بدھ , 26 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 December,2025

پسنديدہ شخصيات

شیخ قطب الدین منور رحمتہ اللہ علیہ

کانِ صفا معدنِ وفا ظاہر و باطن محبت و عشق سے آراستہ۔ عشق و محبت کے ذوق میں دنیا و عقبیٰ کی لذت سے دل برخاستہ موافقت دوست میں عزت باختہ شیخ قطب الدین منور ہیں (خدا تعالیٰ ان کی قبر کو انوار قدس سے منور و روشن کرے)   شیخ قطب الدین منور نور اللہ مرقدہ کے اوصاف اور کثرتِ بُکا اور درونی ذوق و شوق آپ علم و عقل وفا و عشق ورع و بکا کے ساتھ موصوف و مشہور اور اسقاط تکلف کے ساتھ مخصوص تھے۔ غوغائے خلق کا مطلقاً خیال نہ رکھتے تھے اور اپنے آبا و اجداد کے اس گوشہ میں جہاں انہوں نے اپنی عزیز عمریں خدا کی  محبت و عبادت میں صرف کی تھیں انتہائے عمر تک نہایت خوشی کے ساتھ بسر کردی اور کسی وقت کسی طرح دنیا اور اہل دنیا کی طرف میل نہیں کیا۔ جو کچھ غیب سے تھوڑا بہت پہنچتا تھا اسی پر قناعت کرتے کسی کے دینے لینے کی کبھی کچھ پروانہ کرتے کسی بزرگ نے کیا ہی اچھا کہا ہے۔ شیر نر بوسد بحرمت مرد قانع راقدم پیر س۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید اختصاص حسین پھپھوندوی

حضرت مولانا سید اختصاص حسین پھپھوندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا  سید اختصاص حسین۔علاقہ "پھپھوند"کی نسبت سےپھپھوندوی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا سید اختصاص حسین بن مولانا سید شاہ اختصاص حسین  بن سید شاہ انوار حسین علیم الرحمہ۔آپ کا تعلق خاندانِ ساداتِ کےعظیم خانوادے سےہے۔شاہ صاحب کا پورا خاندان علم وفضل ،تقویٰ وطہارت میں مشہور زمانہ تھا۔بالخصوص آپ کے والد گرامی مولانا سید شاہ انوار حسین صاحب سہسوانی علیہ الرحمہ  جامع علوم نقلیہ وعقلیہ ،جامع شریعت وطریقت  اور مرجع الخلائق تھے۔عالم ربانی حضرت علامہ مولانا خواجہ عبدالصمد سہسوانی علیہ الرحمہ مولانا سید اختصاص حسین علیہ الرحمہ کےنانا محترم ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ماہ جمادی الاول/1318ھ کوپھپھوند ضلع اٹاوہ میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی،قرآن مجید اپنے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شمس الزماں قادری

فاضلِ جلیل مولانا محمد شمس الزماں قادری، لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمدۃ المدرسین حضرت مولانا ابوالبدر محمد شمس الزماں[۱] قادری رضوی بن میاں اللہ بخش (مرحوم) یکم جمادی الاوّل ۱۲؍اگست ۱۳۵۳ھ/ ۱۹۳۴ء میں علاقہ کمالیہ ضلع فیصل آباد کے موضع شیخ برہان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤاجداد میں سے ایک بزرگ حاجی شیر المعروف دیوان چاولی مشائخ، حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمہ اللہ کے ہم عصر گزرے ہیں۔ موصوف زہد و تقویٰ کے مجسمہ تھے اور حضرت بابا صاحب رحمہ اللہ کی  خدمت میں اکثر حاضر ہوا کرتے تھے۔ علامہ شمس الزماں قادری کے والد میاں اللہ بخش مرحوم، حضرت پیر سید قطب علی شاہ رحمہ اللہ کے مریدِ خاص اور معتمد علیہ تھے، صاحب کشف بزرگ تھے، ذریعۂ معاش زراعت تھی اور علاقہ کے معروف کھلاڑی تھے۔ [۱۔ آپ کا نام محمد زمان تھا، لیکن حضرت محدث اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ نے آپ کے نام کو شمس الزماں کے نام سے ب۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی

حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ علی لالہ کے مرید تھے آپ کے پیر و مرشد فرمایا کرتے تھے جس شخص نے جمال الدین احمد کی صحبت پائی اسے حضرت جنید بغدادی اور شبلی رحمۃ اللہ علیہما کی صحبت میّسر آگئی۔ایک دن آپ کا ایک مرید آپ کے حجرے میں مراقبے میں مشغول تھا آپ کے آنے کی آواز سُنی تو دل میں کہنے لگا شاید میرے لیے کوئی کھانا لے کر آیا ہے حضرت شیخ جمال الدین احمد نے اس کے دل کی بات معلوم کرلی اپنا جوتا اتار کر کر اس کے سر پر مارنا شروع کردیا اور فرمایا مراقبہ اسے زیب دیتا ہے جس نے ایک ہفتہ تک کھانا نہ کھایا ہو اسے لوگوں کے جوتوں کی آواز سن کر یہ خیال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی کو آنے والا میرے لیے کھانا لا رہا ہے۔حضرت شیخ نے ۶۶۹ھ میں وفات پائی۔ حسن دَوراں جمال دین احمدسالِ ترحیل آں جمال جہاںذات او بود ماہتاب جمالکن رقم قطب آفتاب جمال۶۶۹ھ(خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ فریدالدین ناگوری

حضرت شیخ فریدالدین ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ سلطان التارکین شیخ حمید الدین صوفی کے حقیقی پوتے، مرید، خلیفہ اور جانشین تھے، آپ نے شیخ حمیدالدین ہی کے سایہ عاطفت میں تربیت و پرورش پائی، شیخ فریدالدین نے اپنے دادا شیخ حمیدالدین صوفی کے ملفوظات بنام ’’سرور الصدور‘‘ جمع کیے ہیں، سلطان محمد تغلق کے زمانے میں ناگور سے آپ دہلی تشریف لائے تھے، قطب صاحب کے مزار کے راستے میں جے منڈل کے مشرقی جانب پرانی  دہلی میں آپ کا مزار ہے، آپ رہتے بھی اسی جگہ پر تھے، اسی جگہ پر چکی کا ایک پتھر پڑا ہوا ہے لوگوں میں مشہور ہے کہ شیخ فریدالدین مستی کی حالت میں اس پتھر کو اپنے گلے میں ڈال لیا کرتے تھے اور یہی پتھر گلے میں ڈالے ہوئے ناگور سے دہلی تشریف لائے تھے، واللہ اعلم بالصواب۔ یوں گُموں کے تجھ سے مل جاؤں یوں گُما اس طرح مِلا یارب (ذوقِ نعت) اخبار الاخیار آپ سلطان التارکین حضرت ح۔۔۔

مزید

حضرت سعید ناگوری سوالی

حضرت سعید ناگوری سوالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کو سعید ناگوری سوالی بھی کہتے ہیں، سلطان التارکین کا لقب اور ابو احمد کنیت تھی، حضرت معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمۃ کے جلیل القدر خلفا میں سے تھے، ترک دنیا اور خلوت نشینی میں بڑا اونچا مقام تھا، اللہ کے خاص بندوں میں سے تھے، آپ کی بلند ہمتی دنیا و آخرت سے بھی بلند و بالا تھی اور شخوص ثلثہ کے علاوہ کسی طرف بھی آپ کی نظر محبت نہیں پڑتی تھی، تصوف میں شان بلند اور قواعد طریقت کے بیان میں اونچا مقام رکھتے تھے، آپ سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہیں جو عشرہ مبشرہ میں شمار ہوتے ہیں، آپ ہندوستان کے مقتدمین بزرگوں میں ہیں اور آپ نے بڑی لمبی عمر پائی ہے، خود فرماتے ہیں کہ فتح دہلی کے بعد مسلمان گھرانوں میں سب سے پہلے میری ولادت ہوئی ہے، حضرت معین الدین چشتی کے زمانہ سے شیخ نظام الدین اولیاء کے ابتدائی زمانہ تک آپ حیات رہے ممکن ہے کہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ حسین ناگوری

حضرت خواجہ حسین ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ حسین ناگوری جامع علوم معنی و صوری ہیں۔ خاندانی حالات: آپ حضرت حمیدالدین ناگوری رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت شیخ وحیدالدین کی اولاد سے ہیں۔ بیعت و خلافت: آپ حضرت شیخ کبیرکےمریداورخلیفہ ہیں۔اپنےپیرومرشدکی خدمت میں ایک عرصے تک گجرات میں رہے،پھراپنےوطن ناگورواپس ہوئے۔ اجمیرمیں آمد: آپ اجمیرآئےاوردربارخواجہ غریب نوازمیں مدتوں حاضررہے،خواجہ غریب نوازکےمزار مبارک کی خدمت میں مشغول رہے،عبادت ومجاہدات کرتےرہے۔ واپسی: خواجہ غریب نوازکاحکم پاکراپنےوطن تشریف لےگئے،وہاں پہنچ کرتعلیم و تلقین میں مشغول رہے۔ سازوسامان: آپ کےپاس جوجائیدادتھی،یعنی مکان کنواں اورباغ دہ آپ نےسرورعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نام پروقف کردی تھی۔ آپ کےپاس ایک چھکڑاتھا۔جوآپ کی سواری کےکام آتاتھا۔اس چھکڑے کوخودہی ہانکتےتھےاور بیلوں کوجواس میں جوتےجاتے تھے،خود ہی چر۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا لقب سلطان العارفین اور کنیت ابو احمد تھی۔ آپ حضرت خواجہ معین الدین حسن اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے۔ بڑے اعلیٰ ہمت اور اعلیٰ شان والے تھے۔ آپ سیّد الدین زید کی اولاد میں سے تھے جو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ کے عشرہ مبشرہ میں سے تھے آپ کا شمار قدیم مشائخ ہند میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی طویل عمر عطا فرمائی آپ خواجہ معین الدین حسن سنجری کے زمانے سے لے کر سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء کے زمانے تک زندہ رہے۔ ایک دن خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ بڑے اچھے مزاج میں تشریف فرما تھے۔ آپ نے حاضرین کو کہا جو چیز چاہو مانگو، اس وقت مقبولیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ ایک شخص نے اُٹھ کر دنیا کی دولت مانگی۔ دوسرے نے اٹھ کر عقبیٰ کی رہائی مانگی دونوں کی باتیں قبول ہوئیں، پھر حضرت خواجہ معین الدین نے شیخ حمیدالدی۔۔۔

مزید

حضرت ابو سلیمان احمد خطابی

حضرت ابو سلیمان احمد خطابی (صاحب معالم السنن) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی صالح نعیمی بھٹو

حضرت مولانا مفتی صالح نعیمی بھٹو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   صدر العلماء حضرت مولان مفتی محمد صالح نعیمی بن حاجی فیض محمد بن حاجی لال بخش بھٹو نے ۱۳۳۹ھ؍ ۱۹۲۰ء میں گوٹھ آگانی تحصیل و ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مختلف اساتذہ سے علوم دین حاصل کیا۔ مدرسہ عربیہ قاسم العلوم مشوری شریف میں فقیہ اعظم حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری ، مدرسہ شمس العلوم گوٹھ خیر محمد آریجہ میں استاد العلماء مولانا تاج محمد کھوکھر ، گھوٹکی میں مولانا محمد اسماعیل سے اور مدرسہ سراج العلوم خانپور ضلع رحیم یار خان میں سراج الرفقہاء مولانا سراج احمد خانپوری وغیرہ ہم سے مختلف علوم فنون میں استفادہ کیا اور فارغ التحصیل ہوئے۔ دورہ حدیث شریف کے لئے مدرسہ جامعہ نعیمیہ مراد آباد ( انڈیا) تشریف لے گئے جہاں صدر الافاضل ، شیخ الحدیث علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی سے حدیث شریف کا درس لیا اور ۱۹۴۶ء میں دستار فضیل۔۔۔

مزید