حضرت ابوالمجد مجدود بن آدم حکیم سنائی علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت و نام ابو المجد مجد بن آدم ہے۔وہ اور شیخ رضی الدین کے باپ علی لالا دونوں چچا زاد بھائی تھے۔صوفیوں میں سے بڑے شاعر گذرے ہیں"اور لوگ ان کے شعروں کو اپنی تصنیفات میں بطور دلیل کرتے ہیں۔ان کی کتاب"حدیقہ الحقیقت"ان کی شعردانی ذوق اور ارباب معرفت کے وجد اور توحید کے کمال پر قاطع دلیل اور روشن برہان ہے۔خواجہ یوسف ہمدانی کے آپ مرید ہیں۔آپ کی توبہ کا یہ سبب تھا کہ سلطان محمود سبکتگین سردی کے موسم میں کفار کے بعض ملک لینےکے لیے غزنی سے باہر نکل آیا تھا۔سنائی نے اس کی تعریف میں قصیدہ کہا تھا۔اس کے پاس اس لیے جاتے تھے کہ پیش کریں۔ایک بھٹی کے دروازہ پر پہنچے وہاں ایک مجذوب محبوب تھا"جو کہ تکلیف کی حد سے ہاہر نکل گیا تھا۔جو لاخوار کے نام سے مشہور تھا۔کیونکہ وہ ہمیشہ رومی شراب پیا کرتا تھا۔اس کی آ۔۔۔
مزید
عنایت احمد کاکوروی، مولانا مفتی محمد نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا مفتی عنایت احمد کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب: مجاہدِجنگ آزادی،امام الصرف،جامع العلوم۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مفتی عنایت احمد کاکوروی بن منشی محمد بخش بن منشی غلام محمد بن منشی لطف اللہ علیہم الرحمہ۔آپ کےآباؤاجدادمیں امیر حسام نامی ایک بزرگ بغداد سےہندوستان آئے۔دیوہ ضلع بارہ بنکی اودھ میں مقیم ہوگئے۔امیر حسام کےصاحبزادےضیاء الدین دیوہ کےقاضی مقررہوئے۔آپ کاخاندان علم وفضل اور دینی ودنیاوی وجاہت میں معروف تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 9/شوال المکرم 1228ھ/مطابق اوائل ماہ اکتوبر/1813ء کو دیوہ ضلع بارہ بنکی میں ہوئی۔کچھ عرصہ بعد آپ کےوالد گرامی نےکاکوروی ضلع لکھنؤ اپنےسسرال منتقل ہوئےتوآپ بھی اپنی ننھیال میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔جس کی نسبت سےآپ کو’’کاکوروی‘‘ کہا جانےلگا۔ ت۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حضرت مولانا شاہ عبد القدیر قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ عبدالقدیر بدایونی۔کنیت: ابوالسالم۔لقب: شیخ الاسلام، عاشق رسولﷺ،ظہورِ حق۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا شاہ عبدالقادر بدایونی بن تاج الفحول محب رسول مولانا شاہعبدالقادر بدایونی بن سیف اللہ المسلول حضرت مولانا شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بد ایونی۔رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔سلسلۂ نسب حضرت عثمان غنی تک منتہی ہوتاہے۔(اکمل التاریخ:33) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/شوال المکرم1311ھ،مطابق وسط اپریل/1894ء کوبدایوں شریف(انڈیا) میں ہوئی۔ ولادت سے قبل بشارت:آپ کی ولادت سے قبل ہی جد کریم سیف اللہ المسلول حضرتمولانا شاہ فضل رسول بدایونی نے1283ھ /1866ء میں ہی بشارت دے دی تھی کہ اس وقت تشریف لانے والے عبدالمقت۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی قدس سرہ کے چار خلیفہ تھے۔ خواجہ احمد صدیق، خواجہ اولیائے کبیر، خواجہ سلیمان کرمینی اور خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہم، خواجہ عارف ریوگری خلیفۂ اعظم تھے۔ تمام عمر اپنے پیر روشن ضمیر کی خدمت بابرکت میں رہے اور باطنی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور رشد و ہدایت میں عالی شان رکھتے تھے۔ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد سجادہ نشین بنے اور ایک خلق کو راہِ ہدایت پر گامزن کیا۔ آپ کا مولد و مدفن ریوگر (بخارا سے ۱۸؍میل اور غجدوان سے ۳؍میل دور ایک موضع) ہے آپ کی ولادت ۲۷؍رجب المرجب ۵۵۱ھ مطابق ۱۵؍ستمبر ۱۱۵۶ء اور وفات یکم شوال ۷۱۵ھ مطابق ۲۹؍دسمبر ۱۳۱۵ھ ہے۔ آپ کی عمر شریف بہت دراز تھی۔ آپ کے پیر و مرشد خواجہ عبدالخالق غجدوانی کی وفات ۵۷۵ھ میں ہوئی اور آپ کی ۷۱۵ھ م۔۔۔
مزید