/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسمِ گرامی:محرم علی،المعروف محمد علی شاہ۔خیرآباد کی نسبت سے "خیرآبادی" کہلاتے تھے۔لقب: شیخ الاسلام۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ کی نسل سے تھے۔ آپ ایک علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1192ھ،بمطابق 1779ء کو ہوئی۔تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے گھر سے ہوئی۔قرآنِ مجید حفظ کیا۔ پھرحضرت مولانا عبدالوالی نبیرۂ حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے ابتدائی کتب پڑھ کر شاہجہانپور کا سفر کیا اور وہاں کے علماء سے تحصیل ِعلم کیا، دہلی میں حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی علیہ الرحمہ سے حدیث اور "فصوص الحکم" پڑھی، اور غوث وقت حضرت خواجہ شاہ محمد۔۔۔

مزید

شاہ محمد محی الدین بدایونی

حضرت مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ محمد محی الدین ۔بدایوں کی نسبت سے "بدایونی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی  بن سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول بدایونی  بن شاہ عبدالمجیدبدایونی ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  بروز ہفتہ،17/صفرالمظفر1243ھ،بمطابق 8/ستمبر1827ء کو پیداہوئے۔"مظہرِ محمود"تاریخی نام ہے۔ تحصیلِ علم: تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے ہوئی،اور اپنے ہم عصروں سے علمی اعتبار سے ممتاز ہوگئے۔ بیعت وخلافت: اپنے دادا مولانا شاہ عبدالمجید بدایونی علیہ الرحمہ سے بیعت ہوئے،اور اپنے والدِ گرامی حضرت سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت عطاء فرمائی۔ سیرت وخصائص: قاطعِ وہابیت ونجدیت،جامع المنقولِ والمعقول،عالمِ ربانی، خلف الرشید  حضرت شاہ فضلِ رسو۔۔۔

مزید

قدوۃ العارفین حضرت علامہ مولانا غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری

قدوۃ العارفین حضرت  علامہ مولانا غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا غلام محی الدین قصوری۔  لقب:امام الفضلاء ،مرجع العرفاء،دائم الحضوری،قصور کی نسبت سے "قصوری" کہلاتے ہیں۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت مولانا خواجہ غلام محی الدین قصوری بن حضرت مولانا غلام مصطفی ٰبن حضرت مولانا غلام مرتضیٰ (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ آپ کے والد ماجد اور جد امجد  اپنے وقت کےبلند پایہ ولی اور متبحر عالمِ دین تھے۔ پنجابی زبان کے مشہورشاعر  پیر وارث شاہ اور حضرت بابا پیربلھے شاہ قدس سرہما آپ کے جد امجدمولانا غلام مرتضیٰ علیہ الرحمہ  ہی کے شاگرد اور فیض یافتہ تھے۔آپ کا شجرۂ نسب خلیفۂ اول یارِ غارومزار  حضرت سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ کے اجداد عرب سے ہجرت کر کے پہلے سندھ تشریف لائے ، پھر سند ھ سے آکر قصور کو اپنا مسکن بنا۔۔۔

مزید

حضرت غلام فرید سہروردی لاہوری

حضرت غلام فرید سہروردی لاہوری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابراہیم بجوری

 حضرت شیخ ابراہیم بجوری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

نقی علی خان، علامہ مفتی محمد

 نقی علی خان، علامہ مفتی محمد رحمۃ اللہ علیہ ولادت وفراست وہ جناب فضائلِ مآب تاج العلما،راس الفضلا، حامیِ سنّت ماحیِ بدعت، بقیۃ السلف، حجت الخلف رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ وَاَرْضَاہُ وَفِیْ اَعْلٰی غُرَفِ الْجِنَانِ بَوَّاہُ سلخ جمادی الآخرَۃ یا غرّۂ رجب ۱۲۴۶ ہجریہ قدسیہ کو رونق افزائے دارِ دنیا ہوئے۔ اپنے والدِ ماجد حضرت مولائے اعظم فضائل پناہ عارف باللہ صاحبِ کمالاتِ باہرہ وکراماتِ ظاہرہ حضرت مولانا مولوی محمد رضا علی خاں صاحب رَوَّحَ اللہُ رُوْحَہٗ وَنَوَّرَ ضَرِیْحَہٗ سے اکتسابِ علوم فرمایا۔ بحمداللہ منصب شریف علم کا پایہ درجۂ علیا کو پہنچایا۔؎ راست میگویم ویزداں نہ پسندد وجزراست کہ جو دقّتِ انظار، وحدتِ افکار ،وفہمِ صائب ،ورائے ثاقب ،حضرت حق جَلَّ وَعَلَا نے انہیں عطا فرمائی۔ ان دیار وامصار میں اس کی نظیر نظر نہ آئی۔ فراستِ صادقہ کی یہ حالت تھی کہ جس معاملے میں جو کچھ فرم۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم سید سخاوت حسین سہسوانی انصاری

حضرت مولانا حکیم سید سخاوت حسین سہسوانی انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا حکیم سیدسخاوت حسین انصاری۔تاریخی نام:فضل الرحمن۔آپ کاتعلق خاندانِ ساداتِ کرام سےہے۔خاندان میں عظیم اولیاء اللہ گزرےہیں۔حضرت خواجہ سید ابو یوسف مودود چشتی﷫سلسلہ عالیہ چشتیہ کےایک نامور شیخ تھے۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:83) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1240ھ مطابق1825ءکوسہسوان ضلع بدایوں(انڈیا) میں ہوئی۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:95) تحصیلِ علم:آپ ﷫تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کےجامع تھے۔بالخصوص اپنےعصرمیں فن صرف ونحو اور مناظرہ کےامام تھے۔جب کسی وہابی سےمناظرہ ہوتا توحسنِ تدبیرسےمسائل صرف ونحو میں  لاکر زِیرفرمالیا کرتےتھے۔اسی طرح فن ِطبابت میں خاص ادراک حاصل تھا۔آدمی کاچہرہ دیکھ کرصحیح کیفیت منکشف ہوجاتی تھی۔ایک مرتبہ  اپنے مطب میں تشریف فرماتھے کہ سامنےسے ایک شخص سر پر بوری رکھےہوئے گزرا۔حاضرین سےفر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ مخلص الرحمن چاٹگامی

حضرت مولانا شاہ مخلص الرحمن چاٹگامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانا سید شاہ مخلص الرحمن﷫۔لقب:جہانگیرشاہ،شیخ العارفین،بانیِ سلسلہ جہانگیریہ۔سلسلۂ نسب:مولانا شاہ مخلص الرحمن بن مولانا سید غلام علی علیہما الرحمہ۔مولاناسیدغلام علی﷫سادات وعلاقائی شرفاء میں سےتھے۔سلسلہ ٔ معاش وکالت،اور زمینداری سےتھا۔آپ کےجد اعلیٰ سرزمین عرب سےوارد ہندوستان ہوئے۔ملازمت شاہی کےسلسلہ میں کافی عرصےتک دہلی میں رہے۔جب سلاطین دیلی نےفتوحات کارخ بنگال کی طرف موڑا اور مسلمانوں کےلشکرکےہاتھوں یہاں اسلام کاجھنڈانصب ہوا، تو اس لشکر کےساتھ ساداتِ بنی فاطمہ کےدوبزرگ بھی تھے۔وہ چاٹگام میں ہی میں آباد ہوگئے۔بےشمار غیرمسلم اقوام  ان کےہاتھوں مشرف بااسلام ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نےان کی نسل میں ایسی برکت رکھی کہ بستیاں آبادہوگئیں،یہ دونوں بزرگ آج بھی بڑےمیاں اور چھوٹے میاں کےنام سےمعروف ِ زمانہ ہیں۔(سیرتِ فخرالعار۔۔۔

مزید

حضرت شیخ یحیی بن وجہ اللہ عظیم آبادی

حضرت شیخ یحیی بن وجہ اللہ عظیم آبادی علیہ الرحمۃ نام ونسب: آپ کا نام یحیٰ اور والد کا نام وجہ اللہ جو کہ کاملین و صالحین میں سےتھے  جن کو دیکھ کر خدا یاد آجاتا تھا۔ سیرت وخصائص: عالمِ ربانی، قدوۃ العلماء،فقیہ ملتشیخ یحیٰ بن وجہ اللہ عظیم آبادی حسینی رضوی  رحمۃ اللہ علیہ جس طرح  آپ اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے اِسی طرح  عظیم المرتبت اولیاء میں سے آپ کا شمار ہوتا تھا۔آپ نےحصولِ علمِ دین کے لئے کئی مقامات کا سفر کرکےعلومِ عقلیہ ونقلیہ پرعبورحاصل کیا۔ علمِ دین کی حصول سے فراغت کے بعد آپ خدمتِ خلق کی طرف متوجہ ہوکر عوام کےظاہر وباطن کی اصلاح فرمائی ۔اور جس طرح عوام آپ کے فیض سے مستفیض ہوتے اسی طرح  جلیل القدر علمائے کرام بھی آپ سے استفادہ فرماتے تھے کہ جن میں علامہ شیخ احمد ابو الخیر مکی علیہ الرحمہ کا نام سرِ فہرست ہے۔ وصال:آپ علیہ الرحمہ کا وصال 24 ذی قعدہ1302 ھ/۔۔۔

مزید