جمعرات , 27 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 18 December,2025

ابوضمیمہ رضی اللہ عنہ

ابوضمیمہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفید ہوئے،ان سے حسن بصری نے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم سے قِسط کا مفہوم دریافت کیا،آپ نے فرمایا،تولوگوں کے ساتھ انصاف کراوراہلِ عالم پرامن وسلام کو تقسیم کر،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ:مہاجرین سے ہیں،اورمعرکہ بدر میں موجودتھےاوراپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا نام سویدبن فحشی تھا،ان سے کوئی روایت کروی نہیں،ابنِ اسحاق نے لکھاہے،کہ وہ بنواُمیہ کے حلیف تھےاورغزوۂ بدرمیں شامل تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحبیب العنبری رضی اللہ عنہ

ابوحبیب العنبری،حسن سمرقندی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،اورلکھا ہے، کہ ان کے بیٹے ان کے راوی ہیں،لیکن روایت بیان نہیں کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحبیب رضی اللہ عنہ

ابوحبیب بن زید بن حباب بن انس بن زید بن عبید،ابی بن کعب کا نسب ان سے عبید میں مل جاتا ہے،بدری ہیں،ابوعمر نے ابن الکلبی سے ان کا ذکر کیا ہے،اور انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،لیکن ابوعمر انہیں نہیں جانتے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہدبہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوہدبہ انصاری،ان سے ان کے بیٹے محمدبن ابوہدبہ نے اپنے بھتیجے زہری کی حدیث جو انہوں نے اپنے چچاسے سنی روایت کی،جعفر المستغفری کے مطابق انہوں نے برذعی سےاورانہوں نے ابوحاتم الرازی سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحدیدہ جہنی رضی اللہ عنہ

ابوحدیدہ جہنی،ایک روایت میں ابن حدیدہ آیاہے،صحابی تھے،کہتے ہیں،مجھے میرے چچا نے زوار میں بھیجاتھا،ابن مندہ اور ابونعیم نےان کا مختصراً ذکرکیا ہے،وہ ابنِ حدیدہ کودرست خیال کرتے ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابوحدرد رضی اللہ عنہ

ابوحدرد،بقول،ابوعمر،بعض لوگوں کے مطابق وہ آخری آدمی ہیں،جنہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی،ان کا نام حکم بن حزن یا براء تھا،واللہ اعلم،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحفص بن مغیرہ رضی اللہ عنہ

ابوحفص بن مغیرہ،ایک روایت کے مطابق ان کا سلسلہ یوں ہے،ابوعمر بن حفص بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم القرشی مخزومی،فاطمہ بنت قیس کے شوہر تھے،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ترجمہ کیا ہے،اور ان کا ترجمہ ناموں کے تحت لکھا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحکیم بن مقرن بن عائدالمزنی رضی اللہ عنہ

ابوحکیم بن مقرن بن عائد المزنی رضی اللہ عنہ،سویداور نعمان کے بھائی تھے،ان سے کوئی روایت مذکورنہیں،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحمیضہ رضی اللہ عنہ

ابوحمیضہ،معبد بن عباد انصاری سالمی،ازبنوسالم بن عوف بن تشعر بن مقدم بن سالم بن غنم،غزوۂ بدر میں شریک تھے،ابراہیم بن سعد اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کا یہی نام لکھاہے،مگر یونس نے ابنِ اسحاق سے خمیصہ روایت کیاہے،یہی قول واقدی کا ہے،ہم اس پر آگے چل کر لکھیں گے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید