حسن بن سید علی ہجویری حضرت سید علی ہجویری کے صاحبزادے جو بچپن ہی میں فوت ہوگئے۔ ۔۔۔
مزید
حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ اے حاجی شاہ آپ کو ایک فرزند عطا ہوگا پیدا ہوتے ہی اس کے سامنے دو دانت ہوں گے اور اس کا نام زین العابدین رکھنا۔ آپ کی ولادت ہوئی اس فقیر کی پیش گوئی کے مطابق دو سامنے والے دانت موجود تھے لیکن زین العابدین نام رکھنا آپ کے والد بھول گئے۔پھر وہ فقیر آیا اور دریافت کیاکہ آپ کو میری دعاء سے جو لڑکا ہوا ہے اس کا کیا نام رکھا ۔۔۔
مزید
حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ اے حاجی شاہ آپ کو ایک فرزند عطا ہوگا پیدا ہوتے ہی اس کے سامنے دو دانت ہوں گے اور اس کا نام زین العابدین رکھنا۔ آپ کی ولادت ہوئی اس فقیر کی پیش گوئی کے مطابق دو سامنے والے دانت موجود تھے لیکن زین العابدین نام رکھنا آپ کے والد بھول گئے۔پھر وہ فقیر آیا اور دریافت کیاکہ آپ کو میری دعاء سے جو لڑکا ہوا ہے اس کا کیا نام رکھا ۔۔۔
مزید
حسین ، نواسۂ رسول سید الشہدا، حضرت سیدنا ، ابو عبداللہ،امام، رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ۔کنیت: ابو عبداللہ۔القاب: ولی، زکی، طیب، مبارک،ریحانۃ الرسولﷺ،سبط الرسولﷺ۔شہید، سید،التابع المرضات اللہ۔سلسلہ نسب :امام حسین بن امیرالمؤمنین علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم۔والدہ کی طرف سے امام حسین بن سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا بنت سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺبن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت پانچ شعبان المعظم/4 ھ،بمطابق 8/جنوری 626ء کومدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ سیرت ِ مبارکہ:علم و عمل، زہدو تقوٰے، جودوسخا، شجاعت وقوت، اخلاق و مروّت، صبرو شکر، حلم و حیا وغیرہ صفات کمال میں بوجہ اکمل اور مہمان نوازی، غربا ءپروری اعانتِ مظلوم، صلۂ رحم، محبتِ فقرا ءو مساکین میں ش۔۔۔
مزید
سید علی ہجویری داتا گنج بخش نام ونسب:اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:داتا گنج بخش،مخدوم الامم۔سلسلہ نسب :حضرت مخدوم علی بن عثمان بن سید علی بن عبدالرحمن بن شاہ شجاع بن ابوالحسن علی بن حسین اصغر بن سید زید بن حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ بن علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔ تاریخِ ولادت: حضرت داتا صاحب کا سالِ ولادت کسی قدیم کتب میں درج نہیں ہے۔مؤلفین ومؤرخین نے ظن وتخمین سے 400ھ/401ھ لکھا ہے۔اس کو یقینی نہیں کہا جاسکتا۔(مقدمہ کشف المحجوب:11) مقامِ ولادت: حضرت کا وطن اصلی افغانستان کا شہر غزنی ہے۔"جلابی،ہجویری" اس لئے کہلاتے ہیں کہ یہ دونوں محلے"غزنی "کے ہیں۔آپ کے والدین کی قبریں غزنی میں ہیں۔ آپ کے خاندان کے تمام افراد صاحب زہدو تقویٰ تھے۔(ایضاً) تحصیلِ علم: حضرت داتا صاحب علیہ الرحمہ علومِ ظاہری وباطنی کے بحرِ ۔۔۔
مزید
شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری تاریخِ ولادت آپ کی ولادت باسعادت 948ھ، بمطابق 1576ء کو اکبر کے بادشاہ کے زمانے میں لاہور میں ہوئی،آپ کی رہائش اندرون شہر محلہ شیخ اسحاق میں تھی۔ جہاں آج کل موتی بازار ہے۔ تحصیلِ علم آپ کے والد سادہ لوح اور نیک انسان تھے آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت لاہور کے علمی ماحول میں ہوئی۔ جب آپ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوئے تو آپ کے والد ماجد نے ایک قریبی مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے بٹھایا آپ نے تھوڑی ہی عرصہ میں قرآن پاک پڑھ لیا اس کے بعد مختلف علماء سے دینی علوم حاصل کیے حتی کہ جو ان ہونے تک آپ ایک متبحر عالم دین بن گئے۔آپ مغلیہ دور کے شہرہ آفاق مبلغ اورقابل مدرس تھے۔ بیعت وخلافت دینی علم کے حصول کے بعد آپ تلاش حق میں نکلے پہلے ادھر ادھر گھومتے رہے لیکن کوئی کامل رہنما نہ ملا آخر ایک دن شاہ سکندر بن شاہ کمال کیتھلی کی خدمت میں ۔۔۔
مزید
حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: پیر طریقت حضرت مولانا ابوحقائق پیر سید امانت علی شاہ نظامی ابن حضرت پیر سید برکت علی شاہ چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب 35 واسطوں سے حضر ت امام موسیٰ کاظم رحمۃ اللہ علیہ سے جا ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت:آپ 2 صفر المظفر1322ھ / بمطابق اپریل 1901ء بروز پیر، موضع گلہوٹی سیدا ں، ڈاک خانہ کوٹ عیسٰی خاں، تحصیل زیرہ، ضلع فیروز پور (انڈیا) میں پیدا ہوئے ۔ بیعت وخلافت:آپ نے اپنے تایا زاد بھائی حضرت پیر سیدنا در علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک پر سلسلۂ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت ہوئے ۔ مرشد کامل نے آپ کو خلافت و اجازت سے بھی سر فراز فرمایا ۔ سیرت وخصائص: حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زاہد،عابد یادِ الٰہی میں مستغرق رہنے والے تھے۔ مشکل عقائد کو سہل انداز میں بیان فرماکر لوگوں کے ذہ۔۔۔
مزید
قطب العالم حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مسعود۔لقب: فرید،گنج شکر،قطب العالم،زہدالانبیاء۔والد کااسمِ گرامی:شیخ جمال الدین سلیمان ہے۔ آپ کاسلسلہ نسب کئی واسطوں سے حضرت فاروقِ اعظم سے جاکر ملتا ہے۔"سیرالمصنفین" کے مطابق آپ کے والدِ گرامی سلطان محمود غزنوی کے کے بھانجے تھے۔(بہارِ چشت:87) تاریخ ِولادت: آپ کی والادت باسعادت 574ھ ، بمطابق 1179ء کو موضع کوتوال(موجودہ نام کوٹھے والا) ضلع ملتان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ جب زمانۂ طالب علمی میں حضرت قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ سے ملاقات ہوئی،اورعبادت وریاضت کی خواہش ظاہر کی تو حضرت نے فرمایا!"علم میں کمال حاصل کرو،بےعلم عابد مسخرہ ٔشیطان ہوتاہے"۔(اکابرینِ چشت:83) بیعت وخلافت: آپ حضرت خواجہ قطب الدین بختیارکاکی کے دستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اور سلطان الہند حضرت خواجہ غر۔۔۔
مزید
تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے آٓپ کا سلسلۂ نسب فضیلت جنگ، بانیِ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن،شیخ الاسلام حضرت امام انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے واسطے سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جا کرملتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 27؍رمضان المبارک 1363ھ/15؍ستمبر1944ء کو موضع کلمبر شہرناندھیڑ(ریاست حیدرآباددکن،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی ۔۔۔
مزید
حضرت حسن بصری علیہ الرحمۃ نام و نسب:آپ کا نام مبارک حسن، کنیت ابو محمد، ابو علی، ابو سعید، ابو نصر۔ آپ کے والد بزرگوار کا نام حسبِ روایت طبقات حسامیہ یسار تھا، اور وہ موالی حضرت زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے تھے۔اور بقولِ صاحب سیر الاقطاب والد ماجد کا نام موسیٰ راعی بن خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ تھا، اور نام والدہ ماجدہ کا بی بی خیرہ رضی اللہ عنہا تھا، اور وہ خامہ حضرت امّ المومنین امّ سلمہ رضی اللہ عنہ کی تھیں۔ ولادت:آپ کی ولادت با سعادت مدینہ طیبہ میں بعہدِ خلافت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 21ھ میں ہوئی۔آپ کی والدہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے حضور میں لائیں ۔حضرت عمر آپ کو خرما چبا کر تحنیک لگائی، اور آپ کو نہایت خوش رو و خوبصورت دیکھ کر فرمایا !سمّوہ حسنًا فانّہٗ احسن الوجہ یعنی یہ خوبصورت ہے اس کا نام حسن رکھو، پس آپ کا نام حسن رکھا گیا۔ ( خزی۔۔۔
مزید