بدھ , 26 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 December,2025

حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری

حضرت شاہ ابو سعید  مجددی  رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت شاہ ابوسعیدرحمۃ اللہ علیہ۔لقب:عارف باللہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کا سلسلہ نسب حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے بایں طور ملتا ہے: حضرت مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:14) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 2/ذیقعد 1196ھ،مطابق اکتوبر1782ءکورام پور(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم:تقریباً دس سال کی عمر میں آپ نے قرآن شریف حفظ کرلیا بعد ازاں قاری نسیم ﷫ سے علم تجوید حاصل کیا۔ آپ قرآن مجید ایسی ترتیل سے پڑھا کرتے تھے کہ سننے والے محو ہوجایا کرتے۔ حتیٰ کہ جب آپ حرم مکہ معظّمہ میں وارد ہوئے تو اہلِ عرب نے آپ کی قرأت سُن کر تعریف و تحس۔۔۔

مزید

سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ

سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ حماد  علیہ الرحمہ ۔کنیت: ابواسمٰعیل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔شیخ حماد بن امام الائمہ  سراج الامۃ امامِ اعظم  ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔ سیرت وخصائص: آپ بہت بڑے زاہدوعاہداورپرہیز گارتھے۔حدیث وفقہ کی تحصیل وتکمیل  اپنے والد ماجد سے  ہوئی۔فقہ میں یہاں تک کمال مہارت پیدا کرلی تھی کہ اپنے والد ماجد ہی کے زمانے میں فتوے دیا کرتے  تھے۔آپ کا شمار  امام ابو یوسف ، امام محمد،امام زفر، حسن بن زیادہ( علیہم الرحمہ) کےطبقے میں  ہوتاتھا، اور تدوین کتب ِفقہ میں ان کے معاون  ومددگارتھے۔جب  حضرت امامِ  اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ  فوت ہوئے ،تو آپ کے قبضےمیں سونے چاندی کے بہت سے ودائع اور امانتیں ترکہ میں آئیں۔ جن کے مالک مفقود تھے۔آپ نےان سب کو قاضی کے پاس لے جاکر سپر۔۔۔

مزید

اکرم شاہ جمالی، شیخ الحدیث استاذ العلماء خواجہ پیر محمد

 شیخ الحدیث استاذ العلما ء خواجہ پیر محمد اکرم شاہجمالیتاریخ ولادت:23 جمادی الاخر 1359ھ مطابق 28 جولائی 1940ء سندیلہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی ۔تحصیل علم :آپ کی 78 سالہ زندگی ایام طفولیت کے بعد سرکار دو عالم ﷺکے دین کو پڑھتے پڑھاتےگزاردی ۔ 18 سال کی عمر میں علوم دینیہ سے خوب سیراب ہونے کے بعد آپ آستانہ عالیہ سندیلہ شریف تشریف لائے۔ تمام عظیم لوگوں کی طرح آپ کی زندگی غربت اور جہد مسلسل ، انتھک محنت اور استقامت سے عبادت تھی، مگر جذبوں خوابوں کی پرواز آسمانوں تک تھی۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ جب آپ پہلے مانہ احمدانی میں تشریف لائے تو کرایہ پر مکان لینے کیلئے بھی پیسے نہ تھے۔ حضرت شاہ جمالی کریم فرمایا کرتے تھے کہ مجھے کبھی بھی اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ میرے پاس مال و دولت نہیں۔ اور نہ کبھی اس بات کی خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ مجھے مال و دولت دے یا شہرت دے بس ایک ۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:احمد بن محمد۔کنیت:ابو جعفر۔القاب:الامام،الحافظ،المجتہد۔آپ کا پورانام ونسب  اسطرح ہے:الامام الحافظ ابوجعفر احمد بن محمد  بن سلامہ بن عبدالملک بن سلمہ بن سلیم بن جناب الازدی المصری الطحاو ی الحنفی۔آپ کا نسبی تعلق یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی شاخ حجر سے تھا اسلامی فتوحات کے بعد آپ کا خاندان مصر منتقل ہوکر سکونت گزیں ہوگیا اور یہیں "طحا"نامی ایک گاؤں میں آپ کی ولادت ہوئی ۔جس کی نسبت سے آپ" طحاوی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت علامہ  ابن خلکان کے مطابق 239ھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: امام طحاوی نے جس وقت آنکھ کھولی پوری فضا علوم و فنون کی عطر بیزیوں سے معطر تھی آپ نے اپنے ماموں ابو ابراہیم مزنی تلمیذ امام شافعی سے علوم اسلامی کی تحصیل کی اور مسلکاً شافعی رہے۔مصر کے بعد امام طحاوی شام چلے گئے جہ۔۔۔

مزید

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعرات 18 شوال المکرم 1438 ہجری بمطابق 13 جولائی 2018 کو انتقال فرماگئے ۔  انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ

قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:قاضی الاسلام۔بیہقی وقت،علم الہدیٰ،مفسرقرآن،فقیہ اعظم۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: قاضی محمدثناء اللہ پانی پتی بن مولانا محمدحبیب اللہ بن مولانا ہدایت اللہ بن مولانا عبدالہادی،بن سعیدالدین بن شیخ عبدالقدوس بن شیخ خلیل اللہ بن مفتی عبدالسمیع بن شیخ حسین بن خواجہ محفوظ بن خواجہ احمد بن خواجہ ابراہیم بن مخدوم خواجہ شیخ جلال الدین کبیرالاولیاء پانی پتی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتاہے۔حضرت قاضی صاحب علیہ الرحمہ فرماتےہیں: حضرت کبیرلاولیاءپانی پتی نےاپنےصاحبزادے شیخ ابراہیم کوبشارت دی  تھی کہ تمھاری نسل میں ہمیشہ علماء پیداہوتےرہیں گے۔قاضی صاحب فرماتےہیں: حضرت کی بشارت کےعین مطابق اب تک یہ سلسلہ اس خاندان میں قائم ہے۔حضرت قاضی صاحب کاننھیال پانی پت کاان۔۔۔

مزید

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد  (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً  ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ   صاحبِ علم وتقویٰ تھے،بالخصوص آپ کےنانا محترم جناب سیدحافظ محمد حسین ﷫ باعمل حافظِ قرآن تھے۔رات کےوقت جب ان کی تدفین کی گئی توان کی قبر سےنور کی شعائیں ظاہر ہوگئیں،سب حاضرین نے مشاہدہ کیا۔ پیدائش :آپ کی پیدائش بروزبدھ15 رجب المرجّب 1393ھ مطابق 15 اگست 1973ء کو  ناظم آباد نمبر 5، کراچی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی دینی تعلیم محلے  کی مسجد میں حاصل کی۔حضرت علام۔۔۔

مزید

حضرت امام محمد بن الحسن الشیبانی

حضرت امام محمد بن حسن شیبانی رضی اللہ عنہ نام ونسب: کنیت ابو عبداللہ اسم گرامی محمد، سلسلۂ نسب اسطرح ہے ،محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، قبیلہ شیبان کی طرف نسبت ولاء کی وجہ سے شیبانی کہلائے۔ تاریخِ ولادت:امام محمد132ھ میں " واسط " میں پیدا ہوئے۔ پھر والدین نے "کوفہ "کو وطن بنایا اور یہیں آپکی پرورش ہوئی۔ تحصیلِ علم:امام محمد علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے قریبی مکتب یا معلّمِ خاص (جیساکہ اہلِ ثروت کے ہاں گھر میں پڑھانے کیلئے استاذ آتا ہے)سے حاصل کی ۔چودہ سال کی عمر میں امام الائمہ سراج الامہ امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔امام صاحب کے وصال کے بعد حضرت امام ابو یوسف سے مزید تعلیم اورفقہ میں مہارت حاصل کی ۔علمِ حدیث میں مہارت ِ تامہ حاصل کرنے کیلئے امام دارلہجرہ حضرت امام انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ان کے علاوہ متعدد شیوخ سے علمی وروحان۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان تونسوی رضوی

حضرت علامہ مفتی محمد  رمضان تونسوی رضوی مدظلہ العالی  ۔۔۔

مزید

مولوی حافظ ولی اللہ  

              مولوی حافظ[1] والی اللہ لاہوری: عالم فاضل،فقیہ متجر مباحث، مناظر، واعظ،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔تردید عقائد نصاری میں آپ کو وہ ملکہ اور ید طولیٰ ھاصل تھا کہ بڑے بڑے پادری آپ کے مقابلہ سے کنارہ کشی کر جاتے تھے،حافظہ کا وہ حال تھا کہ وہ آپ کو بھول جائے فوراً باتادیتے کہ فلاں مسئلہ یا مضمون فلاں کتاب کے فلاں صفحہ وسطر میں ہے۔علوم آپ نے مولوی غلام رسول قلعہ والاومولی نور احمد ساکن کھائی کوٹیلی اور نیز مولوی احمد الدین بگوی سے پڑھے۔ چونکہ آپ کو فقہی مسائل کے استنباط میں بڑی دستر تھی اس لیے اکثر لوگ فتاویٰ کے لیے آپ کے پاس آتے تھے اور ہر جمعہ کو جامع مسجد لاہور میں اہل، اسلام کو اپنے پُر اثر وعطم سے مستفیض کرتے تھے۔           آپ کی تصنیفات سے مباحثہ دینی،صیانۃ الانسان عن وسوسۃ الش۔۔۔

مزید