علامہ مولانا مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی پیر محمد افضل قادری صاحب کے بڑے ماموں جان، اَسّی (80) سالہ بزرگ عالم دین اُستاذ العلما حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی صاحب، جو ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفّظ کے سلسلے میں حاصل پور جیل میں پابندِ سلاسل کیے گئے تھے، اپنی اسیری کے دوران ضُعف و علالت کی حالت میں علاج و ادویات کی سہولت فراہم نہ کیے جانے کے باعث، جیل ہی میں وصال فرما کر مرتبۂ شہادت سے سرفراز ہو گئے۔حضرت کی نمازِ جنازہ ان کے بیٹے مولانا سجاد رضوی نے پڑھائی، جس کے بعد ان کی تدفین آبائی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی گئی۔۔۔۔
مزید
احسن العلما سراج العقبا حضرت سید شاہ مصطفی حیدر حسن میاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت باسعادت: احسن العلما حضرت سید شاہ مصطفی حیدر حسن میاں کی ولادت10؍ شعبان المعظم 1345ھ بمطابق 13؍ فروری 1927ء کو ہوئی۔ آپ وقت پیدائش سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔ لقب : آپ کو احسن العلماء کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ حفظِ قرآن: آپ نے تقریباً گیارہ سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا۔ عقد ِ نکاح: 21؍ جنوری 1949ء کو سیدہ محبوب فاطمہ نقوی قدس سرہا بنت سید اسحاق نقوی سے ہوا۔ اولاد و امجاد : آپ کے ۶؍ صاحبزادگان ہوئے: سید محمد جمیل، سید محمد خالد، (ان دونوں کا وصال بچپن میں ہی ہو گیا) سید محمد امین، سید محمد اشرف، سید محمد افضل، سید نجیب حیدر اور ایک صاحبزادی سیدہ ثمینہ۔ تحصیلِ۔۔۔
مزید
حضرت جمیل شاہ داتار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید عبد الہادی۔لقب: سخی داتار،جمیل شاہ گرناری۔لیکن آپ ’’جمیل شاہ داتار،اور سخی داتار‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔’’گرناری‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ ایک ’’گرنار‘‘ نامی پہاڑ (جونا گڑھ) پر چلہ کش ہوئے تھے۔(تذکرہ اولیائے سندھ:124)۔آپ کا نسبی تعلق حسینی ساداتِ کرام سےہے۔سلسلہ ٔ نسب حضرت امام موسیٰ کاظمکے توسل سےسیدنا امام حسینتک پہنچتا ہے۔(سندھ کےصوفیائے نقشبندحصہ اول:299) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/ رمضان المبارک بروز جمعرات580ھ مطابق 3/جنوری 1185ء کو’’مشہد مقدس‘‘ ایران میں ہوئی۔(تذکرہ اولیاء سندھ:124) مہد میں کلام: پیدائش کےساتویں روز جب مؤذن آذآن دے چکا،تو آپ نے فصیح زبان میں یہ کلمات اداکیے۔’’لاالہ الا اللہ لا نعبد الا ایاہ۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِگرامی:شیخ میر محمد۔کنیت: میاں میر۔القابات: شیخ الاسلام،آفتاب اولیاء،غوث وجنید ثانی،میاں جیو۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ الاسلام میاں میر بن قاضی سائیں دتافاروقی بن قاضی قلندر فاروقی۔علیہم الرحمہ۔آپ کےوالد گرامی قاضی سائیں دتہ فاروقی اپنے علم وفضل، تقویٰ وتقدس کی بناء پر نہ صرف سیہون شریف بلکہ پورے سندھ میں ممتاز مانےجاتےتھے۔آپ کےجدِ بزرگوار قاضی قلندر فاروقی جید عالم اور صوفی منش بزرگ تھے۔آپ کاسلسلۂ نسب اٹھائیس واسطوں سےامیر المؤمنین حضرت عمر بن خطابسےجاکر ملتاہے۔آپ کی والدہ محترمہ کا نام فاطمہ تھا۔جو قاضی قادن کی لختِ جگر اور رابعہ ثانی تھیں۔(سکینۃ الاولیاء:36/صوفیائے پنجاب:565) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 957ھ مطابق 1550ء اکثر تذکرہ نگاروں نےتحریرکی ہے۔شہزادہ دارا شکوہ نے938ھ/1531ء سکینۃ الاولیاء میں لکھی ہے۔م۔۔۔
مزید
مولانا یعقوب علی خاں (رام پور، انڈیا) خلیفہ اعلی حضرت مولانا یعقوب علی خاں ؛ آپ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری نےاجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں آپ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی یعقوب علی خاں صاحب، بلاسپور، ضلع رام پور، عالم، واعظ، مجاز طریقت ‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص12) آپکےمزید حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کےلئے ’’ضیاءِ طیبہ‘‘کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کا ر خیر میں تعاون فرمائیں۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کردیں گے۔۔۔۔
مزید