/ Wednesday, 08 May,2024

سیداشرف جہانگیرسمنانی

حضرت مخدوم سیداشرف جہانگیرسمنانی رحمتہ اللہ علیہ نام و نسب:اسمِ گرامی:سید اشرف۔لقب:جہانگیر،شاہِ سمنان۔آپ کےوالدسلطان ابراہیم سمنان کےبادشاہ تھے۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام خدیجہ بیگم تھا۔آپ سمنان کےشاہی خاندان سےتعلق رکھتے تھے۔ ولادت باسعادت: آپ نے 688ھ، میں اس عالم کو روشنی بخشی۔ولادت کی پیشین گوئی: آپ کی ولادت سےقبل حضرت خواجہ احمدیسوی کی روح پاک نےآپ کی والدہ ماجدہ کومطلع کیاتھاکہ آپ  کےگھرایک لڑکاپیداہوگا،جواپنےنورولایت سےدنیاکوروشن کرےگا۔ تعلیم و تربیت:  آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت آپ کےوالدماجدکےسایہ عاطفت میں ہوئی۔آپ نےسات سال کی عمرمیں قرآن شریف حفظ کیااورساتھ ہی ساتھ قرأت بھی سیکھی۔پھرعلوم ظاہری کی طرف توجہ فرمائی۔چودہ سال کی عمرمیں تحصیل علوم ظاہری سےفراغت پائی۔ والدکاوصال: ابھی آپ علوم ظاہری سےفارغ ہی ہوئےتھےکہ آپ کے والد ماجدنےداعی اجل کو لبیک کہا۔ تخت نش۔۔۔

مزید

علامہ شہاب الدین احمد

حضرت علامہ شہاب الدین احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کے والد نے آپ کا نام احمد کویا رکھا شہاب الدین آپ کا پیارا لقب ہے اور کنیت ابوسعادات ہے آپ بسا اوقات اشعار بھی کہتے تھےاس مناسبت سے، ازہر یہ سے معروف و مقبولِ عام و خاص تھے۔ ولادتِ بابرکت: آپ کی ولادت قریہ چالیم میں ۲۳؍جمادی الاخریٰ ۱۳۰۲ھ/ ۱۸۸۴ ء کو ہوئی۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے والد صاحب سے حاصل کی مگر درسِ فخری کی بڑی کتابیں آپ نے فقیہِ عصر علامہ چالل اگت کنجی احمد حاجی مسلیار اور یگانہ روزگار صوفیِ باصفا مردِ مجاہد علی مسلیار سے پڑھیں۔بعد میں آپ نے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے جامعہ لطیفیہ ویلور شریف میں داخلہ لیا۔ آپ تحصیلِ علمِ فقہِ حنفی کے لیے یوپی بریلی شریف روانہ ہوگئے۔ وہاں پہنچ کر آپ نے سرکار اعلیٰ حضرت بریلوی سے تمام علوم و فنون کی اجازت حاصل کی،آپ کو بہ یک وقت سات فقہوں پر مکمل دسترس حاصل تھی۔ بیع۔۔۔

مزید

بابا تاج الدین ناگپوری

حضرت بابا تاج الدین ناگپوری (تاج الاولیاء)  ۔۔۔

مزید

مفتی غلام جان ہزاروی

حضرت علامہ مفتی غلام جان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:عبدالمصطفیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی بن مولانا احمد جی بن مولانا محمد عالم۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1316ھ،مطابق 1896ءکو مقام"اوگرہ" تحصیل مانسہرہ ،ضلع ہری پور ہزارہ، پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: قرآنِ مجید اور فارسی نظم و نثر اور صرف و نحو کی ابتدائی کتابیں اپنے والدسے پڑھیں ۔اس کے بعد شوق علم میں "دہلی اور سہار ن پور "کی درس گاہوں میں بھی گئے ۔ مدرسہ عالیہ جامع مسجد آگرہ کے اساتذہ سے بھی کسبِ علم کیا ۔ مولانا غلام رسول (انّہی ضلع گجرات)سے "حمد اللہ اور زواہد ثلاثہ" کا درس لیا۔ "مینڈ ھو" ضلع اعظم گڑھ اور" گلاوٹی "ضلع بلند شہر میں معقول کی کتابیں پڑھیں۔ٹونک میں حضرت علامہ حکیم سید برکات احمد سے ریاضی اور معقولات میں است۔۔۔

مزید

شاہ ابو الحسن پھلواری

حضرت مولانا شاہ ابو الحسن پھلواری علیہ الرحمۃ ابو الحسن نام،فرد تخلص،حضرت شاہ نعمت اللہ پھلواری قدس سرہٗ کے صاحبزادے،مشہور عالم،صوفی،شاعر،دسویں رجب ۱۱۹۱ھ کو پیدا ہوئے، حضرت مولانا احمدی پھلواروی سے درسیات پڑھیں اور ۱۲۱۱ھ میں فارغ ہوئے، بیعت و اجازت و خلافت سب کچھ والد ماجد سے تھی،نہایت مرتاض، باخدا، صاحب اوقات بزرگ تھے،اعلیٰ درجہ کا شعر کہتے تھے،راسخ عظیم آبادی نے آپ سے مشورۂ سخن کیا،آپ کو مولوی اسمٰعیل دہلوی اور ان کےمتّبعین سے شدیدی نفرت تھی،سخاوت مرزا صاحب نے ‘‘بصائر’’ سرماہی کراچی شمارۂ اکتوبر ۱۹۶۲ھ صفحہ ۱۸۸ ؍پر لکھا ہےکہ سید احمد رائے بریلوی،مولوی اسمٰعیل،مولوی عبد الحئی سے شاہ ابو الحسن فرد کا ۱۲۳۹ھ میں پھلواری میں مناظرہ ہوا،۔۔۔۔۔۔۔ حضرت شاہ ابو الحسن فروقدس سرہٗ کا یہ حال تھا،مگر آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ علی حبیب نصر کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے جانشینوں نے آپ کے۔۔۔

مزید

علامہابو الفخر محمد حسنین رضا فخری

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری موت العالم موت العالم سابق مدرس و شیخ الحدیث دار العلوم حنفیہ غوثیہ(طارق روڈ، کراچی) استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری(لودھراں، پنجاب) بروز پیر ۲۴ ؍ اکتوبر۲۰۱۶ بمطابق ۲۳؍ محرم الحرام ۱۴۳۸ سنِ ہجری کو بعد نمازِ مغرب رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون حضرت کی نمازِ جنازہ بروز منگل ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ بمطابق ۲۳ محرم الحرام ۱۴۳۸ ہجری کو شام ۴ بجے  ان کے آبائی گاؤں لودھراں ، پنجاب میں ادا کردی گئی ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلندیِ درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین)۔    ۔۔۔

مزید

مفتی محمد فاروق عطاری

مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی  ولادت اور اِبتِدا ئی تعلیم :مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی وِلادت 26 اگست 1976ء ماہِ رمضان المبارک میں لاڑکانہ (جس کا نام امیرِ اہل سنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی نے آپ کی وفات کے بعد"" فاروق نگر""رکھ دیا ہے)میں ہوئی۔ اسکول سے واپَسی پر والدہ کو قرآنِ پاک سنایا کرتے تھے۔ ابتدائی تعلیم وحفظ دار العلوم احسن البرکات( حیدرآبادسندھ)سے کیا۔فاروق نگر(لاڑکانہ) سے حیدر آباد اور پھر1989ء میں بابُ المدینہ(کراچی) منتقل ہو گئے۔دعوتِ اسلامی سے کس طرح مُتأثِّر ہوئے :مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ میں۔۔۔

مزید

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوالا، دارالعلوم محمودیہ پپلاں میانوالی، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر وغیرہم میں داخل ہوکر جامع المعقول والمنقول حضرت علّامہ مولانا منظور احمدچشتی (نواں جنڈا والہ)، حضرت مولانا محمد شفیع (خانیوال)، حضرت مولانا قاضی نور احمد (پپلاں،میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا محمد حسین شوق(پپلاں میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا احمد یار(اوکاڑہ) علیھم الرّحمۃ سے علومِ عقلیہ و۔۔۔

مزید

مصطفی رضا خاں نوری، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا

مصطفی رضا خاں  نوری بریلوی، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کا پیدائشی اور اصلی نام محمد ہے۔ والد ماجدنےعرفی نام مصطفٰی رضا رکھا۔فنِ شاعری میں آپ اپناتخلص"نوری" فرماتےتھے۔لقب:مفتیِ اعظم ہند ہے۔آپ امامِ اہلسنت مجددین وملت شیخ الاسلام امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےچھوٹےصاحبزادےہیں۔ تاریخِ ولادت:حضور مفتی اعظم قدس سرہ22/ذی الحجہ 1310ھ7/جولائی 1893ء بروز جمعہ بوقتِ صبح صادق دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی جائےولادت محلہ رضا نگر ،سود اگر ان شہر بریلی شریف ، یوپی انڈیا  ہے۔ تحصیلِ علم:حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ نے اصل تربیت تو اپنے والد ماجد امام احمد رضا قدس سرہٗ سے پائی۔ علوم دینیہ کی تکمیل بھی اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ سے کی۔فراغت: حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ ۱۳۲۸ھ/۱۹۱۰ء میں بہ عمر اٹھارہ سال خدا داد ذہانت ، ذوقق م۔۔۔

مزید

خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی

مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی: حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی۔ لقب:مجاہدِ اسلام۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین بن حضرت خواجہ محمد الدین بن حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ، بمطابق 1886ء کو سیال شریف ضلع سرگودھا(پنجاب،پاکستان )میں پیداہوئے۔"منظور حق" (1304ھ) مادۂ تاریخ ہے ۔ ذوقِ علم: آپ کو بچپن ہی سے علوم دینیہ کا بے حد شوق تھا ، قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد ممتاز افاضل سے علم دین کی تعلیم حاصل کی اور والد ماجد کے وصال کے بعد سجادہ نشین ہوئے ۔آپ نہ صرف قرآن کریم کے حافظ تھے بلکہ بائبل پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ مطالعۂ کتب سے اس قدر لگاؤ تھا کہ اکثر و بیشتر شام کا کھانا رات کے دو تین بجے تناول فرماتے،ملک اور بیرون ملک سے کتب دینیہ کا بہت بڑا ۔۔۔

مزید