بدھ , 12 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 29 April,2026

پسنديدہ شخصيات

مزینہ عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

مزینہ عبدالرحمٰن،ابوموسیٰ نےاجازۃً محمدبن عمربن ہارون سے،انہوں نےابوبکرثابت کی کتاب سے عبداللہ بن حسن الخاس کوپڑھ کرسنایا،کہ محمدبن اسماعیل بصلانی سےبندارسے،انہوں نے محمد بن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےعیداسےسنا،انہوں نےحسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن بشرسے،انہوں نے بنومزینہ کے کئی آدمیوں سےجوصحابی تھے،سناکہ بنومزینہ کاسردار قبیلہ جس کانام ابن الابحر یاابجرتھا،کچھ مانگنے کے لئے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوا، فرمایا،میرےپاس اتناکچھ ہی رہ گیاہے،جومیں اپنےاہل وعیال کوکھلاؤں گا،اس نےعرض کیا،یا رسول اللہ!آپ اپنے اہل وعیال کواپنےعمدہ مال سے کھلائیے۔ ۔۔۔

مزید

نعیم بن ابوہند رحمتہ اللہ علیہ

نعیم بن ابوہندایک صحابی سے،مسلم بن ابراہیم نےمحمدبن طلحہ سے،انہوں نےسلیمان بن عثمان سے،انہوں نےابوالرمکاہ سے،انہوں نےنعیم بن ابوہندسےروایت کی،ایک بادیہ نشین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےکچھ مانگا،اورآپ نے اس کی خواہش پوری کردی،ابنِ مندہ نے مختصراً ذکرکیاہے۔ اسی حدیث کوابونعیم نےاسی اسنادسے،نعیم بن ابوہندسےزیادہ تفصیل سے بیان کیاہے۔ انہی سے مروی ہے،کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ ہونے کےبعدکوفےآئےتوان کےہوا خواہ اگرکسی شخص کی زبان سےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کوئی کلمہ خیرسُنتے تواسے پیٹ ڈالتے،جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کواس کاعلم ہواتوکہاکہ اگرآئندہ تمھیں ایساکوئی آدمی ملے تواسےمیرےپاس لےآؤ،ایک دن لوگوں نےایک عمررسیدہ بادیہ نشین کوکہتےسنا کہ حضرت عثمان شہیدہوک۔۔۔

مزید

نعیم بن سبع رحمتہ اللہ علیہ

نعیم بن سبع ایک صحابی سے،رقیہ بن مصقلہ نےنعیم بن سبع الادوی سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی،کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ ایک سفرمیں شریک تھے،اوردورانِ سفر میں نماز میں قصرکرتےتھے،اوروہ مقام مدینہ سےچارفرسنگ کےفاصلے پرتھا، ابنِ مندہ نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

نعیم بن سلامہ رضی اللہ عنہ

نعیم بن سلامہ بنوسلیم کے ایک آدمی سے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،جب بھی رسولِ کریم کھانے سے فارغ ہوتےتویہ دعاپڑھتے۔ "الھم لک الحمد،اطعَمت وسقیتَ واتبعتَ وارویتَ فَلکَ الحمد غیرمکفور ولا مودع ولامتغنی عنک" ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

نافع بن جبیربن مطعم رحمتہ اللہ علیہ

نافع بن جبیربن مطعم ایک صحابی سے،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بشربن سحیم کوحکم دیاکہ وہ شہربھرمیں منادی کردیں،کہ جنت میں نفس مسلمہ کےعلاوہ اورکوئی داخل نہ ہوگااوروہ کھانے پینے کےدن ہوں گے،اورجابرسےبھی اسی طرح مروی ہے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

نصر بن عاصم یشی رحمتہ اللہ علیہ

نصربن عاصم یشی ایک صحابی سے،ایک صحابی سےمروی ہے،کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبول ِاسلام کےلیےاس شرط پرآیا،کہ وہ صرف دونمازیں پڑھاکرےگا،لیکن جب اسلام قبول کرچکاتواسے حکم ہوا کہ پانچ نمازیں اداکرناہوں گی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

قیس بن ابی حازم رحمتہ اللہ علیہ

قیس بن ابی حازم نےایک صحابی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص دنیامیں نرمی برتتاہے،آخرت میں یہ اس کےکام آئےگی،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

قاسم بن مخمیرہ رحمتہ اللہ علیہ

قاسم بن مخمیرہ ایک صحابی سے،اوزاعی نےقاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ کریم نےایک موقعہ پرنمازجمعہ پڑھائی اورسورج آپ کے دائیں ابروپرچمک رہاتھا،ابنِ ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےمنصورسے،انہوں نےبلال سے، انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ جس شخص نےکسی ذمی کو قتل کیا،اسےبہشت کی خوشبوسونگھنابھی نصیب نہ ہوگی،حالانکہ اس کی خوشبوسترسال کےفاصلے سےمحسوس کی جاسکتی ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

قزعہ بن یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ

قزعہ بن یحییٰ ایک صحابی سے،اوزاعی نےحسان بن عطیہ سے،انہوں نےقزعہ بن یحییٰ سےروایت کی کہ بصرے میں ایک صحابی سے ہماری ملاقات ہوگئی،جب انہوں نےروانگی کاارادہ کیا،تواہلِ بصرہ کےکچھ لوگوں نےجن میں میں بھی شامل تھا،بغرض مشابعت ان کاساتھ دیا،لوگ واپس ہوتے گئے اورآخرکارصرف میں رہ گیا،میں نےان سےدرخواست کی کہ ازراہِ کرم مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،انہوں نےکہامیں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،جس نے صبح کی نمازاداکی،وہ خدائی تحویل میں آجاتاہے،اس لیےاسےمحتاط ہوجاناچاہیے،شایدجناب باری اس سے کچھ طلب کریں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

قزعہ بن یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ

قزعہ بن یحییٰ ایک صحابی سے،اوزاعی نےحسان بن عطیہ سے،انہوں نےقزعہ بن یحییٰ سےروایت کی کہ بصرے میں ایک صحابی سے ہماری ملاقات ہوگئی،جب انہوں نےروانگی کاارادہ کیا،تواہلِ بصرہ کےکچھ لوگوں نےجن میں میں بھی شامل تھا،بغرض مشابعت ان کاساتھ دیا،لوگ واپس ہوتے گئے اورآخرکارصرف میں رہ گیا،میں نےان سےدرخواست کی کہ ازراہِ کرم مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،انہوں نےکہامیں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،جس نے صبح کی نمازاداکی،وہ خدائی تحویل میں آجاتاہے،اس لیےاسےمحتاط ہوجاناچاہیے،شایدجناب باری اس سے کچھ طلب کریں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ a ۔۔۔

مزید