پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ

جندب بن عبداللہ بجلی ایک صحابی سے،حمادبن سلمہ نےابوعمران جونی سےروایت کی،کہ میں نے جندب سےکہاکہ میں نے ابنِ زبیرسےبیعت کی ہےکہ ان کی طرف سےشامیوں سےلڑونگا،اس نے کہا،گویاتویہ کہناچاہتاہے،کہ اس خونریزی کافتوٰی تونےجندب سے حاصل کیاہے،میں نے کہا، میں اس سلسلے میں اپنے بغیرکسی اورسے فتویٰ لینےکی ضرورت نہیں محسوس کرتا،پھرتیراجوجی چاہے،فتویٰ دے،فلاں آدمی نے مجھے رسولِ اکرم کی زبانی یہ بات سُنائی کہ مقتول قاتل کوساتھ دربارِ خداوندی میں حاضرہوگا،اللہ پوچھےگا،تونےمیرے بندےکوکیوں قتل کیاتھاوہ کہےگا،فلاں کےکہنےپر،اللہ سےڈر،توہی وہ آدمی نہ ہو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جریربن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ

جریربن عبداللہ بجلی،ایک ایسےآدمی سےجسےحضوراکرم کی صحبت ملی،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےاسحاق بن یوسف سے،انہوں نے ابوخباب سے، انہوں نے زاذان سے،انہوں نےجریربن عبداللہ سےروایت کی،کہ ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینےسےباہرنکلے،دیکھاکہ ایک سوارہماری طرف چلاآرہاہے،حضورِاکرم نےدیکھا، تو فرمایا،ایسامعلوم ہوتاہےکہ اس کاارادہ ہم سےملاقات کاہےوہ ہمارے قریب آکررُک گیااورسلام کہا،ہم نےسلام کاجواب دیا،توحضورِاکرم نےدریافت فرمایا،کہاں سےآرہےہو،اس نےجواب دیا،اپنےاہل وعیال اوراپنے خاندان سے،آپ نے فرمایا،کس سےملناچاہتےہو،اس نےجواب دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے،فرمایا،ان سےتومل لئے،اس نےکہا،یارسول اللہ ،ایمان کیا ہے، فرمایاخداکی توحیداورمیری رسالت کااقرار،قیام صلوٰۃ،ادائے زکات،صومِ رمضان اورحج بیت اللہ،ا۔۔۔

مزید

کلب ثابت بن معبد رضی اللہ عنہ

کلب ثابت بن معبدبنوکلب کےایک آدمی سے،عبدالملک بن ثابت بن معبدنے اپنےوالدسے، انہوں نےبنوکلب کےایک آدمی سے روایت کی،کہ وہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوئے، اور دریافت کیا،یارسول اللہ میں ایک عورت کےحسن وجمال پرفریفتہ ہوں،لیکن وہ بانجھ ہے،کیامیں اس سے شادی کرلوں فرمایا کہ ایک سیاہ فام عورت جوبچے جنے،میرےنزدیک اس سے کہیں بہتر ہے،کیا تم نہیں جانتےکہ میں کثرت کوپسندکرتاہوں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

کلیب بن شہاب رضی اللہ عنہ

کلیب بن شہاب،جہنیہ یامزنیہ کےایک آدمی سے،عاصم بن کلیب نے اپنے والدسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانے میں سوائے صحابہ کےاورکسی کوبھی حکومت عطانہیں ہوتی تھی،انہی سے مروی ہےکہ ایک دفعہ ہم ایران میں تھے،کہ عیدالاضحیٰ آگئی اوربکریاں مہنگی ہوگئیں،چنانچہ ہم دودواوربعض اوقات تین تین جذع (دو سالہ اونٹ کا بچہ)کے بدلے میں ایک بوڑھی بکری خریدتے تھے،پس حضوراکرم کے صحابہ میں سےایک آدمی ہماری مددکوکھڑاہوا،پھر عیدالاضحیٰ کادن آگیا،اوربکریاں اتنی مہنگی ہوگئیں کہ دودوجذع کے بدلے میں ایک بکری خریدی جانے لگی،اس موقعہ پر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ جذع اورشنی (ایک سالہ جانور) دونوں برابرہیں،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے،اوربنوجہنیہ یامزنیہ کےایک آدمی کاترجمہ بیان کیاہے، لیکن حدیث میں جہنیہ کانام نہیں لیا۔ ۔۔۔

مزید

خال ابی السوارالعدوی رضی اللہ عنہ

خال ابی السوارالعدوی رضی اللہ عنہ،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے، انہوں نےابوعلی محمدبن احمد بن بالویہ نیشاپوری سے،انہوں نے ابوبکربن خزیمہ سے،انہوں نے محمد بن عبدالاعلی سے،انہوں نے معمّر بن سلیمان سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے سمیط سے، انہوں نے ابوالسوارسے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل رہےتھے،یہ بھی ان میں شامل ہوگئے جب حضورصلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے توکھجورکی ٹہنی سے،یاچھڑی سےیامسواک سے،جواسوقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی،انہیں ایک ہلکی سے ضرب لگائی،جس سے انہیں کوئی تکلیف نہ ہوئی،جب وہ رات کوسوئے توانہیں خیال آیاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے کسی ایسےکام کی وجہ سے ماراہے،جس کاعلم آپ صلی اللہ ۔۔۔

مزید

خال سویدبن حجیر رضی اللہ عنہ

خال سویدبن حجیررضی اللہ عنہ،یعلی بن اسدنےقزعہ بن سویدسے،انہوں نے والدسے،انہوں نے سویدبن حجیرسے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی کہ میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ اورمزدلفہ کےدرمیان ملا،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے مہارپکڑلی،اورعرض کیا، یارسول اللہ وہ کون سے اعمال ہیں،جومجھے جنت کے قریب اوردوزخ سے دورکردیں گے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بخدا،سوال کومختصر کرکےتم نے اسے عظمت اورطوالت دےدی ہے! فرض نمازاداکر،زکات دےاورحج کراورلوگوں کےساتھ ایساسلوک کر،جوتواپنے لیے پسندکرے اورجوتواپنے لیے ناپسندکرتاہےاہ ان کے لیے بھی ناپسندکر،یہ حدیث گزرچکی ہے۔ ۔۔۔

مزید

خال حرب بن عبیداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ

خال حرب بن عبیداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نے ابن دکین سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے عطاء سے،انہوں نے حرب بن عبیداللہ سے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی،کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےاورآپ صلی اللہ علیہ وسلم سےکچھ امورکی وضاحت کی درخواست کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ان کے دس دس حصے کردو،انہوں نےکہا،یارسول اللہ،عشورکاحکم تویہود اور نصاریٰ کودیاگیاہےنہ کہ مسلمانوں کو۔ ۔۔۔

مزید

خالد بن معدان رضی اللہ عنہ

خالد بن معدان،بنوسلیم کےایک آدمی سےایک روایت میں ان کانام عتبہ بن عبدآیاہےمحمدبن اسحاق نےثوربن یزیدسے،انہوں نے خالد بن معدان صحابی سےمروی ہےکہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سےدرخواست کی کہ اپنے بارے میں کچھ ارشادفرمائیے،فرمایا،میں اپنے داداابراہیم کی دعا اورعیسیٰ بن مریم کی بشارت ہوں اورجب میں ماں کے پیٹ میں تھا،تومیری والدہ نے خواب میں دیکھاکہ ان کے جسم سے ایک نورنکلا،جس نے شام کے شہربصریٰ کے محلات کو آنکھوں کے سامنے لاکھڑاکیا،بنوسعدبن بکرنےمجھےدودھ پلانے کابندوبست کیا،اس دوران میں جب میں اپنے رضاعی بھائیوں کے ساتھ رہتاتھا،ایک دن دوآدمی آئے جن کاسفیدلباس تھا،اوران کے ہاتھ میں ایک تھال تھا،جس میں برف تھی،انہوں نے مجھےزمین پرلٹایا،میراپیٹ چیرا،دل کونکالااسے اچھی طرح دھو کراس میں ایمان اورحکمت بھردی،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

خالد بن معدان رضی اللہ عنہ

خالد بن معدان،بنوسلیم کےایک آدمی سےایک روایت میں ان کانام عتبہ بن عبدآیاہےمحمدبن اسحاق نےثوربن یزیدسے،انہوں نے خالد بن معدان صحابی سےمروی ہےکہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سےدرخواست کی کہ اپنے بارے میں کچھ ارشادفرمائیے،فرمایا،میں اپنے داداابراہیم کی دعا اورعیسیٰ بن مریم کی بشارت ہوں اورجب میں ماں کے پیٹ میں تھا،تومیری والدہ نے خواب میں دیکھاکہ ان کے جسم سے ایک نورنکلا،جس نے شام کے شہربصریٰ کے محلات کو آنکھوں کے سامنے لاکھڑاکیا،بنوسعدبن بکرنےمجھےدودھ پلانے کابندوبست کیا،اس دوران میں جب میں اپنے رضاعی بھائیوں کے ساتھ رہتاتھا،ایک دن دوآدمی آئے جن کاسفیدلباس تھا،اوران کے ہاتھ میں ایک تھال تھا،جس میں برف تھی،انہوں نے مجھےزمین پرلٹایا،میراپیٹ چیرا،دل کونکالااسے اچھی طرح دھو کراس میں ایمان اورحکمت بھردی،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

خالد البراء بن عازب رضی اللہ عنہ

خالدالبرابن عازب رضی اللہ عنہ،یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ نسائی سے،انہوں نے احمد بن عثمان بن حکیم سے،انہوں نےابونعیم سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے السدّی سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے براء بن عازب سےروایت کی کہ انہیں ایک آدمی ملا،جس کے ہاتھ میں نیزہ تھا،پوچھا،کہاں جارہےہو،اس نے کہا،مجھےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کی طرف بھیجاہے،جس نے اپنے باپ کے بعد،باپ کی بیوی کواپنی بیوی بنالیاتھا، اس کانام منصوربن زبان بن سنان الغزاری تھا۔ ۔۔۔

مزید