/ Saturday, 27 April,2024

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید سلیمان اشرف بہاری۔لقب: رئیس المتکلمین، شمس المحققین۔ سلسلۂ نسب: مولانا سید سلیمان اشرف بہاری بن مولانا حکیم سید محمد عبد اللہ قدس سرہما۔والدہ محترمہ حضرت بی بی صائمہ خواہر ِ حقیقی ( سگی بہن) حضرت غوث العالم مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی ﷫ کے خلف وفرزند ودرویش حضرت مخدوم سید دوریش  بھیہ شریف کی اولاد امجاد سےخاندانی تعلق ہے۔(حیات ِ مخدوم الاولیاء محبوب ربانی:425) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  1295ھ مطابق 1878ء کو ’’محلہ میر داد،  قصبہ بہار شریف،ضلع نالندہ(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: فارسی اور ابتدائی عربی درسیات پڑھنے کے بعد اسکول میں داخل ہوئے۔آپ کےابتدائی استاذ مولانا قاری نور محمد چشتی نظامی فخری (م 1316ھ)تھے،اورانہیں سے بیعت ہوئے۔مولانا فضل حق خیر آبادی ﷫کے نا۔۔۔

مزید

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری

حضرت میاں شیر محمد  شرقپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: میاں شیر محمد۔لقب: شیر ِربانی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری بن میاں عزیز الدین شرقپوری  بن محمد حسین بن مولانا غلام رسول بن حافظ محمد عمر بن حضرت صالح محمدعلیم الرحمہ۔حضرت شیر ربانی ﷫ کےوالد گرامی جناب میاں عزیز الدین شکل وصورت میں باپ بیٹا مشابہ تھے۔سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے۔اکثر سلسلہ قادریہ کےاوراد وظائف میں مصروف رہتے۔رہتک (انڈیا) میں ملازمت کرتےتھے۔اسی جگہ سفر آخرت اختیار کیا۔آپ کےجدِامجد حضرت مولانا غلام رسول﷫اپنےوقت کےعالم وعارف اور صاحبِ کرامات بزرگ تھے،ان کےوالد بزرگوار جناب حافظ محمد عمر﷫ایک ماہر کاتب اور حاذق  حکیم،اور بہت ہی سعادت مند اور صالح تھے۔حضرت شیر ربانی کے جداعلیٰ  حضرت میاں صالح محمد﷫قرآن مجید کی کتابت کیا کرتےتھے۔صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔حضرت شیر ربانی ۔۔۔

مزید

احمد رضا خاں بریلوی، اعلی حضرت امام اہل سنت

  احمد رضا خاں بریلوی، اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنّت محمد اسمِ گرامی:    محمد۔ تاریخی نام:    المختار۔ جدِّامجدحضرت مولانا رضاعلی خاں﷫ نے’’احمدرضا‘‘ نام رکھا،اوراسی نام سے مشہور ہوئے۔ اَلقاب:                  اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنّت،مجددِ دین و ملّت، شیخ الاسلام،حامیِ سنّت،ماحیِ بدعت وغیرہ۔  اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت مولانا شاہ محمد احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کاتعلّق افغانستان کے معزز قبیلہ’’بڑھیچ پٹھان ‘‘ سے ہے۔ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں بن محمد اعظم خاں بن محمد سعادت یار خاں بن محمد سعید اﷲخاں( علیہم الرحمۃ والرضوان)۔ ۔۔۔

مزید

مہر علی شاہ گیلانی گولڑوی، پیر سید

غوثُ الاسلام والمسلمین حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید پیرمہرعلی شاہ گولڑوی۔القاب:شیخُ الاسلام،مجددِزماں،غوثُ الاسلام والمسلمین،محافظِ ختمِ نبوت،فاتحِ قادیانیت،مامورعن الرسولﷺ۔والد کا اسمِ گرامی:سید نذر دین شاہ علیہ الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂِ نسب پچیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چھتیس واسطوں سے حضرت    سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ بروزپیر یکم رمضان المبارک /1275ھ،مطابق 4/اپریل 1859ءکو "گولڑہ شریف"ضلع راولپنڈی  میں  پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:قرآن مجید پڑھنے کے بعد مولانا غلام محی الدین ہزاوری سے کافیہ تک کتابیں پڑھیں۔پھر "بھوئی "ضلع راولپنڈی میں مولانا محمد شفیع قریشی کے مدرسہ میں داخل ہوئے اور نحو واصول کی متوسط کتب کےعلاوہ منطق میں قطبی پڑھی،بعد ازاں اکثر و بیشتر کتب" انگ۔۔۔

مزید

شیخ احمد سرہندی

مجددالفِ ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ احمد۔کنیت:ابوالبرکات۔القاب:بدرالدین،امامِ ربانی،مجددالفِ ثانی،قیومِ زمان،وغیرہ ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاس طرح ملتا ہے،شیخ احمدبن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ شعیب بن شیخ احمد بن شیخ یوسف بن شیخ شہاب الدین علی الملقب بہ فرخ شاہ بن شیخ نصیرالدین بن شیخ محمود بن شیخ سلیمان بن شیخ مسعود بن شیخ عبداللہ الواعظ الاصغر بن شیخ عبداللہ الواعظ الاکبربن شیخ ابوالفتح بن شیخ اسحاق بن شیخ ابراہیم بن شیخ ناصر بن شیخ عبداللہ بن عمر بن حفص بن عاصم بن عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔   تاریخِ ولادت: ۔۔۔

مزید

شیخ احمد سرہندی

مجددالفِ ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ احمد۔کنیت:ابوالبرکات۔القاب:بدرالدین،امامِ ربانی،مجددالفِ ثانی،قیومِ زمان،وغیرہ ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاس طرح ملتا ہے،شیخ احمدبن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ شعیب بن شیخ احمد بن شیخ یوسف بن شیخ شہاب الدین علی الملقب بہ فرخ شاہ بن شیخ نصیرالدین بن شیخ محمود بن شیخ سلیمان بن شیخ مسعود بن شیخ عبداللہ الواعظ الاصغر بن شیخ عبداللہ الواعظ الاکبربن شیخ ابوالفتح بن شیخ اسحاق بن شیخ ابراہیم بن شیخ ناصر بن شیخ عبداللہ بن عمر بن حفص بن عاصم بن عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔   تاریخِ ولادت: ۔۔۔

مزید

صلاح الدین یوسف ایوبی

حضرت سلطانِ عادل مجاہد کبیر ابوالمظفر صلاح الدین یوسف ایوبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید ابو عبد الرحمن عبد اللہ

حضرت سید ابو عبد الرحمٰن عبد اللہ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد بزرگوار اور سعید بن البَنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی۔ ظاہری و باطنی علوم کے جامع، اور صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ ستائیسویں (۲۷) صفر ۵۸۷ھ میں انتقال کیا، اور بغداد میں مدفون ہوئے۔ ان کے دو بیٹے ابو محمد عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور ابو محمد عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ بھی عالم کامل تھے۔ (خزینۃ الاصفیا جلد اوّل)۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمود راجن

حضرت خواجہ محمود راجن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۹۰۰ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی         خواجہ محمود راجن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد گرامی خواجہ علم الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے بعد مسند نشین ہوئے، چشتیہ نسبت کے علاوہ شیخ خازن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے خرقۂ سہروردیہ بھی پایا تھا بلکہ سیّد محمد گیسودراز رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، حضرت شیخ ابوالفتح رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور حضرت شیخ عزیزاللہ (خلیفہ مجاز حضرت محبوب الہٰی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ) سے بھی خلافت عطا ہوئی تھی۔ (تذکرہ خواجگانِ تونسوی: ۵۳)         ذہنی میلان یہ تھا کہ یک گیرد محکم گیر پر عمل پیرا رہا با جائے، اہل علم سے تھے اور علم کے قدر دان تھے، روایت ہے کہ ’’جو شخص بھی آپ سے کسب فیض کے لیے آتا آپ پہلے اسے دینی علوم کی طرف لگاتے اور اگر اس شخص میں۔۔۔

مزید

سلطان محمود غزنوی

یمین الدولہ سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی محمود بن سبکتگین رحمۃ اللہ علیہما ۔کنیت: ابوالقاسم تھی۔آپ محمود غزنوی کے نام سے مشہور ہوئے۔ تاریخِ ولادت:سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کی 361 ھ /بمطابق نومبر 971ء  میں ولادت ہوئی۔ بیعت: سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ نے ابو الحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی۔ سیرت وخصائص: یمین الدولہ، امین الملت، فاتحِ ہند  سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہت رحیم وکریم اور عادل حاکم تھے۔ 997ء سے اپنے انتقال تک سلطنت غزنویہ کا حکمران تھے۔سلطان محمود غزنوی بچپن سے ہی بڑے نڈر اور بہادر تھے۔ وہ اپنے والد ماجد  کے ساتھ کئی لڑائیوں میں حصہ لے چکے تھے۔ بادشاہ ہونے کے بعد انہوں  نے سلطنت کو بڑی وسعت دی۔ وہ کامیاب سپہ سالار اور فاتح بھی تھا۔ شمال میں انہوں  نے "خوارزم" اور ۔۔۔

مزید