حضرت میر سید عبداللہ حسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میر سید عبداللہ حسینی: اصیل الدین لقب تھا،علم تفسیر و فقہ انشاء اور تالیف میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے،زبان گوہر فشاں آپ کی مفسر حقائق صحف آسمانی تھی اور باطن خجۃ آثار آپ کا مصدر انوار ربانی تھا،خاقان سعید کے عہد میں آپ نے شیراز سے ہجرت کر کے ہرات میں سکونت اختیار کی،ہفتہ میں ایک دفعہ مدرسہ گوہر شاد آغا میں وعظ و نصائح خلق اللہ میں مشغول ہوتے اور ماہ ربیع الاول میں آنحضرتﷺکے سنن و سیر کے بیان میں مواظبت کر کے طوائف انام کو محظوظ و مسرور کرتے۔سیر مین کتاب درد الدرر اور رسالہ مزارات ہرات اور معراج الاعمال تصنیف فرمائے اور ۱۷؍ربیع الاول ۸۰۳ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی شہنشاہ عالم ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حافظ کامل دیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا حافظ محمد کامل بن تکیل دایولب دریائے سندھ کے گوٹھ کانگری ( جو کہ عاقل اور سنہڑی گوٹھوں کے درمیان میں واقع ہے تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) مین ۱۸۷۹ء کو تولد ہوئے ۔ جب سات سال کی عمر کو پہنچے تو چیچک کے مرض میں مبتلا ہوئے جس کے سبب آنکھوں کی روشنی ضائع ہو گئی ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے گھر سے کیا برادر اکبر مولانا خدا بخش دایو کے پاس قرآن مجید حفظکیا۔ اس کے بعد گوٹھ سنہڑی کے مدرسہ میں داخل کیا گیا ۔ مدرسہ کے مدرس و مہتمم مولانا غلام نبی عباسی تھے جو کہ اس گوٹھ کے زمیندار بھی تھے ، ان کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ مدرسہ کے سارے اخراجات وہ خود ادا کرتے تھے ۔ اسی مدرسہ میں مولانا محمد کامل نے درس نظامی مکمل کیا۔ آپ کو علم حاصل کرنے کا جنون تھا، کسی نے نورنگ واہ جانے کا مشورہ دیا۔ وہیں پہنچ کر مالانا میر محمد نورنگی جاگیرانی سے ا۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی فغنوی بخاری رحمۃ اللہ علیہ الخیر فغنہ نزد بخارا (۶۲۷ھ/ ۱۲۳۰ء۔۔۔ ۷۱۷ھ/ ۱۲۱۷ء) وابکنہ نزد بخارا قطعۂ تاریخِ وصال جانشین تھے وہ خواجہ عارف کے تھے نگاہوں میں سب کی اے صاؔبر مرد ہشیار اور شب بیدار ’’خواجہ محمود مہر و ماہِ وقار‘‘ ۱۳۱۷ء (صاؔبر براری،کراچی) آپ حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہ کے تمام اصحاب میں افضل و اکمل اور خلافت سے ممتاز تھے آپ کی ولادت ۱۸؍شوال ۶۲۷ھ مطابق ۱۲۳۰ء میں موضع الخیر فغنہ نزد وابکنہ (بخارا سے چند میل دور) میں ہوئی۔ ذریعۂ معاش گلکاری (نقاشی، بیل بوٹے کا کام) تھا۔ جب آپ کو اجازتِ ارشاد مل گئی تو آپ نے مصلحتاً اور بتقاضائے وقت ذکر جہر شروع کیا کیونکہ حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمہ اللہ نے آخری وقت فرمایا تھا کہ اب وہ وقت آگیا ہے جس کی طرف ہمیں اشارہ ہوا تھا کہ طالبوں کو برب۔۔۔
مزید
حضرت شاہ عبدالرحیم بن عبدالسلام ہراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید