بدھ , 26 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 December,2025

پسنديدہ شخصيات

حضرت حافظ محمد صاحب قادری عمر زئی پشاوری

حضرت حافظ محمد صاحب قادری عمر زئی پشاوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حمزہ دہرسوی

حضرت شیخ حمزہ دہرسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا کی اولاد میں سے تھے، اور آپ کا سلسلہ میر سید محمد گیسودراز تک پہنچتا ہے۔ آپ بڑے بابرکت، صاحبِ نعمت و کرامت اور دائم العبادت بزرگ تھے، اوقات کے بہت پابند تھے، آپ کی عمر بھی بہت طویل تھی، سلطان بہلول کے زمانہ سے اسلام شاہ کے دَور سلطنت تک زندہ رہے، اوائل عمر میں آپ نے کسی سلطان کے ہاں ملازمت بھی کی تھی، کہتے ہیں کہ ایک رات اس کے محل کی آپ نگرانی کررہے تھے کہ اچانک آپ کے دل میں خیال آیا کہ مجھے اس کا کام کرنا چاہیے جو میری حفاظت کرتا ہونہ اس کا جس کی میں حفاظت کروں، اس خیال کے آنے کے بعد آپ خواجہ معین الدین کے پاس اجمیر چلے گئے اور وہاں جاتے ہی ایک دیوانے سے ملاقات ہوگئی جس کا نام بھی معین الدین ہی تھا چنانچہ آپ نے انہی سے فیض حاصل کیا اور علاوہ ازیں شیخ احمد مجدی کی صحبت سے بھی فیضیاب ہوئے تھے اور اس کے بعد اجمیر سے اپ۔۔۔

مزید

مولانا محمد عبداللہ جھنگوی

حضرت مولانا محمد عبداللہ جھنگوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عبد اللہ بن احمد یار (رحمہما اللہ تعالیٰ )۱۲،محرم ، ۱۵ ستمبر(۱۳۴۰ھ/ ۱۹۲۱ئ) کو لنگر انہ چک ۲۳۷،نزد محمد ی شریف ، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے ۔ محمدی شریف مین قرآن پاک پڑھنے کے بعد ابتدائی کتابیں پرھیں ، بعد ازاں بھیرہ ضلع سرگودھامیں مولانا سعید الرحمن ہزاروی سے علمی استفادہ کیا ، پھر موضع قفری (ضلع سرگودھا) میں مولانا خدا بخش سے درس نظامی کی آخری کتابیں حمد اللہ شرح لم ، مسلم الثبوت اور توضیح تلویح وغیرہ پڑھیں پھر کچھ عرصہ محمدی شریف جا کر پڑھتے رہے ، درس ھدیث کے لئیمرکش علم و عرفان بریلی شریف گئے اور حضرت شیخ الحدیث مولانا ابو الفضل سردار احمد قدس سرہ العزیزسے اکتساب فیض کیا ۔ سلسلۂ عالیہ چشتیہ میں شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی مدظلہ العالی کے مرید تھے۔ تکمیل علوم کے عد مدرسہ ضیاء شمس الاسلام ، سیال شریف ( ضلع۔۔۔

مزید

مولوی حکیم محمد قطب الدین جھنگوی

مولوی حکیم محمد قطب الدین جھنگوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مناظر جلیل،طبیب حاذق حضر ت علامہ مولانا حکیم محمد قطب الدین ابن مولوی احمد بخش موضع پر کوٹ سدانہ (ضلع جھنگ) میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی بعد ازاں صرف ونحو کے امام مولانا حافظ جمالاللہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں گھوٹہ(ضلع ملتان) میں حاضر ہوئے اور صرف سے لے کر عبد الغفور (حاشیۂ شرحی جامی) اور متن متین تک کتابیں پڑھیں، حضرت حافظ صاحب کے وصال کے بعد دہلی چلے گئے اور طبیہ کاج دہلی میں داخل ہوئے۔یکم رمضان المبارک، ۱۳جولائی(۱۳۳۳ھ؍۱۹۱۵ئ) کو فاضل طب و جراحت کی سند اور تمغہ حاصل کر کے واپس پنجاب تشریف لائے۔ آپ کو طالب علمی کے دور ہی سے تقریر و مناظرہ سے دلچسپی تھی۔ قیام دہلی کے دوران مسلمانان دہلی نے فوارہ کے مقام پر مخافلین اسلام کے اعتراضات کے جوا دینے کے لئے آپ ہی کو منتخب کیا ہوا تھا۔ آپ نے دہلی،آگرہ وغیر وہ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا کلیم اللہ مچھا نوی

حضرت مولانا کلیم اللہ مچھا نوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع معقول و منقول مولانا کلیم اللہ مچھیانوی ابن مولانا غلام قادری (م۱۲۹۳ھ) ابن جیون رحمہم اللہ تعالیٰ تیر ہویں صدی ہجری کے ربع اول میں گا کھڑہ (گجرات) میں پیدا ہوئے،وڑائچ زمیند ر برادری تعلق رکھتے تھے،انکے والد ماجد متجر عالم اور بہترین طبیب تھے جدا امجد مولانامحمد حیات بھی اپنے دور کے نامور عالم تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی،پھر مولانا محمد اسمٰعیل ،ساکن خنوائی کی خدمت میں کئی سال رہ کر اکتساب علم کیا۔دیگر اساتذہ میں مولانا بد الدین ساکن گوکیلی(م۱۲۸۶ھ)،مولانا شاہ نواز ساکن بھروکی،مولانا ھافظ نور الدین چکوڑی (م۱۳۰۲ھ) اور مولانا سید احمد ساکن شاہ دیول (م۱۳۰۲ھ) کے اسماء ملتے ہیں۔ آپ تحصیل علوم کے بعد ۱۸۵۲ء میں گا کھڑہ سے منتقل ہو کر مچھیانہ (گجرات) میں قیام پذیر ہو گئے اور درس و تدریس،تصنیف و تالیف اور تبلیغ کا کام شروع ۔۔۔

مزید

حضرت صوفی ایوب خان نیازی

حضرت صوفی ایوب خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید