پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن زاہر: ایک روایت میں ان کا نام مالک بن ازہر درج ہے اور ہم ان کا ذکر کرچکے ہیں۔ انھیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت میسر آئی تھی۔ یہاں ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن طلحہ: جعفر کا قول ہے، کہ انھیں علی بن المدینی نے صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ابوموسیٰ نے مختصراً اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن ثعلبہ: ابوموسیٰ کا بیان ہے کہ میں نے ابوعبداللہ بن مندہ کی تحریروں کے ایک جزو پر لکھا دیکھا اس میں مقاتل بن سلیمان نے ضحاک سے اور اس نے جابر بن عبداللہ سے یہ روایت درج تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مالک بن ثعلبہ کے ایک امیر کبیر نوجوان تھا۔ ایک دن وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مجلس کے قریب سے گزرا آپ اس وقت وَالَّذِیْنَ یَکْنِزون الذہب والفضۃ والی آیتِ مبارکہ پڑھ رہے تھے ، اس نوجوان کے کان میں یہ الفاظ پڑھے تو وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا، جب ہوش میں آیا تو دربار رسالت میں حاضر ہوکر گزارش کی یارسول اللہ! جو آیت آپ تلاوت فرما رہے تھے آیا وہ ا س آدمی کے بارے میں ہے جس میں سونے چاندی کے خزانے جمع کیے ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں مالک! بات تو یہی ہے۔‘‘ اس پر اس جوان نے کہا یارسول اللہ! قسم ہے اس ذ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن الحارث الذہلی: ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکیر بن وائل الربعی البکری سے منسوب ہیں۔ خمخام کے لقب سے مشہور تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے بعد بہراء کا قبیلہ بھی دربارِ رسالت میں حاضر ہوا، ان کا وفد بکر بن وائل کے وفد میں شامل تھا، فرات بن حبان اور بشیر بن خصاصیہ وغیرہ بھی ساتھ تھے۔ ابنِ مندہ اور ابونعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ بن حارث العامری: ابویاسر نے عبداللہ بن احمد سے اس نے اپنے والد سے اس نے ہشیم سے اس نے علی بن زید سے اس نے زرارہ بن اوفی سے، اس نے مالک بن حارث سے سنا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ایک مسلمان یتیم بچے کو اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کیا، تاآنکہ اُس نے خوب پیٹ بھر کر کھایا پیا، اس نے جنت میں اپنا گھر بنالیا، اسی طرح جس نے ایک مسلمان غلام کو آزاد کیا، وہ جہنم کی آگ سے نجات پاگیا خدا اس زاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلے میں آزاد کرنے والےکے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کردے گا۔ اسے شعبہ نے علی بن زید سے اس نے اپنے چچا مالک یا ابومالک سے اور ایک روایت میں ہے کہ مالک بن عمرو یا عمرو بن مالک سے روایت کیا ہے اور اس میں بہت اختلاف ہے۔ اسے ہم نے مالک بن عمرو السلمی کے تذکرے میں بیان کیا۔۔۔

بن رافع بن مالک بن عجلان بن عمرو بن عامر بن زریق الانصاری، نزرجی، زرقی: آپ رفاعہ بن رافع کے بھائی تھے۔ جناب مالک اپنے بھائی خلاد اور رافعہ کے ساتھ غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مسجد نبوی میں تشریف فرما تھے کہ آپ نے ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا، بعد ازا ادائے نماز حاضر خدمت ہوا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حاضرین کو السلام علیکم کہا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اور فرمایا، جاؤ! پھر سے نماز ادا کرو کہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ اس کی تخریج تینوں نے کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عبادہ: ایک روایت میں ان کا نام ابن عبداللہ، ابوموسیٰ الفافقی مذکور ہے، اور عافق کا نسب العاص بن عمرو بن مازن بن الازد بن الغوث مصری یا شامی ہے۔ یہ صحابی تھے۔ ہمیں یحییٰ بن محمود نے اپنے اسناد سے جو ابن ابی عاصم تک پہنچتا ہے، بتایا ہم سے عقبہ بن مکرم نے ان سے عبد الغفار بن داؤد الحرانی نے، ان سے ابن لہیعہ نے ان سے عمرو بن حارث نے یحیٰی بن میمون الحضرمی ابی وداعہ الحمیدی سے بیان کیا کہ میں مالک بن عبادہ ابی موسیٰ الغافقی اور عقبہ بن عامر کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، کہنے لگے یا تو میں بچ گیا اور یا غرق ہوگیا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر ہمیں خطبہ دے رہے تھے، فرمایا تم قرآن کو مضبوطی سے پکڑو، کیونکہ تمہیں بعد میں ایک ایسی قوم سے واسطہ پڑے گا، جو احادیث کا ت۔۔۔

بن امیہ بن عمرو السلمی: بنی اسد بن خزیمہ کے حلیفوں سے تھے۔ غزوۂ بدر میں شامل تھے اور جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔ ابو عمر نے مختصراً اس حدیث کی تخریج کی ہے اور نسب مالک بن امیہ بن عمرو لکھا ہے۔ ہمیں ان کے بارے میں ابوجعفر نے بروایت یونس بن بکیر از ابنِ اسحاق بیان کیا ہے انھوں نے بنو کثیر بن دودان بن اسد کے ان حلیفوں کا ذکر کیا ہے، جو غزوۂ بدر میں موجود تھے۔ ۔۔۔

مزید