حضرت شیخ محب اللہ چشتی صابری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: اسم گرامی: شیخ محب اللہ چشتی صابری۔ لقب: امام العارفین۔ آپ کا وطن اصلی ’’صدر پور‘‘ تھا۔پھر یہاں سے ہجرت کرکے الہ آباد منتقل ہوگئے تھے۔ تحصیلِ علم: حضرت شیخ محب اللہ چشتی صابری جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔ابتدا میں علوم عقلیہ سے خصوصی شغف تھا۔ آپ کے علمی کمالات کا اندازہ آپ کی تصانیف اور ملفوظات سے عیاں ہے۔ پھر دل میں طلبِ حق پیدا ہوئی، اور روحانیت و معرفت کی طرف منہمک ہوگئے۔ تلاشِ حق: جب آپ علم ظاہری تفسیر و حدیث و فقہ ، فلسفہ ومنطق وغیرہ سے فارغ ہوئے تو دل میں طلبِ حق پیدا ہوئی۔ چنانچہ آپ اس سلسلہ میں بہت سے بزرگان دین کی خدمت میں حاضر ہوئے مگر گوہر مقصود ہاتھ نہ آیا۔بالآخر آپ دہلی تشریف لے گئے وہاں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مزار پر معتکف ہوئے، وہاں سے ارشاد ہوا کہ اس وقت حضرت مخ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مفتی محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا مفتی محمدصادق رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۳۴۴ھ؍۱۹۲۵ء میں موضع برزائی(ضلع کیمبلپور) میں پیدا ہوئے۔ قرآن مجید پڑھنے کے بعد آٹھویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی،بعد ازاں اپنے بڑے بھائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،پھر حضر و ضلع کیمبلپور کے مختلف مدارس میں تعلیم حاصل کی،درس نظامی کی متداول کتب پڑھنے کے بعد ۱۳۶۷ھ؍۱۹۴۷ء میں مغربی پاکستان کی قدیم درس گاہ دار العلوم حزب الاحناف (لاہور) میں درس حدیث لیا اور امتیازی حیثیت سے کامیاب ہوئے ۔تحصیل علم کے بعد راولپنڈی میں مستقل سکونت اختیارکی اور تبلیغ دین کا کام شروع کیا۔۱۳۸۲ھ؍۱۹۶۲ء میں سراپا اشتیاق و محبت بن کرحجاز مقدس کا سفر کیا اور حرمین شریفین کی حاضری سے شادکام ہوئے آپ سلسلۂ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں دربار عالیہ گولڑہ شریف کے حلقۂ ارادت میں داخل تھے۔ مفتی صاحب ہر دلعزیز اور مقب۔۔۔
مزید
حضرت قاسم انوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ آذر بایٔجان کے رہنے والے تھے۔ مولَد تبریز تھا ابتدائی عمر میں شیخ صدرالدین اُرد بیلی قدس سرہٗ سے بیعت ہوئے پھر شیخ اوحدالدین کرمانی کے خلیفہ شیخ صدرالدین یمینی کے مرید ہوئے۔ حضرت خواجہ بہاءالدین نقشبند سے فیض حاصل کیا۔ آپ کا دیوان حقائق و معرفت کے اشعار سے مالا مال ہے آپ نے ۸۳۷ھ میں وصال پایا مزار پُر انوار خر خر جام میں ہے۔ جناب شیخ قاسم نیرّ نور خرد از بہر سال انتقالش چو شد در خلد آں مرحوم مغفور بگفتا شاہ سیّد قاسمِ نور (خزینۃ الاصفیاء) ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ بہکہاری عرف نظام الدین کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید