منگل , 08 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 23 June,2026

پسنديدہ شخصيات

یحییٰ بن یعمر رحمتہ اللہ علیہ

یحییٰ بن یعمرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے، انہوں نےحسن بن موسیٰ سے،انہوں نےحمادبن سلمہ سے،انہوں نےازرق بن قیس سے،انہوں نےیحییٰ بن یعمرسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اوّل ازہمہ قیامت کے دن بندے سےنمازکاحساب لیاجائےگا،اگرنمازکاحساب کتاب پورانکلا تو مکمل لکھ دیاجائےگااوراگرنمازوں میں کمی پائی گئی تواللہ حکم دےگا،دیکھواس کےپاس نوافل کی کچھ تعدادہےتوفرائض کی کمی کوپوراکردو،پھرزکات کوجانچاجائے گااوراسی طرح ایک ایک کرکے سب اعمال کی جانچ پڑتال کی جائے گی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

یعقوب بن عاصم رحمتہ اللہ علیہ

یعقوب بن عاصم دوصحابیوں سے،انہوں نےحضورِاکرم کوفرماتےسنا،جوشخص بھی سچےدل سے "لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہٗ لہ الملک ولہ الحمدوھوعلی کل شیی قدیر" پڑھتاہے،خدااس کےلیےآسمان کےدروازےکھول کر،اسےاہلِ زمین میں قدردانی سے دیکھتا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

یزیدبن عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ

یزیدبن عبداللہ بن شخیربنوسلیم کے ایک آدمی سے،انہوں نے رسول اکرم کی زیارت کی،آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بندے کوجوکچھ عطاکرتاہے،کبھی اسے ابتلا میں بھی ڈال دیتا ہے،اگرخدا کی تقسیم پر رضامندہوتواللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دیتاہے،اوروسعت پیداکرتاہے،اوراگرراضی نہیں ہوتاتوبرکت سے محروم رہتاہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

زہیربن عبداللہ رضی اللہ علیہ

زہیربن عبداللہ ایک صحابی سے،عبدالوہاب نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالد سے، انہوں نےازہر بن قاسم سے،انہوں نے ہشام دستوائی سے،انہوں نےابوعمران جونی سے روایت کی کہ فارسی میں زہیربن عبداللہ نامی ہماراایک امیرتھا،اس نےبتایا،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم سےیہ حدیث بیان کی،جوشخص بالاخانےپریاگھرکی چھت پرننگاسوتاہےاوراس پرکوئی کپڑا نہیں جواس کےپاؤں کوڈھانپے،میں اس کی ذمہ داری سےبَری ہوں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

زیدبن اسلم رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نےباسنادہ ابوداؤدسجستانی سے،انہوں نے محمد بن کثیرسے،انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم نےفرمایا،جسےقےہوگئی احتلام ہوگیا،جس نےفصدکرائی،وہ افطار نہ کرے۔ ۔۔۔

مزید

زیدبن اسلم رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نےہشام بن سعدسے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نےایک ایسےآدمی سےجس نےحضورِاکرم سےحدیث روایت کی، وہ حضورِاکرم کےپاس سےگزرے،آپ ایک قبرپرجس میں ایک آدمی دفن کیاجارہاتھا،بیٹھےہوئے تھےاورفرمارہےتھے،اے اللہ میں اس آدمی سےراضی ہوں،توبھی اس سےراضی ہو،میں نے دریافت کیا،کون فوت ہواہے،جواب ملاعبداللہ ذوالبجادین اسی حدیث کویونس نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نےمحمدبن ابراہیم سے،انہوں نےعبداللہ بن مسعودسےروایت کیااور ذوالبجادین کی موت کاذکرکیااوراس کےآخرمیں کہاکہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےدعافرمائی، اے اللہ میں اس سے رواضی ہوں،توبھی اسےاپنی رضامندی سے نواز،ابنِ مسعود نےاس موقعہ پر خواہش کی تھی،کاش اس قبرمیں دفن ہونےکااعزازمجھےملتا،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

زیدبن حواری عمی رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن حواری عمی،صحابہ کی ایک جماعت سے،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم چالیس ۴۰ایسےشیوخ سےملےجنہوں نےہمیں حضوراکرم کی زبانی حدیثیں سنائیں،آپ نے فرمایا،جس نےمیرےصحابہ کااحترام کیا،اورانہیں اچھاجانا،وہ روزِمحشرجنت میں ان کےساتھ ہوگا، ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،ابواسحاق فزاری نےاعمش سے،انہوں نےابوصالح سے،انہوں نے ایک صحابی سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص اللہ پرایمان رکھتاہےاسےیاتواچھی بات کہناچاہیئے یاخاموش رہے،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے،بہ قول ابن اثیردونوں راوی ایک ہی معلوم ہوتے ہیں،کیونکہ اسنادایک ہی ہے۔ ۔۔۔

مزید

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،وکیع نےاعمش سے،انہوں نے ابوصالح سے،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےایک صحابی سےروایت کو،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عبادت میں اس قدرمصروف رہتے تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاؤں متورم ہوگئے تھے،کہاگیا،یارسول اللہ،آپ اتنی عبادت فرماتے ہیں،حالانکہ اللہ نے آپ کےاگلے پچھلےقصورمعاف فرمادیئے ہیں، آپ نے فرمایا،کیامیں اس کاشکرگزاربندہ نہ بنوں۔ اسی حدیث کوابومعاویہ نےاعمش سے،انہوں نےابوصالح سے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازادافرمایاکرتے۔ اسی حدیث کوشعبہ اورثوری نےابوصالح سے،انہوں نےابوہریرہ سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

زاذن رضی اللہ عنہ

زاذان،ایک انصاری سے،ابن فضیل نے حصین سے،انہوں نے بلال بن یساف سے،انہوں نے زاذان سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کوفرماتے سناکہ جوشخص نمازپڑھ چکےوہ سوبار، الھم اغفرلی ذنبی اِنکَ انت التواب الغفور پڑھے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید