پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

کنانہ اشعث بن ابوالشعشاء رضی اللہ عنہ

کنانہ،اشعث بن ابوالشعشاء،بنوکنانہ کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوانضرسے،انہوں نے شیبان سے،انہوں نے اشعث بن ابوالشعشاء سے،انہوں نے کنانہ کےایک آدمی سےروایت کی،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوذی المجازکےبازار میں گھومتےدیکھافرمارہےتھے،اےلوگو! لاالہ الااللہ کہو،اور نجات پاؤ،اورابوجہل آپ پرمٹی ڈالتاتھا،اورکہتاتھا،اے لوگو!دیکھنایہ شخص تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ نہ کردے،یہ چاہتاہےکہ تم اپنےدین کوچھوڑدو،لات وعزیٰ سےاعلانِ بیزاری کرو، لیکن رسول کریم اس کی طرف دھیان نہیں دیتے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

لیث ابن عباس رضی اللہ عنہ

لیث ابنِ عباس،ابواحمدبن سکینہ صوفی نےابوغالب ماوردی سےمنادلتہً باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےمحمدبن یحییٰ بن فارس سے،انہوں نے موسیٰ بن ہارون بردی سے،انہوں نے ہشام بن یوسف سے، انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ہشام بن یوسف سے،انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابن المسیب سے،انہوں نےابن عباس سےروایت کی کہ ایک شخص بکربن لیث حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اوراعتراف کیا،کہ اس نے ایک عورت سےچاردفعہ زناکیاہے، لیکن عورت نے انکارکیا،اورکہاکہ یہ جھوٹ بول رہاہے،حضوراکرم نے اسے دروغگوئی کی وجہ سے اَصّی (۸۰)کوڑے لگائے۔ ۔۔۔

مزید

محارب بن زیاد رضی اللہ عنہ

محارب بن زیاداپنےقبیلےکےایک آدمی سے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،حضورِاکرم صحابہ کی ایک جماعت کےساتھ ہمارےپاس سےگزرے،ہمارےپاس ایک لڑکاتھا،جس کاہاتھ ایک دن پہلے ٹوٹ گیاتھا،اورہم نے اس پر پٹی باندھ دی تھی،جب کھاناچناگیاتولڑکےنےکھانے کے لئے اپنا بایاں ہاتھ بڑھایا،آپ نےفرمایا،رُک جا،ہم نےکہا،یارسول اللہ،کل اس کاہاتھ ٹوٹ گیا،ہم نے اس پر پٹی باندھ دی تھی،حضورِاکرم نے پٹی کھول کراس پرہاتھ پھیرا،اوراس کادایاں ہاتھ ٹھیک ہوگیا، اوراس نے دائیں ہاتھ سے کھاناکھایااورپھراپنےقبیلے میں لوٹ گیا،اس قبیلے میں ایک شیخ تا حال اسلام سے انکاری تھا،اس نے اس لڑکے سے صورتِ حال پوچھی اوراس نے بتایا،توحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرمسلمان ہوگیا۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم،محمد بن مثنی سے،انہوں نے مسلم بن قتیبہ سے،۔۔۔

مزید

میمون الکردی رضی اللہ عنہ

میمون الکردی رضی اللہ عنہ،والدسےروایت کی،ان کانام جابان تھا،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا،جس شخص نے ایک عورت سے نکاح کیااوراس کاارادہ ادائے مہرکانہ تھا تو قیامت کے دن وہ اللہ سے ایسے ملے گا،گویاوہ عمربھرزناکرتارہاتھا،اوراسی طرح جس شخص نے قرض لیااورارادہ اداکرنےکانہ تھا،وہ خداسےاس طرح ملے گاجیسے وہ چورتھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

مجیہ باہلیہ رضی اللہ عنہا

مجیہ باہلیہ رضی اللہ عنہا،انہوں نے اپنے والدیاچچاسےروایت کی،ان سے ابوالسلیل ضرب بن نفیر نے اورسعید الجریری نے ابوالسلیل سے،انہوں نے ایک خاتون سےجوبنوباہلیہ سے تھیں،جن کانام محبیہ تھا،انہوں نے اپنے والد یاچچاسے روایت کی،کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،چندروزقیام کے بعدلوٹ آئے،اورایک سال کے بعدپھرحاضر ہوئےتوان کی حالت بدل چکی تھی،انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ!کیاآپ نے مجھے پہچانا،فرمایا،تم کون ہو،انہوں نے عرض کیا،میں باہلی خاندان سے ہوں،ایک سال پیشترمیں حاضرہواتھا،فرمایاتجھےکیاہوگیاہےتو تو خوش شکل آدمی تھا،عرض کیا،جب سے میں آپ سے ملاقات کرکےگیاہوں،میں دن بھرروزے سےہوتاہوں،اورصرف رات کوکھاتاہوں،فرمایا،تم نے اپنی جان کوکیوں عذاب میں ڈالا،تو رمضان کے علاوہ ہرمہینے میں ایک روزہ رکھ لے،اس نےعرض کیاکچھ بڑھادیجئے،آپ ص۔۔۔

مزید

مطرف بن عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ

مطرف بن عبداللہ بن شخیرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے، انہوں نے اپنےوالدسے،انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے حمیدبن بلال سے، انہوں نےمطرف سے،انہوں نےایک آدمی سےروایت کی کہ اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں کھجورکےپتوں کاجوتادیکھا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

موسیٰ بن ابوعائشہ رحمتہ اللہ علیہ

موسیٰ بن ابوعائشہ ایک آدمی کےواسطےسےایک اورآدمی سے،ایک آدمی نے اپنے مکان کےاوپر والی چھت پربیٹھ کرقرأت کی،اورپھراونچی آوازمیں اس نے "الیس ذالک بقادر علٰی ان یحیی الموتیٰ"اورکہا"سبحانک وبلیٰ" جب ان سےاس بارے میں پوچھاگیا،توجواب دیا،کہ انہوں نےرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سےاس طرح سُنا،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدبن ابوعاصم رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن ابوعاصم ایک صحابی سے،ابراہیم بن طہمان نےربیعہ بن ابوعبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن ابوعاصم سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں سمیت نمازپڑھ رہےتھے،ان دنوں مسجدکافرش مٹی کاتھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمٹی والےجوتے سےپنڈلی پرمسح کیا۔ اس حدیث کوحکم بن سعدالایلی نےربیعہ سے،انہوں نےاسی طرح بیان کیا،دونوں نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدبن ابوعائشہ رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن ابوعائشہ ایک صحابی سے،خالدالخداء نےابوقلابہ سے،انہوں نے محمدبن ابوعائشہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےصحابہ سےدریافت فرمایا،کیانماز میں امام قراءت کرتاہے،توتم بھی قراءت کرتے ہو،انہوں نےکہا،ہاں یارسول اللہ!فرمایا! آئندہ ایسامت کیاکرو،ہاں البتہ تم فاتحتہ الکتاب پڑھ سکتےہو،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدبن علی بن حسین رضی اللہ عنہ

محمدبن علی بن حسین رضی اللہ عنہ ایک انصاری سے،ابن وہب نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نے جعفربن محمدبن علی سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علی وسلم کےپاس ایک سائل آیا،آپ نے صحابہ سےدریافت فرمایا،کیاکسی کے پاس کچھ وافرغلہ ہے،انصار کے بنوحبلی میں سے ایک شخص نےکہا،ہاں یارسول اللہ ہے،فرمایااسےچاراوسق وزن غلہ دےدو، پھرآپ نے کچھ دیرتوقف فرمایا،توانصار کی ایک عورت نےکہا،یارسول اللہ ہمارے پاس بھی کچھ نہیں ہے،فرمایا،گھبراؤنہیں ہوجائے گا،وہ عورت تین بارحاضرہوئی،جب تیسری بار حاضر ہوئی ،تو کہنے لگی،یارسول اللہ!آپ کتنی باروعدہ فرماچکے ہیں،حضورِاکرم نے تبسم فرمایا،اورحاضرین سے پوچھا،کسی کے پاس وافرغلہ ہے،ایک شخص نے عرض کیا،ہاں یارسول اللہ ہے،فرمایا،اسے آٹھ اوسق دیدو،اس نے کہا،یارسول اللہ،میرے پاس صرف چاراوسق ہے،فرمایا،چارہی دے دو، ۔۔۔

مزید