پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ،ان سے کثیربن سائب نے روایت کی،یہ دونوں بنوقریظہ سےجنگ کے دنوں میں حضورکےسامنے پیش کیے گئےتوجوان میں بالغ ہوچکےتھےیاان میں حالت انتشارپیداہو جاتی،وہ قتل کردیےجاتے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ سندرمولیٰ روح بن زنباع جذامی رضی اللہ عنہ

ابنِ سندر مولیٰ روح بن زنباع جذامی،مصری شمارہوتےہیں،ان سے مرثدبن عبداللہ یزنی نے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنواسلم کوخداسلامت رکھے،بنوغفارکومعاف فرمائےاوربنونجیب کواپنی اوراپنے رسول کی پسندیدگی سےنوازے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ

ان کانام عمروبن قیس تھا،ان کاذکرہوچکاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن الادرع رضی اللہ عنہ

ابن الادرع رضی اللہ عنہ حدیث رمی میں ان کاذکرملتاہے،جب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اچھاتم تیراندازی کرو،میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں،ایک روایت میں ان کانام سلمہ آیا ہے،ابن ابی عاصم کے مطابق ان کا محجن تھا،دونوں تراجم میں ان کاذکرہوچکاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ الفراسی رضی اللہ عنہ

ابنِ الفراسی رضی اللہ عنہ،ایک روایت میں فراسی آیاہے،ہم پہلے ان کاذکرکرآئے ہیں، ابوموسیٰ نے مختصراًذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن الشَیَّاب رضی اللہ عنہ

ابن الشَیَّاب رضی اللہ عنہ،ان سے ابوبلال نے روایت کی،کہ احدکےغزوےمیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورکفارقریش کےدرمیان صرف حضرت حمزہ حائل تھے،تاآنکہ وہ قتل ہوگئے، انہوں نے اس جنگ میں اکتیس کافروں کوقتل کیاتھا،وہ اللہ اوراس کے رسول کے شیرکہلاتے تھے۔ ۔۔۔

مزید

جدابی الاسدیاابوالاسود السلمی رضی اللہ عنہ

جدابی الاسدیاابوالاسود السلمی،ہم ابوالمعلی کے ترجمے میں ان کاذکرکرآئے ہیں،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدعمران الثقفی رضی اللہ عنہ

جدعمران الثقفی،یحییٰ بن یمان نے سفیان سے،انہوں نےعمران ثقفی سے،انہوں نے والدسے، انہوں نے داداسےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےان کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی سونے کی دیکھی، فرمایا،اس کااستعمال ترک کردو،انہوں نےکہا،یارسول اللہ،اس کی زکات کیاہے،فرمایا،آگ کاانگارہ،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

بنوجہینہ اسیدبن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

بنوجہینہ اسیدبن عبدالرحمٰن،بنوجہینہ کےایک آدمی سے،دوزاعی نےاسیدبن عبدالرحمٰن سے انہوں نے بنوجہینہ کےایک آدمی سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کی کہ ہم رسولِ اکرم کےساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے،اس دَوران میں ہم ایک ایسےمقام پراترے،جہاں بڑی تنگ جگہ تھی، چنانچہ شدت ہجوم سے راستہ رُک گیا،حضورِاکرم نےمنادی کرائی کہ جو شخص ساتھیوں کی تنگی کا ذریعہ بنےگایاراستہ بندکردےگاوہ جہادکےثواب سےمحروم رہےگا۔ اسی حدیث کوعبادبن جویریہ نےاوزاعی سے،انہوں نےاسیدسے،انہوں نےقرہ بن مجاہدسے، انہوں نےسہل بن معاذ بن انس جہنی سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کیا،ابنِ مندہ اورابو نعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

بنوخشعم عمارہ بن عبدیاعبید رضی اللہ عنہ

بنوخشعم عمارہ بن عبدیاعبیدبنوخشعم کےایک شیخ سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےعفان سے،انہوں نے حمادبن سلمہ سے،انہوں نےداؤد بن ابوہندہ سے، انہوں نےعمارہ سےروایت کی،کہ ایک بارہم دشمن کے علاقے میں داخل ہوگئے،پھرواپس آگئے، ہم میں ایک شیخ بھی تھا،ان میں حاجیوں کاذکرچھڑگیا،وہ لڑپڑا،اوراس نے گالی دی،میں نے کہا، گالی مت دو،وہ تواللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتاہے،اہلِ عراق سےامیرالمومنین کے حکم کےمطابق، اس نےکہایہ ان سب میں بڑاکافرہے،میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےہوئے سنا، اس فتنے میں پانچ فتنےاٹھیں گے،چارتوگزرچکے ہیں اورایک باقی ہےاوروہ فتنہ صیلم ہے،اوراےاہلِ شام یہ تم میں ہوگا،اگرتجھےاس سےپالاپڑےاورتیرابس چلےتواسےروک دےاوردونوں فریقوں میں سے کسی کاساتھ نہ دے،ورنہ زمین میں سرنگ بنا،اوراس میں گھس جا،ابونعیم ۔۔۔

مزید