پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،ابواسحاق فزاری نےاعمش سے،انہوں نےابوصالح سے،انہوں نے ایک صحابی سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص اللہ پرایمان رکھتاہےاسےیاتواچھی بات کہناچاہیئے یاخاموش رہے،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے،بہ قول ابن اثیردونوں راوی ایک ہی معلوم ہوتے ہیں،کیونکہ اسنادایک ہی ہے۔ ۔۔۔

مزید

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،وکیع نےاعمش سے،انہوں نے ابوصالح سے،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےایک صحابی سےروایت کو،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عبادت میں اس قدرمصروف رہتے تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاؤں متورم ہوگئے تھے،کہاگیا،یارسول اللہ،آپ اتنی عبادت فرماتے ہیں،حالانکہ اللہ نے آپ کےاگلے پچھلےقصورمعاف فرمادیئے ہیں، آپ نے فرمایا،کیامیں اس کاشکرگزاربندہ نہ بنوں۔ اسی حدیث کوابومعاویہ نےاعمش سے،انہوں نےابوصالح سے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازادافرمایاکرتے۔ اسی حدیث کوشعبہ اورثوری نےابوصالح سے،انہوں نےابوہریرہ سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

زیدبن حواری عمی رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن حواری عمی،صحابہ کی ایک جماعت سے،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم چالیس ۴۰ایسےشیوخ سےملےجنہوں نےہمیں حضوراکرم کی زبانی حدیثیں سنائیں،آپ نے فرمایا،جس نےمیرےصحابہ کااحترام کیا،اورانہیں اچھاجانا،وہ روزِمحشرجنت میں ان کےساتھ ہوگا، ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عمرو رحمتہ اللہ علیہ

عمرو،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن سے،ایک موقعہ پربارش ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےمنادی کرادی کہ اپنی اپنی اقامت گاہ پرنماز اداکرلو(رحل کالفظ آیاہے،جس کے معنی پالان بھی ہیں)،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدبن عبدالرحمٰن ثوبان رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن عبدالرحمٰن بن ثوبان ایک صحابی سے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ہرمسلمان کو چاہئے کہ جمعہ کےدن غسل اورمسواک کرےاوراگرہوسکےتوخوشبوبھی لگائے، ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

محارب عبدالملک مِصری رضی اللہ عنہ

محارب عبدالملک مصری بنومحارب کےایک آدمی سے،ایک شخص حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوا،اورگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے ایک عورت پسندآگئی ہے،آپ ازراہِ کرم میرے لئے دعائے برکت فرمائیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےانکارکردیا،کیونکہ وہ بانجھ تھی،وہ آدمی واپس چلاگیا،کچھ دنوں بعد پھرآیا،اوراجازت طلب کی،لیکن آپ نے اجازت نہ دی اورفرمایا،کہ ایک سیاہ فام بچے جننے والی عورت،ایک خوبصورت بانجھ عورت سے بہترہے،ابونعیم نےذکرکیاہے،ابونعیم اس حدیث کوپیشترازیں بنوکلب کے ایک آدمی کے ترجمے میں بیان کرچکے ہیں۔ ۔۔۔

مزید

مجالدوالدابی تمیمہ رضی اللہ عنہ

مجالدوالدابی تمیمہ،وہ تابعین سےتھے،خالدالخدارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے روایت کی کہ وہ سواری پرحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھےکہ سواری کوٹھوکرلگی،میں نے کہا، شیطان غرق ہو،آپ نےفرمایا،ایسامت کہو،کیونکہ اس سےوہ پھولناشروع ہوجاتاہےاور پھیلتے پھیلتےمکان سےبڑاہوجاتاہے،چنانچہ میں نے اپنی قوت سےاسےپچھاڑاہے،بلکہ ایسےموقعہ پربسم اللہ کہو،اس کی تاثیرسےوہ چھوٹاہوکرمکھی کی طرح ہوجاتاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی مرحب رضی اللہ عنہ

ابنِ ابی مرحب،جعفرنےان کاذکرکیاہے،اورباسنادہ ثوری سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابنِ ابی مرحب سےروایت ک،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں چار آدمی اترے تھے،ان میں ایک عبدالرحمٰن بن عوف تھے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ،کوفی شمارہوتےہیں،ان سے عاصم بن بجیرنےروایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لےگئے،فرمایا،اے ابومحارب!خداتمھیں اپنی نصرت سےنوازے،تم مجھےکسی عورت کادوہاہوادودھ نہ پلانا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عفیف رضی اللہ عنہ

ابن عفیف رضی اللہ عنہ،حضورکازمانہ پایا،مگرسماع نصیب نہ ہوا،جعفربن یرفان نے ثابت بن حجاج سے،انہوں نے ابنِ عفیف سےروایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوبکرکورسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدلوگوں سےبیعت لیتےدیکھااورتھوڑی دیران کے پاس کھڑارہا،میں ان دنوں بالغ ہوچکا تھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید