منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

شیخ الحدیث مولانا خادم رسول رضوی بہاری

جامعہ ا شرفیہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ قصبہ مہراج گنج (ضلع اورنگ آباد صوبہ بہار) یہ قصبہ شہر اورنگ آباد سے تقریباً ۲۵کلو میٹر جانب جنوب رائچی روڈ پر آباد ہے، اور بہت پرانا قصبہ ہے۔ انگریزوں کے دورِ حکومت میں بھی غیر معمولی شہرت یافتہ قصبہ تھا۔ ولادت اسی سرزمین مہراج گنج ضلع اورنگ آباد بہار میں حضرت مولانا خادم رسول رضوی ۱۱؍مئی ۱۹۲۵ء کو پیدا ہوئے، اور والدین کریمین نے تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام رکھا، اور پرورش بھی والدین کی آغوش میں ہوئی۔ مولانا خادم رسول اپنے حسب ونسب کے متعلق خود تحریر فرماتے ہیں: کئی پشتوں سے ہمارے آباء واجداد اپنے کو انصاری کہلاتے تھے، آیا نسباً کیا تھے، اللہ ہی بہتر جانتا ہے، میں بھی اپنے آپ کو انصاری کہتا ہوں۔ والد ماجد حضرت مولانا خادم رسول کے والد ماجد مڈل اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے، اور انگریزوں کے دورِ ح۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی

حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خاذن  الرحمت  کے پانچویں  فرزند شیخ عبد الاحد  مشتہر  بہ  شاہ گل اپنے  زمانہ  کے  بڑے  مشائخ  میں سے تھے ۔ اور صاحب  نصانیف تھے ۔ شعر  بھی کہتے تھے۔ وحدت  تخلص  تھا۔  چنانچہ آپ کا ایک دیوان  اور  مثنوی چار چمن  مشہور معروف ہیں ۔  رخساروں  کی شگفتگی  کی وجہ سے ان کو گل کہا کرتے تھے ۔ جمعہ  کے دن ۲۷ذی الحجہ ۱۱۲۷ھ کو دہلی  میں وفات پائی ۔  ۔۔۔

مزید

ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘  میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامراء‘‘ عراق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔آپ ﷫ ارشاد فرماتے ہیں: میں نے تیس سال تک علم فقہ و حدیث کا درس لیا یہاں تک کہ علم کا دریا میرے سینے میں موجزن ہوگیا۔پھر حاملینِ طریقت کی خدمت میں حاضر ہوا، اور ان سے عرض  کیا کہ مجھے علم الہی کی تعلیم دیں۔ مگر کوئی شخص بھی نہ جانتا تھا۔میں ان کی باتیں سن کر حیران رہ گیا۔۔۔

مزید

امام المحدثین حافظ ابنِ حجر عسقلانی

ابنِ حجر عسقلانی، امام المحدثین حافظاسمِ گرامی:       احمداَلقاب:           امیر المومنین فی الحدیث، حافظ الحدیث ،  شیخ الاسلام، امام المحدثیننسب: احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن محمود بن احمد بن احمد بن کنانی، عسقلانی، مصری، شافعی۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم)ولادت:          ۲۲؍ شعبان المعظّم ۷۷۳ھ کو مصر میں پیدا ہوئے ۔تحصیلِ علم:پانچ سال کی عمر میں مدرسے میں داخل ہوئے اور نو سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ شیخ عفیف الدین عبداللہ بن محمد نشاوری ، شیخ جمال الدین بن ظہیرہ،علامہ امام زین الدین عراقی اور دیگر تقریباً  سات سو سات (۷۷۰)  اساتذہ سے  مختلف فنون کا علم حاصل کیا۔ نیز، آپ اسکندریہ، قاہرہ، یمن، تعز، زبید،۔۔۔

مزید

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم، علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم،  علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ  علیہنام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ  محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن ِ پاک ختم کیا۔اردو،فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم والدِ گرامی ہی سے حاصل کی، بعدازاں جامعہ قومیہ میرٹھ میں داخل ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔آپ نے علومِ عربیہ کی تکمیل کے بعد علومِ جدیدہ کی تحصیل کا ارادہ کیا۔ اولاً اٹا وہ ہائی اسکول اور بعد میں میرٹھ کالج کے اندر انگریزی علوم کی تحصیل فرمائی۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ شاہ غازی، سید محمد

سید محمد عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تاریخ ومقامِ ولادت:  آپ کی ولادتِ باسعادت 98 ھ مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ نام و نسب: آپ کا اسمِ گرامی سید عبد اللہ، کنیت ابو محمد اور لقب الاشتر ہے۔ آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضرت سیدنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے کاکر ملتا ہے۔پورا سلسلہ نسب یوں ہے:سید عبد اللہ بن سید محمد ذو النفس الذکیہ بن سید عبد اللہ المحض بن سید حسن مثنیٰ بن سیدنا امام حسن بن علی (رضی اللہ تعالٰی عنہم) تحصیلِ علم:  آپ کی تعلیم وتربیت اپنے والد محترم حضرت سید محمد نفس ذکیہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔علمِ حدیث میں ملکہ تام رکھتے تھے۔بعض مصنفین نے آپ کو محدثین میں شمار کیا۔ سیرت وخصائص: سید عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پیکرِ علم وعمل تھے۔ اللہ تبارک وتعالٰی کی رضا پر آپ کی خاص توجہ مرکوز تھی۔ مخلوق کی رہنمائی کرنے می۔۔۔

مزید

محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان

 حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان علیہ الرحمہ نام ونسب:۔ حضرت مفتی خالد رضا علی خاں بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی بن واجد علی خاں بن بخش اللہ( رحمۃ اللہ علیہم ) ۔ تاریخ ولادت:۔آپ کی ولادت 18 شعبان المعظم 1355ھ/ 1936ء کوبریلی شریف میں ہوئی ۔ محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضاعلی خان سرکار مفتیِ اعظم ہند مصطفٰی رضا خان نوری بریلوی کے خلیفہ اور نواسے تھے۔ حضور مفتی اعظم ہند قدس سرۂ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی سے کرائی، حضور مفتی اعظم ہند نے بوقت خلافت اپنے دست مبارک سےآپ کو حضور اعلیٰ حضرت کا عمامہ وجبہ شریف پہنایا اور دیگر تبرکات سے سرفراز فرمایا، حضور مفتی اعظم ہند نے خلافت سے نوازتے وقت جملہ سلاسلِ حقہ یعنی سلسلۂ قادریہ، چشتیہ ، نقشبندیہ، سہروردیہ کی اجازت مرحمت فرمائی، حضور مفتی اعظم ہند کے ساتھ دومرتبہ زیارت حرمین شریفین کاشرف حاصل ہوا، دوران سفر حضو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عبدالرشید مجددی﷫۔لقب:جامع شریعت وطریقت۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی بن  حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:219/تذکرہ علمائے اہل سنت:137) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 2/جمادی الاخریٰ1237ھ مطابق ماہ فروری/1822ءکولکھنؤ میں ہوئی۔(ایضاً) تحصیل ِعلم: آپ ﷫ ایک علمی ومذہبی  گھرانے میں پیداہوئے۔صغر سنی میں آثار سعادت چہرے سےہویدا تھے۔انتہائی ذہین وفطین  تھے۔یہی وجہ ہے کہ  دس برس کی عمر پوری نہ ہونے پائی تھی کہ حافظ قرآن ہوگئے۔صرف ونحو مولانا حبیب۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری﷫ کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاسلسلہ نسب سترہ واسطوں سےحضرت سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین ﷜تک منتہی ہوتاہے۔آپ کاتعلق ساداتِ بخارا سےہے۔(تذکرہ اولیائے پاکستان دوم:243) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  14/شعبان المعظم 707ھ مطابق 9/فروری1308ء بروز جمعرات مدینۃ السادات اوچ شریف ضلع بہاول پورپنجاب میں سید احمد کبیر﷫کےگھر پرہوئی۔آپ کی جبین مبارک سےسعادت م۔۔۔

مزید

بہاء الدین شطاری جنیدی

حضرت شیخ بہاء الدین شطاری﷫ نام و نسب: اسمِ گرامی:  حضرت شیخ بہاء الدین﷫۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت  شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری﷭۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً آپ کی ولادت باسعادت نویں صدی ہجری کے وسط میں ہوئی ہوگی۔آپ کی جائےولادت  قصبہ جنید مضافاتِ سرہند (ہند) ہے۔ تحصیلِ علم: آپ﷫ نے اپنے علاقے میں ہی محنت و شوق سےمکمل علوم ِ دینیہ کی تحصیل و تکمیل فرمائی۔آپ ﷫ کو علوم ِ عربیہ، فقہ  اور اصولِ فقہ میں مہارتِ تامہ حاصل تھی۔آپ﷫ کا علمی مقام بہت بلند تھا۔آپ کی ذات مرجعِ علماءو فقراء تھی۔آپ﷫ صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔’&rsquo۔۔۔

مزید