتاز ترین علماء اور فضلاء میں ہوتاہے۔ شیخ الاسلام فقیہ الاعظم مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی قدس سرہ الاقدس سے خوب استفادہ کیا۔ علامہ محمد صادق حصار کی افغانی ، شیخ عبدالقادر مکی ، شیخ ۔۔۔
مزید