ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

ابوشمیلہ شنوی رضی اللہ عنہ

ابوشمیلہ شنوی،عکرمہ نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ ابوشمیلہ شراب میں بد مست تھا،جب حضورِاکرم کے سامنے مستی کی حالت میں لایاگیا،توآپ نے مٹھی بھرمٹی اٹھائی،اوراس کے منہ پردے ماری،فرمایاکہ اسے پیٹو،چنانچہ حاضرین نے اسکی اچھی خاصی مرمت کی،ہاتھ،جوتے اورڈنڈے استعمال کئے گئے،ابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوشریح انصاری رضی اللہ عنہ

ابوشریح انصاری،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان کا ذکر صحابہ میں ہواہے،ابوعمرکہتے ہیں کہ میں ان کی کنیت کے بغیر ان کے متعلق کچھ نہیں جانتا،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوشریح رضی اللہ عنہ

ابوشریح،انہوں نےحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اعتی الناس علی اللہ عزوجل ، حدیث روایت کی،جعفرانہیں برذعی کہتے ہیں،بعض لوگ خزاعی اوربعض کچھ اور،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قرشی ہاشمی،حضورِاکرم کے ابنِ عم اوررضاعی بھائی تھے،دونوں نے حلیمہ سعدیہ کا دودھ پیاتھا،ان کی والدہ کا نام غزنہ دخترقیس بن ظریف تھا،جوفہر بن مالک کی نسل سے تھے،اکثرکی رائے ہے،کہ ابراہیم بن منذر،ہشام بن کلبی اور زبیر بن بکارانہی کے اسلاف ہیں۔ ابوسفیان کا نام مغیرہ تھا،بعض لوگوں کاخیال ہے،کہ ان کی کنیت ہی ان کا نام تھی،اور مغیرہ ان کا بھائی تھا،جوشکل وشباہت میں حضورِاکرم سے ملتے جلتے تھےوہ جعفربن ابوطالب،حسن بن علی،فثم بن عباس کے علاوہ ابوسفیان بھی تھے،ابوسفیان خوشگوشاعروں میں تھے،حضورِاکرم کی ہجوکے جواب میں حسان بن ثابت نے ذیل کے دوشعرکہے تھے۔ ۱۔الا ابلغ اباسفیان عنی مغلغلہ فقدبرح الخفاء ترجمہ۔ابوسفیان کومیری طرف سے یہ بات پہنچادو،جوشہربہ شہر میں پھیلتی جائیگی کہ چھپی ب۔۔۔

مزید

ابوسُفیان بن وہب رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن وہب بن ربیعہ بن اسد بن صہیب بن مالک بن کثیربن غنم بن دودان بن اسدبن خزیمہ اسدی،غزوہ بدرمیں موجودتھے،یہ جعفرالمستغفری کا قول ہے،ابوموسیٰ نے مختصراً ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسُفیان مدلوک رضی اللہ عنہ

ابوسفیان مدلوک،وہ اپنے آزادکردہ غلام کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہر دومسلمان ہوگئے،پھر آپ نے برکت کے لئے ان کے سرپرہاتھ پھیرا،چنانچہ عمر بھران کے وہ بال سیاہ رہے اورباقی سفیدہوگئے تھے،ابوعمرنے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسُفیان رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن ابوسفیان کے والد تھے،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی کہ رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے،وہ مدنی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہےاورلکھاہے کہ مجھے اس حدیث کے مرسل ہونے کاخدشہ ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومسلم اشعری رضی اللہ عنہ

ابومسلم اشعری،ان سے عبدالرحمٰن بن غنم نے،انہوں نے رسولِ اکرم سےروایت کی،آپ نے فرمایا،جلدہی ایک ایسی قوم پیداہوگی جوشراب کانام بدل کراسے حلال قراردے لے گی،چنانچہ سازہائے لہوولعب ان کے سروں پرتوڑے جائیں گے،زمین پھٹ جائے گی،اوروہ لوگ مسخ ہوکرسور اوربندربن جائیں گے،اسی طریقہ سے ابومسلم سے روایت کی ہے،لیکن یہ غلط ہے،اور ابو مالک اشعری سے بھی روایت کی ہے،ابومالک یاابوعامر سے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومسلم جلیلی رضی اللہ عنہ

ابومسلم جلیلی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا،لیکن اسلام امیرمعاویہ کے عہدمیں قبول کیا،حماد بن سلمہ نے قاسم الرجال سے،انہوں نے ابوقلابہ سے روایت کی،کہ ابومسلم نےامیرمعاویہ کے عہد میں اسلام قبول کیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے،ابن اثیرلکھتے ہیں کہ ہم انہیں کسی صورت میں بھی صحابی نہیں کہہ سکتے۔ ۔۔۔

مزید

ابومسلم خولانی عابد رضی اللہ عنہ

ابومسلم خولانی عابد،انہوں نے زمانہ جاہلیت پایا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے اسلام قبول کیا،لیکن زیارت سے محروم رہے اورمدینے میں اس وقت آئے،جب حضورِ اکرم کا وصال ہوچکاتھا،اورحضرت ابوبکرخلیفہ بن گئے تھے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتاہے،شامی تھے، اورنام عبداللہ بن ثوب تھا،ایک روایت میں عبداللہ بن عوف آیاہے،لیکن اول الذکر زیادہ مشہور ہے، یہ صاحب بڑے پارسا،عبادت گزار،عالم فاضل اور صاحبِ کرامت بزرگ تھے،ان سے ابوادریس خولانی وغیرہ نےجوتابعین شام سے تھے،روایت کی۔ اسماعیل بن عیاش نے شرجیل بن مسلم خولانی سے روایت بیان کی،کہ اسود غسی نے یمن پرحملہ کرکے قبضہ کرلیا،ابومسلم خولانی کوبلوایا،اورکہا،کیاتم میری نبوت کی شہادت دیتے ہو،انہوں نے جواب دیا،مجھے تمہاری بات سنائی نہیں دیتی،پھراس نے پوچھا،کیاتم محمد کی نبوّ ت کے قائل۔۔۔

مزید