جمعہ , 28 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 19 December,2025

صادق قادری رضوی ، علامہ مفتی ابو داؤد محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

صادق قادری رضوی ،  علامہ  مفتی ابو داؤد محمد،رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آفتاب ِرضویت:مقتدائے اہلسنّت،شیخ طریقت،زبدۃ العلماء،عمدۃ الاتقیاء،پیکر صدق و صفا،فخرِِ ملتِ اسلامیہ،حامیٔ سنت،ماحیِ بدعت، جبلِ استقامت، آفتاب ِرضویت،ماہتابِ شریعت، یادگارِاسلاف،سراپا تقویٰ و اخلاص،برکۃ الزامان،خلیفہ ٔ محدث اعظم پاکستان،نائبِ مصطفیٰﷺ حضرت مولانا علامہ الحاج الشیخ المفتی ابو داؤد محمد صادق صاحب قادری رضوی ﷫۔ ابتدائی حالات:حضرت نباض قوم﷫ جمادی الاخریٰ ۱۳۴۸ھ/دسمبر ۱۹۲۹ء میں محلّہ رنگپورہ (نزد جامع مسجد صدیقی) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وطن اصلی کوٹلی لوہاراں مشرقی ضلع سیالکوٹ ہے۔کوٹلی لوہاراں ہی میں ابتدائی تعلیم ناظرہ قرآن پاک اور اسکول کی ابتدائی چند جماعتوں تک ہوئی۔آپکے والد بزرگوار شاہ محمد مرحوم کا ملازمت کے دوران ۱۹۴۵ء میں بریلی شریف تبادلہ ہوا تو مولانا موصوف بھی اپنے والدین مرحومین کے ساتھ بریلی۔۔۔

مزید

حضرت مولانا نثار احمد کانپوری

حضرت مولانا نثار احمد کانپوری﷫ مولانا نثار احمد کانپوری 1297ھ مطابق 1880ء بمقام کان پور(یوپی، انڈیا) میں پیداہوئے۔ آپ استادزمن مولانااحمد حسن کانپوری کے چھوٹے صاحبزادے اور مولانا مشتاق احمد کانپوری  کے برادرِ خورد تھے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ عربی فارسی کی ابتدائی کتابیں مولاناشاہ عبیداللہ کان پوری ، مولاناعبد الرزاق کان پوری اورمولانا محمد علی مونگیری ﷭سے پڑھیں اور دورۂ حدیث کےلیے اپنےخالو حضرت محدث سورتی﷫ کے سامنے زانو ے تلمذتہہ کیا۔ آپ نے نہایت خوش الحان حافظِ قرآن،سحرالبیان خطیب، مفسّر ومقرر، متبحر عالم ومناظر اور دردمندقومی رہنماتھے۔آپ کوشرف ِبیعت فاضل بریلوی مولانا احمد رضاخاں ﷫سے حاصل تھا،اور اپنے پیرومرشد سے عقیدت درجۂ کمال کوپہنچی ہوئی تھی۔ مولانا نثاراحمد کانپوری﷫ نے1900ء میں ہندوستان کی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اوربہت جلد پورے ہندستان میں آپ کی شہرت عام ہوگئ۔۔۔

مزید

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل، علامہ سیّد محمد

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل ، علامہ سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک  ختم کرنے کے بعد آٹھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل فرمائی ، متوسطات تک علوم درسیہ کی تکمیل حضرت مولانا حکیم فضل احمد صاحب سے کی، اس کے بعدبقیہ علوم کی تحصیل وتکمیل حضرت علامہ مولانا سید محمد گل صاحب کابلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کی۔ بیعت وخلافت:آپ  اپنے ہی استاذ گرامی حضرت مولانا سید محم۔۔۔

مزید

عبد العلی خاں رام پوری

حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالعلی خاں رام پوری۔لقب: آپ ’’ریاضی داں‘‘ کےلقب سے معروف ہیں۔ والد کا اسم گرامی: یوسف خاں۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محلہ راج دوارہ، رام پور انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: رام پور کے مشہور عالم معروف بہ ریاضی داں،ابتدائی تعلیم مولوی حیدر غیر مقلد ٹونکی اور مولانا مفتی شرف الدین رام پوری المتوفی 1228ھ،  سے حاصل کی،اور کسب حدیث شریف وطب  حضرت شاہ اسحاق دھلوی اور حکیم صادق علی دھلوی سےحاصل کی،فاضل خیر آبادی علامہ فضل حق سے حاشیہ قدیمہ پڑھا۔ سیرت وخصائص: مولانا عبدالعلی رام پوری﷫ معقولات میں حضرت فضل حق خیرآبادی﷫ کے شاگردِ رشید تھے۔پورے ہندوستان میں ان فنون میں آپ کی ذات مسلم تھی۔دور دراز سے طلباء آپ سے تحصیل علم کےلئے حاضر ہوتے۔علمِ ریاضی کے ایسے ماہر ِ کامل تھے کہ عبدالعلی ریاضی داں ک۔۔۔

مزید

محمد اسماعیل فخری

حضرت مولانا محمد اسماعیل فخری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

خواجہ غلام فریدچشتی

حضرت خواجہ غلام فرید  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ غلام فرید۔القاب:ملک الشعراء،فردِ فرید،قادرالکلام،شاعرِ ہفت زبان۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:قدوۃ العاشقین حضرت خواجہ غلام فریدبن حضرت خواجہ خدا بخش بن حضرت خواجہ احمد علی بن حضرت قاضی محمد عاقل(خلیفہ حضرت قبلہ عالم مہاروی) بن مخدوم محمد شریف بن مخدوم یعقوب بن مخدوم نور محمد۔آپ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز منگل  26/ذیقعدہ1261ھ،مطابق  25/نومبر 1845ء کو "چاچڑاں شریف"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےآٹھ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اسی دوران آپ کے والدماجد کا وصال ہو گیا ۔ظاہری وباطنی علوم و معارف اپنے بڑے بھائی حضرت خواجہ فخر جہاں غلام فخر الدین رحمہ اللہ تعالیٰ اور دیگر جیدعلماء  سے حاصل کئے اور مرتبۂ۔۔۔

مزید

نظام الدین قادری بھکاری

حضرت سید نظام الدین قادری  بھکاری﷫ نام و نسب: اسمِ گرامی:سید نظام الدین۔لقب:بھکاری۔والد کاا سمِ گرامی:حضرت علامہ  قاری سیدسیف الدین رحمۃ اللہ علیہ۔بھکاری کی وجہِ تسمیہ:آپ علیہ الرحمہ ولایت اور توکل کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے،اسلئے آپ ہر چیز کاسوال اللہ تعالیٰ سے کرتے تھے،اسلئے"بھکاری"لقب مشہورہوا،یعنی رب کا بھکاری۔رسولِ  اکرم نوررِ مجسم رحمتِ عالم ﷺ نے ارشادفرمایا: عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:ليسأل أحدكم ربه حاجته كلها، حتى يسأل شسع نعله إذا انقطع۔(رواہ الترمذی)  ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ ﷺنےارشاد فرمایا: تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنی ضرورت کی ہر چیز اپنے رب سے مانگے حتیٰ کہ جب اُس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹے تو وہ بھی اُسی سے مانگے۔(مشکوٰۃ المصابیح:2273)۔ تاریخِ ولادت:  آپ علیہ الرحمہ 890، کوقصبہ" کا کوری "ضلع لکھنؤ ۔۔۔

مزید

شہاب الدین رضوی بہرائچی

حضرت محمد شہاب الدین رضوی بہرائچی﷫۔۔۔

مزید

عتیق الرحمٰن رضوی

حضرت مولانا عتیق الرحمٰن رضوی ﷫۔۔۔

مزید

شرف عالم رضوی بہار

حضرت مولانا شرف عالم رضوی بہار﷫۔۔۔

مزید