ابن اصرم کلبی اجداری۔ (اجدار) اک قبیلہ ہے کلب کا اجدار کا نام عامر بن عوف بن کنانہ بن عوف بن عذر میں زہد لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب بن وبرہ ہے۔ کلبی نے کہا ہے ہ ان کو لوگ اجدار اس وجہ سے کہتے ہیں کہ دیوار کے نیچے بیٹھے رہا کرتے تھے ( ایک مرتبہ) ایک شخص عامر بن عوف بن بکر کو پوچھتا ہوا آیا ایک شخص نے کہا کہ کس عامر کو پوچھوتے ہو عامر بن عوف بن بکر کو یا عامر اجدار کو چنانچہ یہ لقب ان کا مشہور ہوگیا بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کی گردن میں جدرہ یعنی آیلہ تھا اسی سے ان کا نام اجدار ہوگیا اجدار ایک بڑا قبیلہ ہے اس قبیلہ سے شہسواروں کی ایک جماعت ہے۔ شرنی بن قطامی نے کلبی سے انھوںنے زہیر بن منظور کلبی سے انھوں نے جاریہ بن اصرم اجداری سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے (مقام دومۃ الجندل میں ایک دست بشکل انسان دیکھا اور پوری حدیچ انھوں نے ذکر کی۔ابو نعیم نے کہا ہے کہ ان کا صحابی ہونا اور نبی ﷺ۔۔۔
مزید
ابن منذر۔ ان سے حسن اور ابن سیرین نے روایت کی ہے۔ یہ ابن مندہ کا قول ہے انھوں نے اس تذکرہ کو علاوہ تذکرہ سابقہ کے لکھا ہے اور کہا ہے کہ محمد بن اسمعیل بخاری نے کتاب الواحدان میں لکھا ہے کہ یہ دو شخص تھے اور انھوںنے ان دونوں کے درمیان میں فرق بیان کیا ہے۔ ان کی حدیث ابن مسہر نے اشعث سے انھوں نے ابن سیرین سے انھوںنے جارود سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ھ ے حضور میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ میں ایک دوسرے دین پر ہوں کیا اگر میں اپنے دین کو چھوڑ کر آپ کے دین میں داخل ہو جائوں تو اللہ تعالی قیامت میں مجھے عذاب نہ کرے گا آپ نے فرمایا ہاں۔ ان کا تذکرہ صرف ابن مندہ نے کیا ہے۔ میں کہتا ہوںکہ ابن مندہ نے ان جارود کو جن کا ذکر ان سے پہلے ہوچکا ہے دو قرار دیا ہے حالانکہ یہ دونوں ایک ہیں بعض راویوں نے جو کنیت ان کی ابو المنذر دیکھی تو ان کو ابن المنذر سمجھ لیا ہے۔ واللہ اعلم۔ (۔۔۔
مزید
ابن معلی۔ اور بعض لوگ ان کو ابن علاء کہتے ہیں اور بعض لوگ ان کو جارود بن عمرو بن معلی عبدی ہیں۔ قبیلہ عبد القیس سے کنیت ان کی ابو المنذر ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو غیاث اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو عتاب مجھے خیال ہوتا ہے کہ امیں سے کوئی ایک تصحیف ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بشر ہے۔ ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام جارود ابن معلی بن علاء ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں جارود بن عمرو بن علائہے اور بعض لوگ کہتے ہیں جارود بن علی بن عمرو بن حنش ابن یعلی۔ اور کلبی نے کہا ہے کہ (ان کا نام) جارود (ہے) اور (مشہور) نام ان کا بشر بن حنش بن معلی ہے معلی کانام حارث بن یزید بن حارثہ بن معاویہ بن ثعلبہ بن جزیمہ بن عف بن بکر بن عوف بن انمار بن عمرو بن ودیعہ بن لکیز بن افصی بن عبدالقیس ہے عبدی ہیں ان کی والدہ دریمکہ بنت ردیم ہیں قبیلہ بنی شیعبان سے ان کا لقب جارود اس وجہ سے ہوا کہ انھوںنے۔۔۔
مزید
کنیت ان کی ابو مسلم صدفی ہے۔ ان سے ان کے بیٹے مسلم نے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میری امت کے منافق (بھی) اس قرآن کو خوب (٭مطلب یہ ہے کہ بعض منافق ایسے ہوں گے جو قرآن کے الفاظ کو یاد کر لیں گے اور اس کے معانی کو پس پشت ڈال دیں گے اس حدیث کا مشاہدہ برائے العین آج کل فرق باطلہ میں ہو رہا ہے) یاد کر لیں گے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے نزدیک یہ صحابی نہیں ہیں اور ان کا ذکر نہ متقدمیں نے کیا ہے نہ متاخرین نے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
ابن یاسر بن عویص بن فدک بن ذی ایوان بن عمرو بن قیس بن سلمہ بن شراحیل بن حارث بن معاویہ بن مرتع بن قتبان بن مصبح بن وائل بن رعین رعینی قتبانی۔ فتح مصر میں شریک تھے ان لوگوں میں ہیں جن کا ذکر صحابہ میں کیا جاتا ہے۔ ابو سعید بن یونس نے بیان کیا ہے کہ جو ہوشیار لوگ فتح مصر میں شریک تھے ان میں جابر بن یاسر بن عویص قتبانی بھی تھے جو دادا ہیں عیاش اور جابر کے جو دونوں بیٹِ ہیں عباس بن جابر کے۔ ان کی کوئی حدیث معلوم نہیں۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے مگر ان دونوں نے عویص کے بعد ان کا نسب نہیں بیان کیا۔ اور جس طرح ہم نے ان کا نسب بیان کیا ہے ابن ماکولا نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عویص عین مہملہ کے ساتھ ہے اس کے بعد واو ہے اور اس کے آخر میں صاد مہملہ ہے پس ان کا نام جابر ہے اور انھوں نے (ان کے نسب میں) شرحبیل کی جگہ شراحیل کہا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
ابن نعمان بن عمیر بن مالک بن قمیر بن مالک بن سواد بن مری بن اراشہ بن عامر بن عمیلہ بن قمیل بن فران بن بلی بلوی سوادی۔ قبیلہ بنی سواد سے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے یہ انصار کے حلیف ہیں کعب بن عجرہ کے گروہ سے ہیں جن کی عمر بہت ہوئی تھی اور انھوں نے یہ شعر کہے تھے۔ تہدلت العینان بعد ظلالہ و بعد رضا فاحسب الشخص راکہا و ابعد ما انکرت کنی استبینہ فاعرفہ و انکر التقاء با (٭ترجمہ۔ دونوں آنکھیں بعد آرام اور عیش کے سست ہوگئی ہیں۔ (اب فتور آگیا ہے کہ میں پیادہ کو سوار سمجھتا ہوں اور سب سے زیادہ تعجب ہے کہ دور کی اور چیز کو میں پہچان لیتا ہوں اور قریب کی چیز کو نہیں پہچان سکتا) ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
ابن ماجد صدفی۔ نبی ﷺ کے حضور یں وفد بن کے حاضر ہوئے ھے۔ فتح مصر میں شریک تھے یہ ابو سعید ابن یونس کا قول ہے۔ ان کی حدیث میں اختلاف ہے۔ اوزاعی نے قیس بن جابر صدفی سے انھوںنے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے انھوںنے رسول خدا ﷺ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میرے بعد خلفا ہوں گے اور خلفاء کیبعد امراء ہوں گے اور امرائکے بعد ظالم بادشاہ ہوں گے پھر ایکشخص میرے اہلبیت میں سے ظاہر ہوگا جو دنیا کو عدل سے بھر دے گا جس طرح (اس سے پہلے) ظلم سے بھر دی گئی ہوگی اور اس کے بعد قحطائی امیر بنایا جائے گا پس قسم ہے س کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ بھی اس سے کم نہ ہوگا۔ اوزاعی نے قیس بن جابر سے اسی طرح رویت کیا ہے اور ابن لہیعہ نے عبدالرحیم بن قیس سے انھوں نے جابر سے انھوں نے ان کے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے اس حدیچ کو روایت کیا ہے۔پس اوزاعی کی روایت کے موافق (جابر صحابی نہ ہوں گے ب۔۔۔
مزید
ابن ابی ضرار۔ ابو ضرار کا نام حارث بن عائذ بن مالک بن جذیمہ جذیمہ کا نام مصطلق بن سعد بن کعب بن عمرو بن ربیعہ خزاعی ہیں مصطلقی ہیں والد ہیں جویریہ زوجہ نبی ﷺ بنت حارث کے۔ ابن اسحاق نے لکھا ہیک ہ رسول خدا ﷺ نے جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار سے نکاح کیا وہ قبیلہ خزاعہ کی شاخ بنی مصطلق کی قیدیوں میں تمہیں اور ثابت بن قیس ابن شماس کے حصہ میں آئی تھیں پھر انھوں نے پورا قصہ بیان کیا بعد اس کے کہا کہ ان کے والد حارث بن ابی ضرار اپنی بیٹی کی طرف سے فدیہ دینے کو آئے جب مقام عقیق میں پہنچے تو جو اونٹ وہ فدیہ دینیکے لئے لائے تھے ان میں سے دو اونٹ ان کو بہت چھے معلوم ہوئے اور ان دونوں کو وادی عقیق کے کسی درے میں چھپا دیا بعد اس کے نبی ﷺ کے حضور میں آء اور کہا کہ اے محمد آپ لوگوں نے میری بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے یہ اس کا فدیہ ہے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ وہ دونوں اونٹ کہاں ہیں جو تم نے مقام عق۔۔۔
مزید
ابن ضرار۔ اور بعض لوگ ان کو ابن ابی ضرار کہتے ہیں۔ خزری ہیں مصطلقی ہیں۔ کنیت ان کی ابو مالک ہے ان کا شمار اہل حجاز میں ہے۔ ہمیں عبد الوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن سابق نے عیسی بن دینار سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے بیان کیا کہ انھوں نے حارث بن ابی ضرار سے سنا کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھے اسلام کی ترغیب دی میں مسلمان ہوگیا اور میں نے (توحید و رسالت کا) اقرار کر لیا آپ نے مجھے زکوۃ کی تعلیم کی میں نے اس کا اقرار کر لیا پھر میں نے کہا کہ یارسول اللہ میں اپنی قوم کے پاس لوٹ کر جاتا ہوں اور انھیں اسلام کی طرف اور ادائے زکوۃ کی طرف بلاتا ہوں جو لوگ ان میں سے میری بات مان لیں گے میں ان کی زکوۃ جمع کروں گا اور اے رسول خدا آپ فلاں فلاں وقت میں میرے پاس ک۔۔۔
مزید
ابن سوید تیمی۔ ان کا شمار اہل کفہ میں ہے۔ ان سے مجاہد نے روایت کی ہے۔ ان کی حدیث قطن ابن نسر سے مرویہے وہ جعفر بن سلیمان سے وہ حمید اعرج سے وہ مجاہد سے وہ حارث بن سوید سے راوی ہیں کہ وہ مسلمان ہو کر نبی ﷺ کے ہمراہ رہا کرتے تھے پھر بعد اس کے مرتد ہو کے اپنی قوم سے مل گئے اس کے بعد پھر اسلام لائے۔ یہ ابن مندہ (اور ابو نعیم کا قول ہے اور ابو عمر نے کہا کہ ان کا نام حارث بن سوید ہے اور بعض لوگ ان کو ابن مسلم کہتے ہیں مخزومی ہیں۔ اسلام سے مرتد ہوگئے تھے ور کفار سے مل گئے تھے اس پر یہ آیت نازل ہوئی کیف یہدی اللہ قوما کفر و ابعد ایمانہم و شہدوان الرسول حق الی قولہ الا الذین تابوا (٭ترجمہ اللہ ان لوگوں کے ہدایت کرے جو ایمان لاچکے اس بات کی شہادت دے کہ رول برحق ہیں مگر وہ لوگ جنھوں نے ) ایک شخص ان آیات کو حارث کے پاس لے گیا اور انھیں پڑھ کے سنایا حارث نے کہا واللہ میں تجھے سچا ہی جانتا ہوں ا۔۔۔
مزید