حضرت میر سید یحییٰ علیہ الرحمۃ میر سیّد یحییٰ رحمۃ اللہ علیہ آپ میر عبد الواحد کے تیسرے صاحب زادہ تھے۔ ایک کتاب کے گوشہ میں خاص میر عبد الواحد کے ہاتھ کا نوشتہ میں نے دیکھا ہے لکھا ہے کہ میرے فرزند یحییٰ کی تاریخ ولادت ماہِ ذیقعدہ کی دوسری تاریخ جب کہ اس کے پہلے ہفتہ کی رات تھی۔ بوقتِ سحر ۹۸۵ھ میں ہوئی ہے۔ سید یحییٰ انسان کی صورت میں ایک فرشتہ تھے۔ اور آیتِ کریمہ سلام علیہ یوم ولد ویوم یموت ویوم یبعث حیّا کا مصداق تھے۔ آپ ایک عالمِ کامل تھے۔ اوّل سے آخر تک والد ماجد کے ہی شاگرد رہے۔ قرآنِ مجید حفظ کیا۔ اپنی دل موہ لینے والی آواز سے قراءت سننے والے کو بے خود کر دیتے تھے۔ دنیا اور مافیہا سے ہمیشہ اپنا دامن پاک رکھا۔ اور رات و دن ریاضت و ادائے فرض اور طلباء ظاہر و باطن کے افادہ میں مشغول رہ۔۔۔
مزیدشیخ صفی الدّین عبد الصمد علیہ الرحمۃ آپ شیخ علم الدین سائی پوری قدس سرہٗ کے فرزند تھے۔ کامل ترین اولیاء میں آپ کا شمار ہوتا ہے آپ شیخ سعد الدین خیر آبادی کے خلفائے عظام میں سے ہیں۔ آپ مرجع خواص و عوام تھے۔ حقائق کے اظہار اور طالبانِ طریقت کی تربیت میں آپ کو کامل دستگاہ تھی۔ اپنے مرشد کی طرح تجرد کے عالم میں زندگی گزار دی۔ (غیر شادی شدہ رہے) آپ بارہ سال کی عمر میں سائی پور سے خیر آباد آئے۔ خانقاہ شیخ سعد الدین رحمۃ اللہ علیہ میں قیام فرمایا۔ اور تحصیل علم میں مشغول ہو گئے۔ ایک دن شیخ سعد الدین کی نگاہ شیخ صفی الدین پر پڑی۔ سامنے بلایا اور حالات پوچھے۔ جب ان کے والد کا نام (شیخ علم الدین) سنا تو حد درجہ التفات فرمایا۔ اور کامل مہربانی سے پیش آئے اس سابقہ معرفت کی بنا پر جو حضرت شیخ سعد الدین رحمۃ ا۔۔۔
مزید