منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

(سیّدہ )کبشہ( رضی اللہ عنہا)

کبشہ دختر واقدبن عمرو بن اطنابہ بن عمرو انصاریہ از بنو حارث بن خزرج،یہ خاتون عبداللہ بن رواحہ کی والدہ تھیں،بقول ِابن حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )کبیشہ( رضی اللہ عنہا)

کبیشہ دختر مالک بن قیس بن محرث انصاریہ،از بنو مازن،بقولِ ابنِ حبیب حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )کعیبہ( رضی اللہ عنہا)

کعیبہ دخترسعید اسلمیہ،حضوراکرم کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شریک تھیں،مالِ غنیمت سے انہیں حضورِ اکرم نے ایک مرد کے حِصے کے برابر عطاکیا،یہ واقدی کی روایت ہے،ابو عمر نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)

ہزیلہ دختر ثابت بن ثعلبہ بن جلاس انصاریہ،بقولِ ابنِ حبیب انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)

ہزیلہ دختر سعید بن سہل بن مالک بن کعب،ان کا تعلق انصار کے بنودینار سے ہے،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)

ہزیلہ دخترعمرو بن عتبہ بن خدیج بن عامر بن حشم بن حارث بن خزرج،یہ خاتون سعد بن ربیع کی والدہ ہیں،بقول ابنِ حبیب اور ابن ماکولا انہوں نے آپ سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)

ہزیلہ دختر مسعود بن زید انصاریہ،از بنو حرام،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر اوس بن شریق ام سعید،بن خثیمہ انصاریہ از بنو خطمہ،بقول ابن حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر سماک بن عتیک بن امراء القیس،اسید بن حضیر انصاری کی پھوپھی تھیں،یہ خاتون حارث بن اوس بن معاذ کی والدہ تھیں،یہ عدوی کا قول ہے،انہیں حضورِ اکرم کی بیعت نصیب ہوئی،ابن حبیب کے مطابق جناب ہند کے عبداللہ اور عمرو نامی سعد بن معاذ سے دو بیٹے تھے،ابن الدباغ نے غسانی سے روایت کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہنددختر عمرو بن حرام انصاریہ جو عبداللہ بن عمرو کی ہمشیرہ تھیں،اور جابر بن عبداللہ کی پھوپھی،ان کی حدیث واقدی نے ایوب بن نعمان سے ،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید