ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

حضرت مولانا عبدالباسط

حضرت مولانا عبدالباسط رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی حضرت مولانا عبدالباسط بن مولانا رستم علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہماتھا۔  سیرت وخصائص:  آپ ہندوستان کے علماء کرام اور فقہائے عظام میں سے تھے۔ حدیث و تفسیر و فروع و اصول میں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک علامت تھے آپ علوم قرآنیہ میں ماہر مانے جاتے تھے، اپنے زمانے میں شہرۂ آفاق عالم دین مانے جاتے تھے آپ کی شہرت سارے ہندوستان میں تھی، تفسیر ذوالفقار خانی اور رسالہ عجب البیان فی علوم القرآن کے مصنف تھے، علماء و فضلاء میں مقبول تھے۔ ماخذ ومراجع: خزینۃ الاصفیاء۔۔۔

مزید

محمد بن سلیمان جزولی، شیخ الاسلام سید

 محمد بن سلیمان جزولی، شیخ الاسلام سید نام ونسب: اسم گرامی: محمد۔ کنیت: ابو عبد اللہ۔لقب: شیخ الاسلام، قطبِ زمانہ، صاحبِ دلائل الخیرات۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:  سید محمد بن سید عبدالرحمن بن سید ابی بکر بن سید سلیمان بن سید سعید بن یعلی بن یخلف بن موسیٰ بن علی بن یوسف بن عیسیٰ بن عبد اللہ بن جندوز بن عبد الرحمن بن محمد بن احمد بن حسان بن اسمعیل بن جعفر بن عبداللہ کامل بن حسن مثنی بن حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ(رضی اللہ عنہم اجمعین)۔آپ ﷫  کاخاندانی تعلق حسنی  ساداتِ کرام کے عظیم خانوادےسےتھا۔ علاقائی قبائلی تعلق ’’بربر ‘‘قوم کے قبیلہ ’’جزولہ‘‘ کی شاخ  ’’سملالہ‘‘ سے  ہے۔  اس لیے آپ کو ’’جزولی، اور سملالی‘‘ بھی کہاجاتاہے۔آپ کا مسکن  سوسِ اقصیٰ(مراکش) تھا۔(نور نور۔۔۔

مزید

مناظر اہلسنت شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عالم زیب قادری صاحب

مناظر اہلسنت شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عالم زیب قادری صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم صدرالعلماء والمش​ائخ شیخ الحدیث والتفسیر مفتی فضل سبحان قادری دامت برکاتہم العالیہ کے شاگردِ رشید (مہتم مدرسہ پیر بابا بونیر، کے پی کے) مناظر اہلسنت شیخ الحدیث علامہ عالم زیب قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز اتوار مورخہ 19 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 7 جنوری 2018ء کو ضلع بونیر خیبر پختونخواہ میں اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کی نمازِ جنازہ 12:30 بجے ادا کردی گئی۔ جبکہ تدفین کوہستان دیر بالا میں کی گئی۔۔۔۔

مزید

حافظ غلام محمود چشتی نظامی

حافظ غلام محمود  چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حافظ غلام محمود چشتی نظامی۔لقب: حافظ جی۔والد کااسم گرامی: گوہردین علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت با سعادت1314ھ،مطابق  1923ءکوضلع اٹک پنجاب  میں ہوئی۔ عطائے محمود: آپ کے والد گرامی کےبڑے صاحبزادے کی ولادت کےتیرہ سال بعدتک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔بالآخر آپ کےوالد  صاحب  اپنے مرشد  حضرت خواجہ محمود تونسوی (سجادہ نشین حضرت پیر پٹھان علیہ الرحمہ)کی خدمت میں حاضر ہوئےاور اولاد کے حصول کےلئے دعا کی درخواست فرمائی۔حضرت خواجہ صاحب نے دعا فرمائی اور ارشاد فرمایا: ’’تمھارے ہاں لڑکا پیدا ہوگا،اگر اس کے دائیں بازو پر انگوٹھے کا نشان ہوتو یہ سمجھنا کہ تمھارے پیر ومرشد نےخدا  سے دلوایا ہے،اور اس کا نام میرےنام پر ’’محمود‘‘رکھنا۔چنانچہ جب آپ کی پیدائش مبارکہ ہوئی ت۔۔۔

مزید

علی متقی

                علی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان متقی جونپوری[1] الاصل برہانپوری المولد: ۸۵۷؁ھ میں برہانپور میں پیداہوئے،پہلے شیخ حسام الدین ملتانی وغیرہ سے مختلف علوم حاصل کیے پھر ۹۵۳؁ھ میں مکّہ شریف کو تشریف لے گئے اور شیخ ابا الحسن بکری وغیرہ مشائخ وارکان دین سے فقہ وحدیث وغیرہ علوم و فنون کی تکمیل کر کے جامع کمالات ظاہری و باطنی ہوئے اور مکہ معظمہ میں ہی اقامت اختیار کر کے نشر علوم ظاہری و باطنی میں بذریعہ تدریس و تصنیف و استکتاب اور تلقین  وریاضت و تقویٰ میں مصروف ہوئے اور بقعۂ مبارکہ کے خواص و عام میں یہاں تک آپ کی کمالیت و فضیلت کی شہرہ آفاتی ہوئ کہ شیخ ابن حجر ہیثمی  مکی مفتی حرم محترم مؤلف صواعق محرقہ جو ابتداء میں آپ کے استاذ تھے اخیر کو اپنے آپ کو آپ کا تلمیذ تصور کرنے لگے اور رسم ارادت بجالاکر آپ سے ۔۔۔

مزید

حضرت پیر طریقت صوفی منیر حسین نقشبندی قادری

حضرت پیر طریقت صوفی منیر حسین نقشبندی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی

حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کراچی کے ایک علاقے کی جامع مسجد بنگالی کے سابق خطیب حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی علیہ الرحمہ مورخہ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء وصال فرماگئے.آپ ایک طویل عرصے سے علاقے میں دینی خدمات سرانجام دیتے رہے.پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ قاری محمد نثار الحق صدیقی قادری علیہ الرحمہ کے شاگردوں میں سے تھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک غریق رحمت فرمائے اور تمام خدمات دین قبول فرماکر انھیں اجر عظیم عطا فرمائے۔  ۔۔۔

مزید

عارف یگانہ حضرت مولانا میاں محمد بخش قادری قدس سرہ(کھڑی شریف)

            فاضل جلیل،عارف بے مثیل،آفاقی شاعر حضرت میاں محمد بخش قادری (مصنف سیف الملوک)ابن حضرت مولانا میاں شمس الدین قادری قدس سرہما (۱۲۴۶ھ؍۱۹۳۰ئ) میںعلاقہ کھڑی خاص (ضلع میر پور،آزاد کشمیر ) میں پیداہوئے آپ کا سلسلۂ نسب خلیفہ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد گرامی مستند عالم دین،با کمال صوفی اور حضرت پیرے شاہ غازی قدس سرہ کی درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ میاں صاحب نے علوم دینیہ کی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی،زہد و تقویٰ اور صفاء باطن کا علیٰ ذوق بھی انہی کے فیض نظر کا نتیجہ تھا۔           علوم ظاہریہ سے فراغت کے بعد تزکیۂ باطن اور معرفت کے اسرار موز حاصل کرنے کا اشتیاق پیداہوا،اس تلاش میں ج ہاں کہیں کسی صحب دل کا پت چلتا وہیں پہنچ جاتے اور روحانی استفا۔۔۔

مزید

اظہار اشرف اشرفی جیلانی، مخدوم العلما شیخِ اعظم حضرت علامہ سیّد شاہ

اظہار اشرف اشرفی جیلانی، مخدوم العلما  شیخِ اعظم حضرت علامہ سیّد شاہ مخدوم العلما  شیخِ اعظم حضرت علامہ سیّد شاہ اظہار اشرف اشرفی جیلانی﷫  نام:                        اظہار اشرف (آپ کے نانا عارف باللہ حضرت سیّد مصطفی ٰاشرف﷫ نے آپ کا نام ’’مسعود‘‘رکھا تھا، لیکن آپ اپنے پردادا و نانا اَعلیٰ حضرت سیّد شاہ علی حسین  اشرفی المعروف بَہ ’’اشرفی میاں‘‘ ﷫ کے رکھے ہوئے نام ’’اظہار اشرف‘‘ سے مشہور ہوئے۔کنیت :                      ابو المحموداَلقاب:                  ۔۔۔

مزید

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔ اٹھائیسویں ربیع الاول ۶۰۲ھ کو انتقال کیا اوربغداد کے علاقے جبال میں مدفون ہوئے۔ ان کے ایک فرزند سید محمد الہتّاک رحمۃ اللہ علیہ جیّد عالم مستقیم الا حوال تھے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید