بدھ , 12 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 29 April,2026

پسنديدہ شخصيات

محمدبن کعب القرظی رضی اللہ عنہ

محمدبن کعب القرظی ایک انصاری بنووائلی سے،انہوں نے رسولِ اکرم سےسوال کیا،یارسول اللہ! کس پر جمعہ فرض ہے،فرمایا،سوائے عورت ،بچے اورغلام کے ہرمسلمان پرفرض ہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدبن منکدر رضی اللہ عنہ

محمدبن منکدرایک انصاری سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے انہماک سے کسی بات کی طرف کان لگالئے،تاآنکہ ہم اُکتاگئےپھرہماری طرف متوجہ ہوئےاوروہ انہماک ختم ہوگیا،فرمایا،جبرئیل آئے تھے، اور کہہ رہے تھے،اللہ نے فرمایا،کہ جب بندہ مومن مجھ سے کوئی چیزطلب کرتاہےتومیں اس کی پکار کا جواب دیتاہوں اوراس کی حاجت پوری کردیتاہوں،کچھ دیرکےبعدآپ پرپھروہی حالت انہماک طاری ہوگئی،جب وہ حالت ختم ہوگئی توآپ نے پھرسےہماری طرف توجہ فرمائی اور فرمایاکہ جبرئیل پھرآئے،اورکہہ گئے ہیں،اللہ تعالیٰ فرماتاہےکہ جب کافرمجھ سےاپنی حاجت طلب کرتا ہے،تو میں جبرئیل سے کہتاہوں،کہ تواس کی حاجت پوری کردے،کہ مجھے اس کی آوازہی ناپسندہے،ابونعیم نے اس کا ذکرکیاہے۔۔۔۔

مزید

محمدبن قیس رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن قیس ایک صحابی سے،انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،سبزہ جنت ہے، کشتی نجات ہے،عورت خیر ہے،دودھ فطرت ہے،قیدثبات فی الدین ہے،نیزفرمایاکہ میں کینے کو ناپسندکرتاہوں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمد بن سیرین

محمد بن سیرین آپ کا نام محمد ، کنیت ابو بکر اور والد کا نام سیرین تھا ۔ آپ خادم رسول اللہﷺحضرت انس بن مالک کے آزادکردہ غلام ہیں ۔ آپ کے والد سیرین جرجرایا (عراق ) کے باشندے تھے۔ فن تعبیر خواب کے بہت ماہر تھے فضل وکمال: آپ ایک لمبے عرصے تک حضرت انس بن مالک کے زیر تربیت رہے ۔ انس بن مالک کے علاوہ اکابر صحابہ میں انہوں نے ابو ہریرہ کی زیادہ صحبت اٹھائی تھی اور ان کے اصحاب میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس اس قدر وسیع علم تھا مگر اس کے باوجود آپ بڑے محتاط تھے اور سماع اور روایت دونوں میں انتہائی احتیاط برتتے تھے ۔ معمولی درجہ کے اشخاص سے تحصیلِ علم اور اخذ حدیث خلافِ احتیاط سمجھتے تھے ۔ چنانچہ فرماتے تھے کہ علم دین ہے اس لئے اس کو حاصل کرنے سے پہلے اس شخص کو اچھی طرح سے پرکھ لو ۔ جس سے اس کو حاصل کرنا ہے ۔  روایت میں اتنا محتاط تھے کہ احادیث کو ان کے اپنے الفاظ سے روایت کرتے تھے تنہا معن۔۔۔

مزید

مجالدوالدابی تمیمہ رضی اللہ عنہ

مجالدوالدابی تمیمہ،وہ تابعین سےتھے،خالدالخدارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے روایت کی کہ وہ سواری پرحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھےکہ سواری کوٹھوکرلگی،میں نے کہا، شیطان غرق ہو،آپ نےفرمایا،ایسامت کہو،کیونکہ اس سےوہ پھولناشروع ہوجاتاہےاور پھیلتے پھیلتےمکان سےبڑاہوجاتاہے،چنانچہ میں نے اپنی قوت سےاسےپچھاڑاہے،بلکہ ایسےموقعہ پربسم اللہ کہو،اس کی تاثیرسےوہ چھوٹاہوکرمکھی کی طرح ہوجاتاہے۔ ۔۔۔

مزید

مجاہد بن جبر رضی اللہ عنہ

مجاہدبن جبرایک انصاری سے،منصوربن معتمرنےمجاہدسے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی، کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کیا،یارسول اللہ، بنو عبدالمطلب کی ایک آزادکردہ لونڈیا رات بھرنمازپڑھتی ہے،اورسوتی نہیں،روزہ رکھتی ہے اورافطار نہیں کرتی،فرمایامیں روزہ رکھ کرافطارکرتاہوں،رات کونمازپڑھتاہوں ،اور سوتابھی ہوں،جو میرےطریقےسےرُوگردانی کرتاہے،اس کامجھ سےکوئی واسطہ نہیں،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

مسیب بن رافع رحمتہ اللہ علیہ

مسیب بن رافع ایک صحابی سے،العلاء بن مسیب نےاپنےوالدسے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہرسورت کارکوع اورسجود سےپوراحق ادا کرو، ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

مُسلم بن صبیح رحمتہ اللہ علیہ

مسلم بن صبیح ایک صحابی سے،اعمش نےمسلم بن صبیح سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی، کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں اہل اسلام اوراہل کتاب میں جھگڑاہوگیا،مسلمان کہتے،کہ ہم بہترہیں اوراہل کتاب کہتے کہ ہم بہترہیں،اس پرآیت نازل ہوئی ،"لیس بامانیکم وامانی اھل الکتاب الخ" ،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

محمدوبن لبید رضی اللہ عنہ

مسلمہ رضی اللہ عنہ نے جابرسے،انہوں نے ایک انصاری سے روایت کی،یہ انصاری عبداللہ بن انیس ہیں،جن سے من سترمومناوالی حدیث مروی ہے، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

متوکل بن لیث رحمتہ اللہ علیہ

متوکل بن لیث ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس بن بکیرسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ دمشقی سے،انہوں نےمتوکل بن لیث سے،انہوں نےایک آدمی سےسنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجس کےپاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلودہوئے،اس پرجہنم کی آگ حرام ہوگئی چنانچہ میرے دل میں خواہش پیداہوئی،کہ میں بھی اپنےپاؤں غبارآلودکروں اوراپنی سواری کوآرام دوں، ابن مندہ نےذکرکیاہے،اوریہ صحابی جابربن عبداللہ انصاری ہیں۔ ۔۔۔

مزید