شیخ احمد زروق برانسی فاسی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ احمد لقب: شہاب الدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔احمد بن احمد بن محمد بن عیسیٰ البرانسی ،الشہیر ،بزرّوق۔ تاریخ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 846ھ میں خاندان برانس قبیلۂ بربر میں جو کہ "فاس" اور" تازہ" کے درمیان رہائش پذیر تھا میں پیدا ہوئے ۔اس لیے آپ کوبرانسی اور فاسی کہتے ہیں ۔ نوٹ:بہت سے تقویمی کیلنڈر ز، کتب، اور ویب سایٔٹس میں آپ کا لقب زرّوق کی بجاۓ"ذوق"اور"برانسی" کی بجاۓ"بنارسی" اور "فاسی" کی جگہ" فارسی" لکھا ہے جو کہ ایک صریح غلطی ہے۔(تونسوی غفرلہ) سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے فقیہ اعظم اور شیخ کامل اور زہد وتقویٰ میں یکتائے زمانہ تھے ۔( معجم المعاجم والمشیخات،ص،۵۴۸) آپ کے بارے میں شیخ محقق علیہ الرحمہ اپنی کتاب" مرج ۔۔۔
مزید
حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ نے یہ کہہ کرکہ بیٹا باپ کی جان ہوتا ہے"جانِ جاناں" رکھا۔لقب: شمس الدین،حبیب اللہ۔تخلص:مظہرتھا۔ آپ کے والدمرزاجان علیہ الرحمہ سلطان اورنگزیب عالمگیر علیہ الرحمہ کے دربار میں منصب قضاء پرفائزتھے۔آپ کاسلسلہ نسب19واسطوں سے حضرت محمد بن حنفیہ کی وساطت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ بروزجمعۃ المبارک11رمضان المبارک،1111ھ مطابق فروری 1700ء کومالوہ کے قریب کالاباغ کےمقام پرپیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد نے بچپن ہی سے انکی تعلیم و تربیت کا بہت اہتمام کیا تھا اور کم عمری میں ہی یہ سلسلہ شروع کردیا تھا۔آپ نے رسائل فارسی اپنے والد سے محاورۃ پڑھے ،قرآن شریف قاری عبد الرسول سے پڑھا اورتجوید و قراءت کی سند بھی انہی سے حاصل کی۔والد مرحوم کی وفات کے بعد حدیث و تفسیر ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حکیم سید سخاوت حسین سہسوانی انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا حکیم سیدسخاوت حسین انصاری۔تاریخی نام:فضل الرحمن۔آپ کاتعلق خاندانِ ساداتِ کرام سےہے۔خاندان میں عظیم اولیاء اللہ گزرےہیں۔حضرت خواجہ سید ابو یوسف مودود چشتیسلسلہ عالیہ چشتیہ کےایک نامور شیخ تھے۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:83) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1240ھ مطابق1825ءکوسہسوان ضلع بدایوں(انڈیا) میں ہوئی۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:95) تحصیلِ علم:آپ تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کےجامع تھے۔بالخصوص اپنےعصرمیں فن صرف ونحو اور مناظرہ کےامام تھے۔جب کسی وہابی سےمناظرہ ہوتا توحسنِ تدبیرسےمسائل صرف ونحو میں لاکر زِیرفرمالیا کرتےتھے۔اسی طرح فن ِطبابت میں خاص ادراک حاصل تھا۔آدمی کاچہرہ دیکھ کرصحیح کیفیت منکشف ہوجاتی تھی۔ایک مرتبہ اپنے مطب میں تشریف فرماتھے کہ سامنےسے ایک شخص سر پر بوری رکھےہوئے گزرا۔حاضرین سےفر۔۔۔
مزید
محقق دوراں علامہ مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم) آپ کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھاریاں،ضلع گجرات(پنجاب،پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم حضرت مولانا محمد جلال الدین نےناظرہ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے تایا مولانا فضل دین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پڑھیں۔شعبان المعظم 1377ھ؍ مارچ 1958ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد درس نظامی پڑھنےکےلیے پہلےجامعہ غوثیہ نظامیہ وزیر آباد میں داخلہ لیا اور وہیں کتبِ متداولہ۔۔۔
مزید
فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ عارف باللہ حضرت مخدوم نور اللہ نورنگ رحمتہ اللہ علیہ (متوفی ۹۹۴ھ) کے خاندان کے چشم و چراغ ، رجال السند کے سر فراز موتی ، نامور عالم دین ، فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ سنی حنفی قادری کی ولادت گوٹھ کھورواہ (تحصیل گولا رچی ضلع بدین ) میں حافظ محمد کے گھر ہوئی۔ نور نگ کی وجہ تسمیہ : مخدوم نور اللہ کو کسی معترض نے طنزیہ کہا :پیری مرید ی کے لئے شرط ہے کہ سید ہوں اور تم کون ہو؟(یعنی تم سید نہیں ہو لہذا بزرگ نہیں ہو) مخدوم صاحب نے جیب سے مسواک نکال کر فرمایا: یہ میری پہچان ہے یہ کہہ کر مسواک کو زمین میں گاڑ ا تو ایک ہی دن ان میں نو(۹) رنگ دیکھنے میں آئے۔ اس کرامت کے بعد آپ نور نگ سے مشہور ہوئے ۔ (السند ) مسجد کی بنیاد: امام العارفین پیر صاحب روضے دہنی قدس سرہ الاقدس کے خلیفہ عارف باللہ حضرت محمود نظامانی ؒ (۱۲۶۷ھ)کے مرید ین ۔۔۔
مزید
ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدینتک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظام،اورنامورعلماءکرام پیداہوئےہیں۔میرسیدعبدالواحدبلگرامی(صاحبِ سبع سنابل شریف)سلسلہ عالیہ چشتیہ کےبڑےعظیم بزرگ گزرےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/رجب المرجب 1326ھ مطابق 2/اگست1908ءکوبلگرام(ضلع ہردوئی،یوپی،ہند)میں ساداتِ کرام کےعظیم علمی وروحانی گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی عمر میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔یتیمی کے عالم م۔۔۔
مزید
مولانا غلام محی الدین بگوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا غلام محی الدین بگوی۔لقب:فاضلِ اجل،عالم ِبےبدل۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا غلام محی الدین بن حافظ نور حیات بن حافظ محمد شِفا بن حافظ نور محمد بگوی علیہم الرحمہ۔آپکاتعلق ایک علمی خاندان سے تھا۔علم کےساتھ ساتھ تقویٰ کی دولت سےبھی مالا مال تھے۔بالخصوص آپ کےوالد گرامی حافظ نور حیاتشب بیداراور باعمل حافظ ِ قرآن اور صاحبِ کرامات تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیرماہ ِمحرم الحرام/1210ھ مطابق جولائی/1795ء کوموضع’’بُگہ‘‘نزد بھیرہ ضلع سرگودھا میں ہوئی۔حدائق الحنفیہ کےمصنف از مولانا فقیر محمد جہلمی نےصفحہ نمبر494پرآپ کا سنِ ولادت 1203ھ تحریرکیا ہے۔مگرآپ کےپوتے جناب مولانا ظہوراحمد بگوی علیہ الرحمہ ’’تذکرہ مشائخِ بگہ‘‘ میں اپنے خاندانی کاغذات ودستاویزات کی رو۔۔۔
مزید
ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوستان میں ہوئی۔(مقدمہ شرح قصیدہ بردہ:10) تحصیلِ علم: قاضی عبدالمقتدر دہلوی(قاضی صاحباپنےزمانےکےفاضل اجل تھے،آپ کےعلو مرتبت کادوردور تک شُہرہ تھا۔حضرت شیخ الاسلام شیخ نصیر الدین محمود دہلویکےمرید وخلیفہ تھے،خواجہ صاحب آپ کی نہایت ہی قدراور تعظیم فرماتے تھے،’’قصیدہ لامیہ‘‘معروف تصنیف ہے)اور مولانا خواجگی دہلوی کالپوی(مریدوخل۔۔۔
مزید
ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوستان میں ہوئی۔(مقدمہ شرح قصیدہ بردہ:10) تحصیلِ علم: قاضی عبدالمقتدر دہلوی(قاضی صاحباپنےزمانےکےفاضل اجل تھے،آپ کےعلو مرتبت کادوردور تک شُہرہ تھا۔حضرت شیخ الاسلام شیخ نصیر الدین محمود دہلویکےمرید وخلیفہ تھے،خواجہ صاحب آپ کی نہایت ہی قدراور تعظیم فرماتے تھے،’’قصیدہ لامیہ‘‘معروف تصنیف ہے)اور مولانا خواجگی دہلوی کالپوی(مریدوخل۔۔۔
مزید
عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ کومحلہ قاضی پورہ حیدر آباد میں اپنے نانا حضرت میر پرورش علی خاں صاحب کے مکان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی، والد بزرگوار حضرت محمد عبد القادر صدیقی اور آپ کے ماموں حضرت سید محمد صدیق عرف خواجہ محبوب اللہ رحمۃ اللہ علیہما نے آپ کو تعلیم دی۔ مدرسہ دارالعلوم سے فراغت کے بعد آپ نے مولوی اور منشی فاضل کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فنون سپاہ گری ۔۔۔
مزید