پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

سید اسحاق گاژرونی سہروردی لاہوری

سید اسحاق گاژرونی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           سلسلہ نسب چند و اسطوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام سے جا ملتا ہے،گاژرون میں رہائش پذیر تھے، بیشمار اولیائے کبا ر سے فیوض و برکات حاصل کیئے اور جب علوم ظاہری و باطنی میں تکمیل ہوگئی تو دنیا کی سیرو سیاحت کےلئیے چل پڑے۔ بیعت:           آپ نے شیخ او حد الدین اصفہانی کے دست حق پرست پر بیعت کی اور خرقہ خلافت پایا،شیخ مذکو ر کا مرشدی سلسلہ اس طرح ہے،شیخ رکن الدین مرید شیخ قطب الدین سہروردی ،شیخ ضیا ء الدین ابو النجیب سہروردی رحمتہ اللہ علیہم،مولوی نور احمد چشتی لکھتے ہیں کہ آپ عبد المغیث گاژرونی جنیدی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت تھے اور انہیں کے حکم سے آپ لاہور تشریف لائے تھے۔ لاہور میں آمد:           مف۔۔۔

مزید

سید صوف سہروردی لاہوری

سید صوف سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ        رسالہ،تحفتہ الو اصلین،میں لکھا ہے کہ آپ حضرت سید گاژرونی رحمتہ اللہ علیہ جن کا مزار مسجد وزیر خاں کے صحن میں واقع ہے،کے ہم عہد و ہم مجلس تھے،کئی لوگ آپ کو حضرت گاژرونی رحمتہ اللہ علیہ کا بھائی بتا تے ہیں مگراس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔           آپ نہایت خدا رسیدہ بزرگ تھے،فیروز شاہ تغلق کے زمانہ میں لاہور تشریف اور اسی بادشاہ کے عہد میں وفات پائی، واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ سلطان فیروز شا ہ تغلق کے زمانہ میں جب دشمن نے لاہور پرحملہ کیا تو آپ بھی مردانہ وار دشمن کے مقابلہ پرڈٹ گئے اور جام شہادت نوش فرمایا۔           آپ کی وفات حسرت آیات ۱۲۸۴ء بمطابق ۷۸۶ھ بعہد سلطان فیروز شاہ تغلق ہوئی، اس زمانہ میں اس مقام کو محلہ رڑہ کہاجاتا تھا۔۔۔

مزید

میاں غلام محمد سہروردی

میاں غلام محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ نے علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد ہی میدان تصوف میں قدم رکھا تھا جس کےلیئے آپ نے مختلف مقامات پھرے،آپ نے سید ظہور الحسن بٹا لوی رحمتہ اللہ علیہ سے جو سلسلہ عالیہ قادریہ سے منسلک تھے بھی فیض حاصل کیا،مزید براں فتح پور کے ایک بزرگ میاں قطب الدین وڑائچ رحمتہ اللہ علیہ سے بھی آپ کو برکات حاصل ہوئیں، آپ رسول پور ضلع گجرات کے  رہنے والے تھے، تاریخی نام،غلام صدیق،تھا والد کا نام میاں محمد علی تھا، سات سال کی عمر میں دینی علوم حاصل کرنے کےلیئے مد ر سے چلے گئے اور درسی کتب سے استفا دہ کیا، چھبیس سال تک یہی سلسلہ جاری رہا پھر باطنی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ بیعت:           آپ نے سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں حضرت شرف الدین عرف بابا  جنگو شاہ قلند۔۔۔

مزید

سید حمزہ شاہ گیلانی سہروردی

سید حمزہ شاہ گیلانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ بخارا کے رہنے والے تھے اور گیلانی سادات میں سے تھے،زمان شاہ والئی کا بل نے جب پنجاب پر پہلی دفعہ فوج کشی کی تو آپ بھی لاہور آئے تھے، ان دنوں لاہور میں پیر مراد شاہ اور پیر قلندر شاہ کی ولایت کا چر چا تھا اسی  لیئے آپ ان کے نہایت گرویدہ ہوئے اور ان بز رگوں کی ملاقات کےلیئے ان کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے،پہلے آپ پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیوض و برکات حاصل کرتے رہے بعد ازاں ان کے انتقال کےبعد پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے استفادہ فرمایا، آپ بڑے رقیق القلب تھے، خوف خدا سے آپ کی  چیخیں نکل جایا کرتی تھیں، ریاضت میں بڑا نام پیدا کیا اور حضرت پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے خرقہ خلافت اور کلاہ حاصل کیا۔ پیر فرح بخش فرحت کے زمانہ تک زندہ تھے جوا پنی کتاب میں لکھتے ہیں کہا۔۔۔

مزید

پیر فرح بخش فرحت سہروردی

پیر فرح بخش فرحت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ پیر کرم شاہ المشہو ر میستا شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے، آپ کے تین دوسرے بھائیوں کے نام پیر مراد شاہ، پیر قلندر شاہ اور پیر سکندر شاہ ہیں،سال ولادت ۲۶دسمبر ۱۷۷۷ء تھا،آپ علم وفضل میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ ۱۷۸۲ءمیں جب کہ آپ صرف پانچ برس کے تھے سکھوں کے ظلم و ستم کے باعث اپنے والد کے ہمراہ لکھنؤ تشریف لےگئے، واپسی پر آپ کے والد کی شہادت واقع ہوئی اور واپس لاہور آگئے اس وقت آپ کی عمر ۱۴ سال کی تھی،آپ نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی سےایک لڑکا پیر حیدر شاہ اور لڑکی نور سلطان پیداہوئی اور دوسری بیوی دو لڑکیاں تولد  ہوئیں۔ تصنیفات:           آپ نے اذکار قلندر ی تصنیف کی ہے جو کہ ایک معرکتہ الا را کارنامہ ہے،آپ بڑے عالم فاضل اور ۔۔۔

مزید

شاہ مراد قریشی سہروردی

شاہ مراد قریشی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد گرامی کا اسم مبارک شیخ کرم شاہ تھا جن کو عرف عام میں مسیتا بھی کہا جاتا تھا، لاہور میں ہی آپ کی ولادت ہوئی، آپ کی پیدائش ۱۷۷۰ء بمطابق ۱۱۹۴ھ سکھوں کی افر ا تفر ی کے  زمانہ میں ہوئی، آپ کے والد شیخ ابو الفتح المعروف بہ حضرت  شاہ جی کا مزار درگاہ قطب العالم میکلوڈ روڈ لاہور میں ہے۔ وفات ان کی  ۱۷۷۹ ء میں لاہور میں ہوئی۔ سلسلسہ سہروردیہ میں اپنے والد گرامی سے خرقہ خلافت حاصل کیا، پیر مراد شاہ کے علاوہ ان کے دیگر بھائی پیر قلندر شاہ، پیر فرح بخش فرحت اور پیر سکندر شاہ لاہور میں پیدا ہوئے، ۱۷۸۱ءمیں آپ اپنے والد کے ساتھ لکھنؤ ہجرت کرکے گئے تھے ،جہاں آپ تقریباً سات سال رہے تھے اور پھر واپس آئے جہاں آپ کے والد بزر گوار کے خسر شیخ نور الحسن قریشی رہائش پذیر تھے، اس عرصہ می۔۔۔

مزید

شیخ ابو بکر محمد نساج طوسی

حضرت شیخ ابو بکر محمد نساج طوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

پیر کرم شاہ سہروردی

پیر کرم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کو عرف عام میں مستا شاہ بھی کہاجاتا ہے،قریشی حارثی ہنکاری تھے اور سہر وردی سلسلہ عالیہ کے ایک نامور بزرگ تھے،خاندان سہروردیہ میں بیعت تھے  مرشدی و نسبی سلسلہ حضرت عبد الجلیل چوہڑ بندگی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ شیخ کرم شاہ بن شیخ ابو لفتح بن شیخ ابو الحسین بن یشخ فخر الدین بن شیخ ابو لفتح بن شیخ بر خو ردار بن شیخ ابو الفتح بن شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی زہدو عبادت کے ولدادہ تھے اور بہت سا وقت یا دالہیٰ میں گزارتے تھے، بیعت آپ نے اپنے والد شیخ ابو الفتح رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،آپ لاہور میں رہائش پذیر تھے کہ سکھوں کی غارت گری سے تنگ آکر لکھنؤ چلے گئے اور کئی سال اپنے نانا شیخ نور الحسن قریشی کے پاس مقیم رہے۔ واپسی کے وقت راستے میں راہز نوں کے ہاتھوں شاہجہان پور کے نزدیک شہید ہوئے،۔۔۔

مزید

حافظ محمود سہروردی

حافظ محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میاں محمد فاضل رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور حضرت محمد صالح سہروردی کے بعد درس میاں وڈا لاہور کے متو لی اور سجادہ نشین مقرر ہوئے، آپ نہایت متوکل بررگ تھے،آخری عمر میں لاہور سے اپنے آبائی علاقہ میں چلے گئے تھے۔ وفات:           ۱۱۱۸ھ بمطابق ۱۷۰۶ بعہد ارو نگزیب عالمگیر ہوئی اور موضع لنگے علاقہ لالیاں میں مزار محمد فاضل سے ملحق احاطہ میں دفن ہوئے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

شیخ محمد خلیل سہروردی

شیخ محمد خلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میاں محمد اسما عیل المعروف میاں وڈا سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بڑے بھائی تھے،والد بز ر گوار فتح اللہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مفسر قرآن،فقیہ اور نامور محدث تھے اور بیعت کی کڑی حضرت بہاء الحق زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سے جاملتی تھی،آپ موضع حچہ علاقہ تھانہ بھوانہ تحصیل چنیو ٹ میں ۱۰۰۰ء بمطابق ۱۵۹۱ء شہنشاہ اکبر کے زمانہ میں پیدا ہوئے آپ نہایت متوکل اور تا رک الد نیا بزرگ تھے اور مادر زاد ولی تھے کثرت سے خو ارق عادات اور کرامات ظہور میں آتی تھیں۔ لاہور میں آمد:           آپ کو سیرو سیا حت کا بڑا شوق تھا اس لیئے بزرگان دین کے مزارت پر حاضری عموماً دیا کرتے تھے،اس شوق میں حج حرمین الشر فین کا ارادہ کیا اور ملتان تک چلے گئے۔۔۔

مزید