جمعہ , 22 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 10 April,2026

پسنديدہ شخصيات

مولانا مظہر حسین رضوی

مولانا مظہر حسین کا 7رجب المرجب 1355/1936کو کمال حویلی محلہ ناگراں بدایوں شریف میں پیداہوئے آپ کاتعلق شیخ انصاری برادری سے ہے۔ آپ کی تعلیم کاآغاز بسم اللہ خوانی سے ہوایہ رسم حاجی امداداللہ بدایونی نے ادا کی بہت محنت ولگن سے قرآن مجید کاناظرہ کرلیا۔ ختم قرآن پاک کے بعداسکول میں درجہ ہشتم تک کی تعلیم پائی۔ آپ کے والد ماجد نے درس نظامیہ کے علوم کی تحصیل کے لئے مدرسہ شمس العلوم گھنٹہ گھر بدایوں میں داخلہ کرادیا۔ مدرسہ ظہیر الاسلام بدایوں شریف، جامعہ اہلسنت بدرالعلوم جسپور ضلع نینی تال، مدرسہ بحرالعلوم بہٹری ضلع بریلی شریف میں اکتساب علم کیا۔ حدیث، تفسیر وغیرہ کی اعلیٰ کتابوں کے درس کے لئے دارالعلوم منظراسلام پہنچے وہاں کے ماہر ین اساتذہ سے اکتساب علوم وفنون کے بعد 1382ھ/ 1963ء میں دستار فراغت سے نوازے گئے۔ چند مشاہیر اساتذہ یہ ہیں ۔ مفسر اعظم ہند مولانا ابراہیم رضاخاں جیلانی بریلوی مولانا مف۔۔۔

مزید

مولانا عبدالحنان قادری رضوی

عبدالحنان بن صوفی ومولوی شاہ محمد اسمٰعیل رضوی بن مولوی شاہ محمد نجیب بن مولوی محمد فرحت اللہ کی ولادت ضلع اتردینا جپورپچھم بنگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں بنام کھاڑی پارہ، پوسٹ پانچ دیمٹھی تھانہ اسلام پور میں مورخہ 3/مارچ 1978ءکو ہوئی۔ ابتدائی تعلیم وتربیت والدین کریمین نے دی اور ناظرۂ قرآن کی تکمیل گاؤں کے مدرسہ میں ہوئی مورخہ 26/مارچ 1987ء کو بر اور معظم خلیفہ حضور امین شریعت حضرت علامہ ومولانا مزمل حسین قادری شیخ الحدیث، شیخ المعقولات وپرنسپل الجامعہ الامجدیہ بھیونڈی نے جامع ہذا میں داخلہ کرادیا۔ جماعت ثانیہ تک تعلیم دی۔ 1992ءمیں اہلسنت وجماعت کی مرکزی درسگاہ الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ میں داخلہ لیا۔ مورخہ یکم جماد ی الاخری 1419ھ/23ستمبر 1998ء کو بدستہائے شہزادہ حضور حافظ ملت و مولانا عبدالحفیظ دستار فضیلت ہوئی، بعدہ فقیۃ السلف بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی مدظلہ العال۔۔۔

مزید

مولانا عبدالمصطفیٰ صدیقی

مولانا عبدالمصطفیٰ صدیقی 4/جنوری 1944ء کو ئیہال کے موضع جوڑ یکوئیاں ضلع گونڈہ میں پیدا ہوئے جو قصبہ بچڑواسے قریب ہے۔ ابتدائی پرورش نانا، نانی کے زیر سایہ ہونے لگی۔ مولانا عبدالمصطفی ٰ صدیقی نے اپنے آبائی وطن رجڑوا ضلع گونڈ عبدالمجید شاہ (جو بچوں کو تعلیم دیا کرتے تھے) سے ناظرہ قرآن مجید ختم کیا اور اردو کی ابتدائی کتابیں بھی پڑھیں مدرسہ فضل رحمانیہ پچڑوا میں حفظ قرآن مکمل کیا اور وہیں درس عالیہ کی ابتدائی کی بعدہ مدرسہ عتیقیہ (پچڑوا گونڈہ) تلسی پور گونڈ میں داخلہ لیا۔ پھر 1957ء میں تکمیل کے لئے مظہر اسلام بریلی پہنچے اور 1963ء میں سند فراغت حاصل کی۔ آپ کے چند مشاہیر اساتذہ کے نام یہ ہیں صاحبزادہ صدرالشریعہ قادری رضا المصطفیٰ کراچی، حضرت مفتی محمد شریف الحق امجدی اشرفیہ مبارکپور، حضرت علامہ قمرالدین اعظمی، حضرت مولانا قمرالدین گونڈوی قاری محمد یوسف بستوی۔ فراغت کے بعد عتیق المدارس بڑھنی م۔۔۔

مزید

مولانا ڈاکٹر شفیق اجمل قادری

مولانا ڈاکٹر شفیق اجمل قادری رضوی کی ولادت شہر بنارس کے ایک معزز دینی گھرانے میں 13/ذیقعدہ 1393ھ /8/دسمبر 1973ء کو ہوئی۔ آپ کے جد امجد حاجی عبدالحکیم ابن عبدالرحیم ایک معزز دین دار شخص تھے۔ آپ کو متعدد بار حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپ شہزادہ قطب مدینہ حضرت شیخ فضل الرحمٰن مدنی علیہ الرحمہ سے بیعت تھے۔ مولانا ڈاکٹر شفیق اجمل کے والد ماجد حاجی عبدالرب ایک متحرک وفعال شخص ہیں۔ آپ اپنی قائدانہ صلاحیت کی بناپر مقبول ہر خاص وعام ہیں۔ آپ بہت ساری سماجی، مذہبی تحریکوں اور تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ قوم وملت کی فلاح وبہودہ کےلئے آپ ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔ آپ کو بھی متعدد بار حرمین شریفین کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ مولانا شفیق اجمل کی تعلیم کا آغاز چار سال کی عمر میں رسم بسم اللہ خوانی سے حافظ غلام محمد نے کرایا، اور حافظ عبدالسلام نے ناظرہ مکمل کرایا۔ مارچ 1989ءمیں آپ نے ہائی اسکول پاس کیا اور ا۔۔۔

مزید

مولانا حنیف القادری رحمۃ اللہ علیہ

مولانا حنیف کی ولادت اپنے آبائی وطن بیلا اکڈارا ضلع مہوتری نیپال میں 1925ء میں ہوئی۔ جو نیپال کی مشہور جگہ جلیشورسے چالیس میل جانب مغرب واقع ہے۔ آپ کاخاندار دیہاتی ماحول کے اعتبار سے خوشحال تھا۔ آپ کے والدین صوم صلوٰۃ کے پابند اور مذہبی امور میں خالص دلچسپی رکھتے تھے۔ مولانا حنیف اپنے والد گرامی محمد عبداللہ مرحوم سے دینیات کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم وتربیت سے فارغ ہوکر رضاء العلوم کنھواں پہنچے جو شمالی بہار کے معروف ضلع سیتا مڑھی کی مرکزی درس گاہ ہے۔ یہاں فارسی کی پہلی سے متوسطات یعنی یوسف زلیخا، دیوان حافظ، سکندر نامہ اور عربی میں میزان الصرف سے کافیہ تک کی تعلیم بحسن وخوبی حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اہل سنت وجماعت کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم فیض الغرباء میں داخلہ لیا۔ اور تعلیم وتربیت کی مزلیں طی کیں اور شرح جامی سے بخاری شریف تک باضابطہ تعلیم پاکر 1361ھ مطابق 1940ء ۔۔۔

مزید

مولانا انیس عالم سیوانی

انیس عالم بن شیخ امام حسن بن امت حسین مرحوم کی ولادت ماہ رمضان 1971ءکو ضلع سیوان مقام لکھنؤ تھا نہ بسنت پور، پوسٹ کشن پورہ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے مولوی عبدالستار مرحوم سے بعدۂ مدرسہ جامع العلوم شریف جلالپور سیوان میں ہوئی اولیٰ کی تعلیم مدرسہ تیغیہ انوارالعلوم ماڑی پور مظفر پور بہار سے حاصل کی درس نظامیہ کی باضابطہ تعلیم جامعہ اشرفیہ مبارکپور اولی ٰتا ثالثہ، جامعہ امجدیہ گھوسی میں جماعت رابعہ تک کی، عالمیت کی تکمیل لکھنؤ میں کی۔دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی ضلع بستی کے اسناد سے جنوری 2001ءجامعہ صدام علوم اسلامیہ بغداد (عراق) میں داخلہ لیا۔ 27 مہینے کے اکتساب علم کے بعد 18/ مارچ 2003ءمیں ملک شام کے لئے روانہ ہوئے چند روزہ قیام کے بعد دہلی پہنچے عراق کے سیاسی حالات خراب ہونے کے باعث دوبارہ تعلیم کے لئے وہاں نہ جاسکے۔ منشی 1996ء، عالم 1998ءادیب کامل 1999ء فاضل دینیات 2005ء ، فاضل ادب ال۔۔۔

مزید

مولانا الحاج جمال احمد خاں رضوی

مولانا جمال احمد خاں 1947ء میں ضلع نوادہ میں پیدا ہوئے آپ کے والد کانام نور محمد خاں قادری ہے۔ ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی پھر عربی وفارسی کی اعلیٰ تعلیم کے لئے جامعہ فاروقیہ بنارس پہنچے۔ 1969ءمیں جامعہ حمیدیہ جامعہ فاروقیہ کے مشترکہ جلسہ دستار بندی کے سنہرے موقع پر مولانا قاضی شمس الدین جونپوری کے بدستہائے مبارک سے دستار باندھی کی گئی اور فضلیت کے اسناد سے نوازے گئے۔ فاضل علوم اسلامیہ کے علاوہ منشی، ادیب کامل علی گڑھ الہ آباد بورڈ مولوی، فاضل دینیات وادیب کی بھی سند حاصل کی۔ آپ کے چند مشاہیر اساتذہ کے اسماءیہ ہیں حضرت شیخ الحدیث مفتی تجمل ہدیٰ گیاوی مولانا جمیل احمد عزیزی گیاوی، حضرت مولانا لقمان صدیقی رضوی (بنارس) حضرت علامہ شاہ باقر علی خاں اشرفی سابق شیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ ۔ بعد فراغت 1970ء سے جامعہ فیض العلوم جمشید پورے درس تدریس کا آغاز کیا تقریبا تین سال بعد دارالعلوم غ۔۔۔

مزید

مولانا ابوالکلام احسن القادری فیضی

حضرت مولانا ابوالکلام احسن القادری کی ولادت 1942ء موضع مادھوپور، پوسٹ انگواں ، وایاججوارہ ، ضلع مظفر پور (بہار) میں ہوئی۔ والد گرامی کا نام محمود حسین (مرحوم) ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت مدرسہ الحسنہ آباد پدم پور ضلع پورنیہ (بہار) مدرسہ امدادیہ ضلع دربھنگہ (بہار) مدرسہ قادریہ سر بیلہ ضلع سہرسہ (بہار) میں حاصل کی اور درس نظامیہ کی تعلیم جامعہ فیض العلوم جمشید پور (بہار) میں سلطان المناظرین، رئیس القلم، حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ والرضوان کی سرپرستی میں مکمل کی اس طرح آپ کا شمار فیض العلوم کے ابتدائی فارغین میں ہوتا ہے۔ حضرت مولانا موصوف کے دیگر اساتذہ کرام میں حضرت علامہ عبدالرشید صاحب علیہ الرحمہ چھپراوی، حضرت علامہ محمد سمیع اللہ صاحب اعظمی علیہ الرحمہ، حضرت علامہ ابوالیث صاحب اعظمی زید مجدہ قابل ذکر ہیں۔ مولانا احسن القادری کو تاجدار اہل سنت، شہزادہ اعلیٰ حضرت سیدی حضور مفتی۔۔۔

مزید

مولانا قاری محمد احمد بقائی

مولانا محمد احمد بقائی موضع کھندوری پوسٹ روات پیپری ضلع گونڈہ 1956ء میں پیداہوئے۔ آپ کے والد کانام عباس علی خاں ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مکتب اسلامیہ محمدیہ کھندوری سے حاصل کی۔ 1975ء میں تکمیل حفظ قرآن دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج گونڈہ، 1977ء میں تکمیل حفص مرکزی دار اقرأت لکھنؤ 1983ء میں تکمیل روایت سبعہ کی۔ آپ نے جن علماء سے اکتساب علم کیا ان میں سے چند مشاہیر اساتذہ کے نام یہ ہیں۔ حضرت قاری عبدالحکیم عزیزی ومجود اعظم ہند حضرت قاری احمد ضیاء ازہری ہیں۔ مدرسہ گلشن رضا اور یا اٹا وہ سے درس وتدریس کا آغاز کیا، دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج گونڈہ، دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف، دارالعلوم وارثیہ گومٹی نگر میں بھی تدریسی خدمات انجام دیئے۔ 1990ء میں حضرت قاری ذاکر علی کی رفاقت میں مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن شاہی مسجد بڑا چاند گنج لکھنؤ میں قائم فرمایا جس کے آپ مہتمم بھی ہیں،۔۔۔

مزید