محمدبن اسحاق ایک صحابی سے،جنگ موتہ میں شریک تھے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سےروایت کی،کہ ایک شخص نےجوجنگ موتہ میں شریک تھا،واپسی پرذیل کےدوشعر کہے: (۱)کفی حزناانی رجعت وجعفر وزید وعبداللہ فی رمس اقبر (ترجمہ)مجھےغم کویہی بہت ہے،کہ میں تولوٹ آیاہوں لیکن جعفر،زیداورعبداللہ قبرمیں دفن کردیےگئے ہیں۔ (۲)قضوانجھم ثمت مضراالسبلیہم وخلفت و للبلوی مع المتغبر (ترجمہ)انہوں نےاپنافرض اداکیا،اوراپنی راہ پرروانہ ہوگئےاورمیں مصائب جھیلنے کے لیے یقیتہ السیف کےساتھ پیچھےرہ گیاہوں۔ ۔۔۔
مزید
محمدبن ابراہیم تیمی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے محمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےعبدریہ سے،انہوں نےسعیدسے،انہوں نے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نےایک صحابی سے،روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو احجارزیت کےپاس دیکھاکہ ہاتھ اٹھاکردُعاکررہےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
محمدبن منکدرایک انصاری سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے انہماک سے کسی بات کی طرف کان لگالئے،تاآنکہ ہم اُکتاگئےپھرہماری طرف متوجہ ہوئےاوروہ انہماک ختم ہوگیا،فرمایا،جبرئیل آئے تھے، اور کہہ رہے تھے،اللہ نے فرمایا،کہ جب بندہ مومن مجھ سے کوئی چیزطلب کرتاہےتومیں اس کی پکار کا جواب دیتاہوں اوراس کی حاجت پوری کردیتاہوں،کچھ دیرکےبعدآپ پرپھروہی حالت انہماک طاری ہوگئی،جب وہ حالت ختم ہوگئی توآپ نے پھرسےہماری طرف توجہ فرمائی اور فرمایاکہ جبرئیل پھرآئے،اورکہہ گئے ہیں،اللہ تعالیٰ فرماتاہےکہ جب کافرمجھ سےاپنی حاجت طلب کرتا ہے،تو میں جبرئیل سے کہتاہوں،کہ تواس کی حاجت پوری کردے،کہ مجھے اس کی آوازہی ناپسندہے،ابونعیم نے اس کا ذکرکیاہے۔۔۔۔
مزید
محمد بن سیرین آپ کا نام محمد ، کنیت ابو بکر اور والد کا نام سیرین تھا ۔ آپ خادم رسول اللہﷺحضرت انس بن مالک کے آزادکردہ غلام ہیں ۔ آپ کے والد سیرین جرجرایا (عراق ) کے باشندے تھے۔ فن تعبیر خواب کے بہت ماہر تھے فضل وکمال: آپ ایک لمبے عرصے تک حضرت انس بن مالک کے زیر تربیت رہے ۔ انس بن مالک کے علاوہ اکابر صحابہ میں انہوں نے ابو ہریرہ کی زیادہ صحبت اٹھائی تھی اور ان کے اصحاب میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس اس قدر وسیع علم تھا مگر اس کے باوجود آپ بڑے محتاط تھے اور سماع اور روایت دونوں میں انتہائی احتیاط برتتے تھے ۔ معمولی درجہ کے اشخاص سے تحصیلِ علم اور اخذ حدیث خلافِ احتیاط سمجھتے تھے ۔ چنانچہ فرماتے تھے کہ علم دین ہے اس لئے اس کو حاصل کرنے سے پہلے اس شخص کو اچھی طرح سے پرکھ لو ۔ جس سے اس کو حاصل کرنا ہے ۔ روایت میں اتنا محتاط تھے کہ احادیث کو ان کے اپنے الفاظ سے روایت کرتے تھے تنہا معن۔۔۔
مزید
مجاہدبن جبرایک انصاری سے،منصوربن معتمرنےمجاہدسے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی، کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کیا،یارسول اللہ، بنو عبدالمطلب کی ایک آزادکردہ لونڈیا رات بھرنمازپڑھتی ہے،اورسوتی نہیں،روزہ رکھتی ہے اورافطار نہیں کرتی،فرمایامیں روزہ رکھ کرافطارکرتاہوں،رات کونمازپڑھتاہوں ،اور سوتابھی ہوں،جو میرےطریقےسےرُوگردانی کرتاہے،اس کامجھ سےکوئی واسطہ نہیں،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
مسلم بن صبیح ایک صحابی سے،اعمش نےمسلم بن صبیح سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی، کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں اہل اسلام اوراہل کتاب میں جھگڑاہوگیا،مسلمان کہتے،کہ ہم بہترہیں اوراہل کتاب کہتے کہ ہم بہترہیں،اس پرآیت نازل ہوئی ،"لیس بامانیکم وامانی اھل الکتاب الخ" ،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
متوکل بن لیث ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس بن بکیرسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ دمشقی سے،انہوں نےمتوکل بن لیث سے،انہوں نےایک آدمی سےسنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجس کےپاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلودہوئے،اس پرجہنم کی آگ حرام ہوگئی چنانچہ میرے دل میں خواہش پیداہوئی،کہ میں بھی اپنےپاؤں غبارآلودکروں اوراپنی سواری کوآرام دوں، ابن مندہ نےذکرکیاہے،اوریہ صحابی جابربن عبداللہ انصاری ہیں۔ ۔۔۔
مزید
مزینہ عبدالرحمٰن،ابوموسیٰ نےاجازۃً محمدبن عمربن ہارون سے،انہوں نےابوبکرثابت کی کتاب سے عبداللہ بن حسن الخاس کوپڑھ کرسنایا،کہ محمدبن اسماعیل بصلانی سےبندارسے،انہوں نے محمد بن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےعیداسےسنا،انہوں نےحسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن بشرسے،انہوں نے بنومزینہ کے کئی آدمیوں سےجوصحابی تھے،سناکہ بنومزینہ کاسردار قبیلہ جس کانام ابن الابحر یاابجرتھا،کچھ مانگنے کے لئے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوا، فرمایا،میرےپاس اتناکچھ ہی رہ گیاہے،جومیں اپنےاہل وعیال کوکھلاؤں گا،اس نےعرض کیا،یا رسول اللہ!آپ اپنے اہل وعیال کواپنےعمدہ مال سے کھلائیے۔ ۔۔۔
مزید
نعیم بن ابوہندایک صحابی سے،مسلم بن ابراہیم نےمحمدبن طلحہ سے،انہوں نےسلیمان بن عثمان سے،انہوں نےابوالرمکاہ سے،انہوں نےنعیم بن ابوہندسےروایت کی،ایک بادیہ نشین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےکچھ مانگا،اورآپ نے اس کی خواہش پوری کردی،ابنِ مندہ نے مختصراً ذکرکیاہے۔ اسی حدیث کوابونعیم نےاسی اسنادسے،نعیم بن ابوہندسےزیادہ تفصیل سے بیان کیاہے۔ انہی سے مروی ہے،کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ ہونے کےبعدکوفےآئےتوان کےہوا خواہ اگرکسی شخص کی زبان سےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کوئی کلمہ خیرسُنتے تواسے پیٹ ڈالتے،جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کواس کاعلم ہواتوکہاکہ اگرآئندہ تمھیں ایساکوئی آدمی ملے تواسےمیرےپاس لےآؤ،ایک دن لوگوں نےایک عمررسیدہ بادیہ نشین کوکہتےسنا کہ حضرت عثمان شہیدہوک۔۔۔
مزید
قاسم بن مخمیرہ ایک صحابی سے،اوزاعی نےقاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ کریم نےایک موقعہ پرنمازجمعہ پڑھائی اورسورج آپ کے دائیں ابروپرچمک رہاتھا،ابنِ ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےمنصورسے،انہوں نےبلال سے، انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ جس شخص نےکسی ذمی کو قتل کیا،اسےبہشت کی خوشبوسونگھنابھی نصیب نہ ہوگی،حالانکہ اس کی خوشبوسترسال کےفاصلے سےمحسوس کی جاسکتی ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید