/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور بزرگ حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی ’’سیوہن شریف‘‘ کے صدیقی  خاندان کے نامور عالم گزرے ہیں۔ مخدوم بصر الدین کا اصل نام رکن الدین تھا لیکن شہرت بصر الدین سے حاصل ہوئی۔ جد بزرگوار مخدوم محمد حسن صدیقی (وفات ۱۲۲۰ھ/۱۸۰۵ئ) اپنے وقت کے عالم عارف و کامل بزرگ تھے۔ اس خاندان ذی وقار میں بے شمار علماء ، فضلائ، مشائخ، ادبائ، حکما اور شعراء نے جنم لیا ہے۔ ’’مغل حکومت‘‘ میں اس خاندان کے بعض علماء قاضی اور قاضی القضاء (چیف جسٹس) کے مناصب جلیلہ پر فائز تھے جو کہ اپنے دور میں شرعی و فقہی مسائل سے متعلق فتاویٰ جاری فرماتے اور فیصلہ صادر فرماتے تھے۔ کلہوڑ اور تالپوروں کے عہد میں بھی انہی مناصب پر فائز رہے۔ مخدوم بصر الدین کی ۲۹ رمضان المبارک ۱۲۸۲ھ بمطابق ۱۷ ستمبر ۱۸۶۳ء کو قلندر کی نگری سیوہن ش۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا اول خاں

حضرت علامہ  مولانا اول خاں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا اول خان ﷫۔لقب:اصولی بابا۔سلسلہ ٔ نسب:خاندانی تعلق مسلمانوں کےغیورقبیلے’’پٹھان‘‘سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1287ھ مطابق1870ء کو’’دھوبیاں‘‘مردان صوبہ سرحدپاکستان میں ہوئی[1]۔ تحصیلِ علم: آپ نےمقامی علماءکرام سےعلوم متداولہ کی تکمیل کی تھی۔موضع لنڈی،کالو خان،موضع شیوہ تحصیل صوابی،گھڑی کپورہ کےعلماء کرام کی خدمت میں رہ کرعلوم وفنون میں مہارت تامہ حاصل کرکے’’موضع شہباز گڑھ،مردان‘‘تشریف لائےاورپھریہیں مقیم ہوگئے[2]۔ بیعت وخلافت: آپ آزاد قبائل کےمعروف ولی اللہ حضرت اسوٹا باباجی﷫کےمعتقدین میں سےتھے[3]۔ سیرت وخصائص: ماہرعلوم عقلیہ ونقلیہ،استاذالعلماء،مرجع الفضلاء،عالم اکمل،فاضلِ متبحر،حضرت علامہ مولانا اول خان﷫،آپ﷫اپنےوقت میں تم۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فضل حق رام پوری

حضرت مولانا فضل حق رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری﷫۔لقب: فخرالعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری بن مولانا حافظ عبد الحق علیہما الرحمہ۔آپ کے والد گرامی مولانا حافظ عبدالحق ﷫ باعمل حافظ قرآن تھے۔(تذکرہ کاملان  رام پور:317) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1278ھ مطابق 1861ءکو’’رام پور‘‘(انڈیا) میں ہوئی۔ یہ حُسن اتفاق ہی تو تھاکہ ایک فضلِ حق (خیر آبادی) 1278ھ  میں دُنیا سےاُٹھا، اسی سن میں دوسرا فضل حق(صاحبِ ترجمہ) رونق افزاہوا۔گویا اللہ تعالیٰ نےمرحوم کاعلمی وفکری جانشین سالِ رحلت پیدا کردیا۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:/312تذکرہ کاملان رام پور:317) تحصیلِ علم: حفظ قرآن مجید کی ابتداء اپنے والد ماجد سےکی۔والد گرامی بسلسلہ تدریس نوا کھالی بنگال چلے گئےتو شہر کےدوسرے حفاظ سےدس سال کی عمر می۔۔۔

مزید

حضرت مولانا در محمد رتڑ

حضرت مولانا در محمد رتڑ  رحمۃا للہ تعالیٰ علیہ  مولانا در محمد بن مولانا عبدالرحیم رتڑ گوٹھ اللہ آباد ( تحصیل گمبٹ ضلع خیر پور میرس) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، اس کے بعدملک کی نامور دینی درسگاہ دارالفیض سو نہ جتوئی لاڑکانہ میں داخلہ لے کر سراج الفقہاء حضرت علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہ کی خدمت میں رہ کر درس نظامی کی تکمیل کے بعددستار فضیلت سے مشر ف ہوئے ۔ فضل محمد کی روایت کے مطابق حضور قبلہ عالم حضرت سر کار مشوری قدس سرہ الاقدس کی جس سال دستار فضیلت ہوئی اسی سال حضرت کے ساتھ جو فارغ التحصیل ہوئے تھے ان میں مولانا در محمد بھی تھے ۔اس موقعہ پر حضرت ابوالفیض نے عارف کامل ، استاد العلماء حضرت علامہ مفتی غلام محمد مہیسر قدس سرہ (کمال دیرہ )کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا اور اس عظیم ہستی نے فارغ التحصیل علماء کے سروں پر۔۔۔

مزید

فخر الاماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن

فخر الأماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ مبارکہ:  آپ کی ولادت 1287ھ، 71-1870ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ ظہور حسین عرف چھٹو میاں ابن خاتم الاکابر سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہما۔ آپ خاندان برکات میں کس شیخ کی گدی کے وارث تھے؟ حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں قدس سرہٗ کے۔ رسم بسم اللہ خوانی: آپ کی رسمِ بسم اللہ خوانی حضرت سید شاہ آل رسول احمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادا فرمائی۔ مجدد برکاتیت حضرت شاہ ابو القاسم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟  آپ ان کے داماد تھے۔ زوجہ محترمہ: پہلا عقد بنیادی بیگم بنت حضرت سید حسین سے اور دوسرا عقد سجادی بیگم بنت حضرت ابوالقاسم سید اسماعیل حسن سے۔ اولادِ امجاد: صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ تھیں۔ حضرت نوری میاں قدس سرہٗ سےرشتہ: ان کے چچازاد بھائی تھے۔ حضرت مجدد برکاتیت کی صاحبزادی۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد قاسم موہڑوی

حضرت خواجہ محمد قاسم موہڑوی علیہ الرحمۃ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ محمد قاسم۔ لقب:باواجی۔علاقہ موہڑہ شریف  کی نسبت سے "موہڑوی"کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی:جناب سلطان جیو خان علیہ الرحمہ۔آپ کانسب سلاطینِ ایران کےکیانی خاندان سے ملتا ہے۔آپ کے جد امجد عہد عالمگیرمیں برصغیرتشریف لائے۔آپ کے جد امجد اور والد گرامی کا معمول تھا کہ پنجاب سے سامان تجارت لے کر کشمیر جاتے اور راستے میں پہاڑی علاقوں میں تبلیغ دین کا فریضہ ادا کرتے رہتے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کاسنِ ولادت تقریباً 1845ءہے۔ تحصیلِ علم: حضرت خواجہ صاحب کے والد ماجد بچپن میں ہی داغ مفارقت دے گئےتھے۔ہوش سنبھالنے پر والدہ ماجدہ نے تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا اور علوم دینیہ کی تحصیل کے لئے ہندوستان بھیجا جہاں آپ نے اس دور کے مشہور فضلاء سے استفادہ کیا اور تقریباً1276ھ؍1860ء میں تکمیلِ  علوم کے بعد واپس تشریف لائے اور راولپ۔۔۔

مزید

امجد علی اعظمی ، صدرالشریعہ ، مفتی علامہ مولانا محمد ، رحمۃ اللہ علیہ

امجد علی اعظمی، صدرالشریعہ، مفتی علامہ مولانا محمد، رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد امجد علی اعظمی۔لقب:صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ۔سلسلہ نسب:مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی بن مولانا حکیم جمال الدین بن  حکیم مولانا خدابخش  بن مولانا خیرالدین (علیہم الرحمہ)۔ آپ کے والدِ ماجد حکیم جمال الدین اور دادا حضور خدابخش فنِ  طِب کے ماہر تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ  1300ھ/بمطابق نومبر/1882ء کو محلہ کریم الدین قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڑھ ریاست  اترپردیش (انڈیا)میں  ایک علمی گھرانے میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: اِبتدائی تعلیم اپنے دادا حضرت مولانا خدا بخش سے گھر پر حاصل کی پھراپنے قصبہ ہی میں مدرسہ ناصر العلوم میں جا کر مولانا الہٰی بخش صاحب سے کچھ تعلیم حاصل کی ۔پھرجو نپورپہنچے اور اپنے چچا زاد بھائی اور استاذ مولانا محمد صدیق سے کچھ اسباق پڑھے۔پھرجامع۔۔۔

مزید

جماعت علی شاہ محدث علی پوری

امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدپیرجماعت علی شاہ۔لقب:امیرِ ملت،ابوالعرب،سنوسیِ ہند۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے۔پیرسیدجماعت علی شاہ بن سید کریم علی شاہ بن سید منور علی شاہ بن سید محمد حنیف بن سید محمد عابد بن سید امان اللہ بن سید عبدالرحیم بن سید میر محمد بن سید علی۔الیٰ آخرہ ۔آپ "نجیب الطرفین سید "اور ساداتِ شیراز سے آپ کاتعلق ہے۔آپ کاسلسلہ نسب 38واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم  اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1257ھ،بمطابق 1841ء کو علی پورسیداں ضلع سیالکوٹ(پنجاب،پاکستان)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نےعلی پورسیداں میں  حافظ قاری شہاب الدین کشمیری سے قرآن پاک حفظ کیا۔ عربی اور فارسی کی ابتدائی کتب میاں عبدالرشید علی پوری سے پڑھ کر مولانا عبدالوہاب امر تسری سے د۔۔۔

مزید

حماد رضا خان، نعمانی میاں، علامہ محمد

حماد رضا خان نعمانی میاں، زینۃ الفقہا، رئیس المتکلمین، علامہ محمد نام ونسب: امام احمد رضا فاضل بریلوی کے چھوٹے پوتے اور حجۃ الاسلام کے چھوٹے صاجزادے حماد رضا خاں نعمانی میاں۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: نعمانی میاں رحمۃ اللہ علیہ1334ھ/ 1916ء بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام مروجہ علوم مدرسہ منظر الاسلام بریلی سے حاصل کئے۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ نے اپنے جد امجد کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خلافت بھی حاصل کی۔ سیرت وخصائص:قدوۃ العلماء ، زینۃ الفقہاء، رئیس المتکلمین حضرت علامہ مولانا محمد حماد رضا خاں نعمانی میاں رحمۃ اللہ علیہ مایہ ناز عالم اور جلیل القدر بزرگ تھے۔ اپنے جد امجد کے زیر سایہ پانچ سال تک پروان چڑھتے رہے، آپ نے چونکہ آغوشِ اعلیٰ حضرت میں مسلسل تربیت پائی تو وقت کا امام آپ کو بننا ہی تھا۔ حضرت نعمانی میاں نے اپنے والد ماجد حجۃ الاسلام ک۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا قاری احمد حسین فیروزپوری۔لقب:خطیب اہل سنت،پیکرِ خلوص ومحبت،مجاہدِختمِ نبوت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری بن جناب عبدالصمد علیہما الرحمہ۔آپ نسباً صدیقی تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:39)۔مسجدقصاباں فیروزپور(انڈیا)میں خطیب ہوئے۔پھر1945میں گجرات پاکستان تشریف لائے،لیکن اس کےباوجود’’فیروز پوری‘‘کہاجاتاتھا۔پھرگجرات میں ہی انتقال ہوااوریہیں سپردِ خاک ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ  کی ولادت باسعادت 1333ھ مطابق 1915ءکوموضع’’گومتی،تحصیل جھجھر،ضلع روہتک،انڈیا‘‘ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  بچپن ہی میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا،مڈل تک تعلیم حاصل کرنےکےبعددرس ِنظامی کی ابتدائی کتب مختلف اساتذہ سے پڑھیں،پھر تحصیل علم کی غرض سے دہلی چلے گئے۔۔۔

مزید