اسماء دختر شکل ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ مسلم بن حجاج سے،انہوں نے یحییٰ بن یحییٰ اور ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے ابوالاحوص سے،انہوں نے ابراہیم بن مہاجر سے،انہوں نے صفیہ دخترِ شیبہ سے،انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی،کہ اسماء دختر شکل حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور دریافت کیا،یا رسول اللہ ہمیں بعد از اختتام حیض،غسل،طہارت کس طرح کرنا چاہئیے،پھر حدیث بیان کی۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو علی نے بھی ان کا ذکر باندازِ استدراک خلاف ابوعمر کیاہے،اور لکھا ہے،کہ ابو عمر نے جن خواتین کا ذکر کیا ہے،میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں مانتا۔ ۔۔۔
مزید
اسماء دخترعمروبن عدی بن تابی بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ،ام امنیع انصاریہ سلمیہ ،یہ ان خواتین سے ہیں،جنہوں نے عقبہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی،یہ معاذ بن جبل کی عمہ زاد بہن تھیں۔ عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری نے اپنے والد کعب سےروایت کی،جو بیعت عقبہ میں موجود تھے، ان کاکہنا ہے،کہ ہم عقبہ کے پاس ایک گھاٹی میں بیعت کے لئے جمع ہوئے،تعداد میں ستّر مرد تھے، اور دوعورتیں ایک نسیبنہ دختر کعب ام عمارہ تھیں،اور دوسری اسماء ام منیع تھیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
اسماءدختر یزید انصاریہ از بنو اشہل،جو خواتین کی طرف سے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تھیں،ان سے مسلم بن عبید نے روایت کی،کہ وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور صحابہ کا مجمع تھا،انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ!میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں خواتین کی طرف سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں،اللہ نے آپ کو مردوں اور عورتوں ہر دو کی طرف نبی بناکر بھیجا ہے،ہم آپ پر اور خداپر ایمان لائیں ،مگر ہم عورتیں ہیں جو گھروں میں بند ہیں اور آپ کی محفل میں پہنچنے سے قاصر ہیں،ہم آپ کے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں،آپ کی خواہشات نفسانی کو پورا کرتی ہیں،اور آپ کی اولاد کو اٹھائے پھرتی ہیں،یہ ہے ہماری حالت،جب کہ مَردوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے کہ وہ مل بیٹھتے ہیں،ان کے اجتماعات ہوتے ہیں،وہ مریضوں کی عیادت کرتے ہیں،جنازوں میں موجود ہوتے ہیں،حج کرتے ہیں اور حج کے ۔۔۔
مزید
اسماءدختر یزید بن سکن انصاریہ،وہ معاذ بن جبل کی عمہ زاد بہں تھیں،جو معرکۂ یرموک میں خیمے کے پول گرجانے سے فوت ہوگئی تھیں،ان سے اسہر بن حوشب،مجاہد اور اسحاق بن راشد اور محمود بن عمرووغیرہ نے روایت کی۔ ابواحمد عبدالوہاب بن علی الصوفی نے باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے ابو ثوبہ سے،انہوں نے محمد بن مہاجر سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اسماء دختر یزید بن سکن سے روایت کی،کہ انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سُنا،آپ نےفرمایا،تم چوری چھپے اپنی اولاد کو مت قتل کرو،کیونکہ قتل سوار کو بھی جالیتا ہے،اور اسے گھوڑے سے نیچے گرادیتا ہے، اسی طرح یحییٰ بن ابوبکر نے محمود بن عمرو سے،انہوں نے اسماء سے،انہوں نے حضور سے روایت کی،کہ جس نے خدا کے لئے مسجد تعمیر کی،اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیر کریگا،ابو مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
اسماء رضی اللہ عنہا دختر زید بن خطاب قرشیہ عدویہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بھتیجی تھیں،ان سے ایک حدیث مروی ہے،ان کی حدیث کو محمد بن اسحاق نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر سے روایت کیا،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
عصمتہ دختر حبان بن صخر بن خنساء انصاریہ از بنو حرام،بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عویمرہ دخترِ عویم بن ساعدہ انصاریہ،بقول ابنِ حبیب،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عذبہ دختر سعد بن خلیفہ بن اشرف انصاریہ از بنو ظریف بن خزرج بن ساعدہ،سعید بن سعد کی والدہ ہیں،بقولِ ابنِ حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عزہ اشجعیہ،ابو حازم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،اشعث بن سوار نے، منصور سے انہوں نے ابوحازم سے، انہوں نے عزہ سے روایت کی،آپ نے فرمایا،وہ سُرخ اشیاء یعنی سونے اور زعفران سے بچ کر رہو،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
عزہ دختر ابوسفیان بن امیہ،قرشیہ،امویہ،ام حبیبہ اور معاویہ کی ہمشیرہ تھیں،لیث نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی،کہ محمد بن مسلم زہری نے لکھا،کہ عروہ نے انہیں بتایا کہ مجھ سے زینب دختر ابو سلمہ نے بیان کیا،کہ انہیں ام ِحبیبہ نے بتایا،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی ،یارسو ل اللہ آپ میری بہن عزہ سے نکاح کرلیں،فرمایا،کیا تم اسے پسند کرتی ہو؟ میں نےکہا ،ہا ں یارسول اللہ آپ کو بھی کوئی دقت نہ ہوگی،اور میں چاہتی ہوں،کہ اگر اس معاملے میں میری کوئی شریک بنے،تو وہ میری بہن ہو،فرمایا،یہ رشتہ میرے لئے جائز ہی نہیں ہے۔ ایک روایت میں عزہ کا نام درہ اور ایک میں حمنہ مذکور ہے،اس کاذکر گزرچکا ہے،ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید