جمیلہ دختر ابو جہل مخزومیہ،ایک روایت میں جویریہ مذکور ہے،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، ان کے شوہر نے ان سے روایت کی،کہ ایک بار رسولِ اکرم ان کے پاس سے گزرے،اور آپ نے پینے کو پانی طلب فرمایا،تو انہوں نے پانی پیش کیا،آپ نے فرمایا،میری اُمت کا بہتر زمانہ وہ ہے جس میں مَیں ہوں،پھر جو اس کے بعد آئیں گے،اور پھر جو اس کے بعد آئیں گے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
کبشہ دختر ثابت بن حارثہ بن ثعلبہ بن جلاس انصاریہ از بنو خدارہ،بقولِ ابن حبیب حضورِاکرم صلی علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
کبشہ دختر حاطب بن قیس بن ہیثہ از بنو معاویہ،بقول ابنِ حبیب آپ سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
کبشہ دختر حکیم ثقفیہ،جو ام الحکم دختر یحییٰ بن عقبہ کی دادی تھیں،ام الحکم نے ان سے روایت کی،نیز انہیں حضورِاکرم کی زیارت اور صحبت نصیب ہوئی۔ ۔۔۔
مزید
کبشہ دختر عبدعمرو بن عبید بن قیمئہ بن عامر بن خزرج انصاریہ،از بنوساعدہ ،بقول ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
جمیلہ دختر عبداللہ بن ابی سلول،یہ خاتون اوّل الذکر کے بھائی کی بیٹی تھیں،جس سے حنظلہ نے نکاح کیا،جب وہ غزوۂ احد میں مارا گیا،تو پھر ثابت بن قیس کے نکاح میں آئی،اس کے وفات کے بعد مالک بن دخشم سے نکاح کیا،اس کے بعد حبیب بن یساف سے جو بنو حارث بن خزرج سے تھے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور محمد بن سعد،واقدی کے کاتب سے روایت کی۔ ابو نعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے اس خاتون جمیلہ کو عبداللہ بن ابی بن سلول کی بیٹی قرار دیا ہے کہ حنظلہ کے قتل کے بعد ان سے ثابت نے نکاح کرلیا تھا،اور ان کے حالات محمد بن سعد واقدی سے لئے ہیں،اور اس خاتون سے جس نے اپنے شوہر سے خلع کرلیا تھا، انہیں غیر شمار کیا ہے،اور مبتلائے وہم ہو کر علمأ کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،حالانکہ اس سے بیشتر ذکر کردہ ترجمے میں وہ جمیلہ کو ابی کی بیٹی لکھ آئے ہیں۔ اس کے بارے میں ابن اثیر کی رائے ی۔۔۔
مزید
جمیلہ دختر عمر بن خطاب،حماد بن سلمہ نے عبیداللہ سے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابنِ عمر سے روایت کی ، کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک لڑکی کا نام عاصیہ تھا،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے جمیلہ بنا دیا،غسانی نے ابو عمر پر استدراک کرتے ہوئے اسی طرح لکھا ہے،لیکن یہ غلط ہے، کیونکہ جو جمیلہ عمرو کی بیوی تھی،وہ ثابت کی بیٹی تھی،اور اس کا نام عاصیہ تھا،جسے سرورِ کائنات نے جمیلہ بنا دیا تھا،اور جس کا ذکر پیشتر ازیں حماد بن سلمہ کی روایت سے گزرچکا ہے۔ ۔۔۔
مزید
جہدمہ،بشیر بن خصاصہ کی بیوی تھیں،انہیں حضورِ اکرم کی زیار ت نصیب ہوئی،ابو جناب یحییٰ بن ابو حبہ نے اباد بن لُقیطہ سے انہوں نے جہدمہ سے روایت کی کہ ان کے شوہر کا نام زحما تھا،جسے آپ نے بدل کر بشیر بنادیا،نیز ان سے مروی ہے کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اپنے حجرے سے نکلتے ،آپ نے غسل فرمایا تھا،سر کو حرکت دے رہے تھے،اور بالوں پر حنا کی تہ جمی ہوئی تھی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
جویریہ دختر ابو جہل،یہ وہی خاتون ہیں،جن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کرنا چاہا تھا،ایک روایت میں ان کانام جمیلہ آیا ہے۔ ابو محمد عبداللہ بن علی بن سویدہ نے ابوالفضل بن ناصر سے، انہوں نے ابو صالح احمد بن عبدالملک موذن سے ، انہوں نے ابوالقاسم عبدالملک بن محمد بن بشیران سے،انہوں نے ابو سہل احمد بن محمد بن زیاد القطان سے،انہوں نے عبدالکریم ہیشم الدیر عاقولی سے انہوں نے ابوالیمان حکیم بن نافع سے،انہوں نے شعیب سے ، انہوں نے زہری سے ،ا نہوں نے علی بن حسین سے روایت کی انہیں مسور بن محزمہ نے بتایا،کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے ابوجہل کی بیٹی سے،نکاح کرنا چاہا،جب حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو معلوم ہوا،تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا،کہ عوام کے دلوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ آپ کی بیٹیوں کی طرف چنداں دھیان نہیں دیتے،چنانچہ دیک۔۔۔
مزید
کبشہ دختر فروہ بن عمرو بن فروہ انصاریہ از بنو بیاضہ،بقول ابن حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید