پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

حضرت شاہ موسی سہروردی

حضرت شاہ موسیٰ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           کتب تواریخ میں لکھا ہے کہ سید ابوالخیر نولکھ ہزاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ ،شاہ حبیب موہل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ نصیر الدین بو دلہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت شا موسیٰ سہروردی اپنے پیرو مرشد حضرت قطب العالم شیخ جلیل چوہڑ بند گی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ مدتوں تک سیرو تفریح میں اکھٹے رہے اس لیئے بقول سید شریف احمد شرافت قادری نو شاہی کہ کوئی مرید ایسا نہیں ہوتا جو ہر سال اپنے  مرشد کے حضور میں حاضری دے، ا س لیئے قیا س غالب ہے کہ آپ بھی دیگر اپنے پیربھائیوںشیخ یونس جلال ،شیخ موسیٰ آہنگر طاقر ن،شیخ زین العابدین غازی ،شیخ مولا نجار،شیخ میٹھ سیا  ہ پوش اور حضرت جمال الدین ابو بکر کی طرح ضرور لاہور تشریف لائے ہوں گے کیونکہ آپ نے مدتوں اپنے مرشد اور پیر بھائیوں کے ہمراہ ا۔۔۔

مزید

شاہ دولہ دریائی سہروردی

شاہ دولہ دریائی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ چھوٹی عمر میں ہی آپ کے والدین انتقال کرگئے تو بعض بد معاش لوگوں نے آپ کو ایک ہندو کے ہاتھ بیج دیاجو آپ سے بہت کام لیتا تھا مگر بعد ازاں آپ کی خدمت سے بہت متاثر ہوا اور آپ کو آزاد کردیا سلسلہ نسب سلطان بہلو ل لودھی سے ملتا ہے۔ سلسلہ بیعت: حضرت شاہ دولہ دریائی رحمتہ اللہ علیہ مرید سید سرمست رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ مونگا رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ کبیر رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ شہر اللہ مرید شیخ یوسف رحمتہ اللہ علیہ مرید پیر برہان الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ صدرالدین رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ بد ر الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید اسماعیل قریشی رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ صد ر الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید رامن قتال سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ رکن الدین ابو الفتح ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ صدر الدین عارف سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ بہا ء۔۔۔

مزید

شاہ ارزانی سہروردی قادری

شاہ ارزانی سہروردی قادری رحمتہ اللہ علیہ           تحقیقات چشتی، کے صفحہ ۵۶ پر تحریر ہے کہ آپ لاہور تشریف لائے تھے اور آپ  کی اکثر ملاقات حضرت شاہ حسین قادری باغبان پوری سے رہا کوتی تھی، یہ دونوں حضرات پیر بھائی تھے، ان کے پیرو مرشد کا اسم گرامی حضرت بہلو ال قادری دریائی رحمتہ اللہ علیہ تھا، شیخ بہلو ل دریائی رحمتہ اللہ علیہ  کی وفات کے بعد بقول مرزا احمد اختر دہلوی مصنف،تذکرہ اولیائے ہندو پاکستان،آپ نے خاندان عالیہ سہروردیہ سے فیوض و برکات حاصل کیئے۔ قیام لاہور میں حضرت لال حسین رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کو فرمایا تھا کہ تم پٹنہ صوبہ بہار بھارت چلے جاؤ اور خلق خدا کو راہ راست پر لانے کےلیئے کو شاں رہو چنا نچہ آنجناب وہاں چلے گئے اور ساری عمر اس کا م میں مشغول رہے، شاہجہان سے آپ کی اس کی شہزادگی کے ایام میں ملاقات تھی اور وہ آپ سے ۔۔۔

مزید

حاجی اسحاق سندھی سہروردی

حاجی اسحاق سندھی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           حاجی اسحاق سندھ کے علاقہ میں رہائش رکھتے تھے ،ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نے آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، معلوم ہونے پر آپ مشہد چلے گئے اور وہاں آپ نے حضرت امام علی رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضہ اقدس کی زیارت کی ،پھر وہاں سے محبوب سبحانی قطب ربانی حضرت سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضہ اقدس کی زیارت کےلیئے بغداد تشریف لے گئے، وہاں سے عازم حجاز ہوئے اور مکہ مکرمہ پہنچ گئے اور حرمین الشر یفین سے باریاب ہوئے، اس کے بعد آپ نے مدینہ منورہ  میں روضہ اقدس رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ،وہاں سے آپ کو بذریعہ کشف لاہور آنے کا حکم ہوا۔ واپسی پر آپ ممالک کی سیر کرتے عرب سے لاہور آئے۔ لاہور میں آمد: چونکہ مدینہ منورہ میں آپ کو کشف کے ذریعہ معلوم ہوا ت۔۔۔

مزید

حاجی افغان سہروردی

حاجی افغان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           بہت کوشش کے باوجود آپ کے ابتدائی حالات دستیاب نہیں ہوسکے۔ سیرو سیاحت:           جب آپ نے اللہ تعالیٰ کی تلاش میں اپنے وطن کو خیر باد کہا تو دنیا کی سرو سیاحت کےلیئے نکل گئے، بہت دنیا پھری اور مختلف علاقوں کی سیر کی مگر جیب میں سات دینار رکھے تھے کہ جو بھی مرد حق پرست ان کی نگاہ میں جچ گیا اس کی نذر کریں گے اس دوران پھر تے پھراتے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، وہاں بذریعہ کشف معلوم ہوا کہ تمہارا نصیب لاہور میں ہے۔ لاہور میں آمد:           حرمین الشریفین کے طواف کے بعد آپ لاہور پہنچے اور یہاں اپنے مرشد کی تلاش میں کئی دن تک پھرتے رہے، بالآخر حضرت موسیٰ آہنگر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے دیکھتے ہی ا۔۔۔

مزید

شیخ عبد الرحیم سہروردی

شیخ عبد الرحیم سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           ابتداء میں حضرت میاں میر قادری رحمتہ اللہ علیہ لاہوری کے مرید ہوئے پھر کشمیر چلے گئے اور وہاں حضرت بابا نصیب الدین سہروردی کشمیری رحمتہ اللہ علیہ سے سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں خرقہ خلافت پایا اور نوسال تک کشمیر رہے بالآخر آپ وہاں ہی فوت ہوئے۔ لاہور میں آمد :           لاہور میں آکر آپ نے حضرت میاں میر قادری لاہور ی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت فرمائی اور پھر حضرت  صاحب کے خلیفہ خاص حضرت ملا شاہ بد خشانی کے ساتھ دوبارہ کشمیر چلے گئے اور یہ لوگ ایک نہایت خوش منظر مقام پر ڈیرہ جما  کر بیٹھ گئے۔ اخلاق عالیہ:           آپ بڑے عبادت گزار اور خدا ترس بزرگ تھے، ساری عمر ریاضت اور مجاہدہ میں گزاری،بیشما ر لوگ۔۔۔

مزید

مخدوم نوح بھکر ی سہروردی

مخدوم نوح بھکر ی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ پاکستان میں سلسلہ سہروردیہ کے سب سے پہلے بزرگ ہیں جو یہاں تشریف لائے اور بھکر میں مقیم ہوئے۔تحفتہ الکرام ،میں لکھا ہے،شیخ نوح بھکر ی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ از جلہ اولیاء سندھ واکمل مرید ان شیخ شہاب الدین سہروردیہ ہست، جب شیخ الاسلام بہاء الدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ ملتانی اپنے پیرو مرشد شیخ الشیو خ شہاب الدین ابو الفضل عمر سہروردی رحمتہ اللہ علیہبغداد شریف سے رخصت ہونے لگے تو آپ  کے پیرو مرشد نے فرمایا کہ،سندھ کے ایک شہر بھکر میں ہمارے ایک مرید نوح سہروردی رحمتہ اللہ علیہ ہیں ان سے جاتے ہی ملیں کیونکہ وہ چراغ بتی اور تیل لے کرآئے تھے اور انہیں صرف روشن کرنے کی ضرورت تھی،چنا نچہ اس فرمان کی تعمیل میں حضرت زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ بھکر تشریف لائے تو شیخ موصوف کا انتقال ہو چکا تھا م۔۔۔

مزید

شیخ نعمت اللہ الملقب حاجی دیوان سہروردی

شیخ نعمت اللہ الملقب حاجی دیوان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           مفتی غلام سرور لا ہور ی نے آپ کے متعلق بعنو ان حضرت حاجی دیوان سہروردی اس طرح تحریر فرمایا ہے کہ آپ قوم ڈو گر سے تھے،نام اسمٰعیل المعروف شاہ نعمت اللہ الملقب بہ حاجی دیوان تھے،آپ مخدوم شیخ نوح سندھی ہالائی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے جو سلسلہ سہروردیہ کے اکابر مشائخ تھے۔ عرصہ تین سو سال گز را ہے کہ حاجی دیوان صاحب ساکن موضع لاؤ دانہ ضلع لاہور میں مقیم ہیں لہذا ثابت ہواکہ حاجی دیوان صاحب لاہوری الا صل تھے بعد میں خانقاہ ڈوگر اں میں آکر آباد ہوئے، فقیر خدا پرست اس جگہ پر بیٹھ کر خدا کی عبادت میں مشغول ہوئے، اس وقت مسمی مسور قوم ڈوگراس مقام پر بطور خانہ بد وشوں کے رہتا تھا وہ حضرت کا مرید ہوا اور چاروں طرف سے لوگ ان کی کرامت کا شہرہ سن کر ان کے مرید ہونے لگے اور بڑا اجتماع مرید۔۔۔

مزید

شیخ الاولیاء اوہیہ چوہان سہروردی

شیخ الاولیاء اوہیہ چوہان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           مصنف ،تذکرہ قطیبہ ،رقمطراز ہےکہ حضرت شاہ عبد الجلیل سہروردی لاہوری رحمتہ   اللہ علیہ آپ کو مئومبارک سے لاہور  لائے تھے اور پھر خلافت سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں عطا کرکے قصور میں بھیجا تھا، یہ واقعہ ۱۴۷۵ءکے لگ بھگ کا ہے۔  قصور میں آپ کی اولاد موجود ہے،آپ لاہور میں اپنے پیرو مرشد کی خدمت میں  کافی عرصہ رہ کر قصور گئے تھے، آپ نہایت خدا رسیدہ اور بزرگ ہستی تھے۔ شیخ جمال الدین ابوبکر ،تذکرہ قطبیہ ،میں لکھتے ہیں، شیخ الاولیا ء شیخ اوہیہ رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ روبہ ملک پنجاب نمود در شہر لہا نو ر بخدمت شیخ غطمہ اللہ تعالیٰ مشرف گشتند،آخر الا مربندگی قطب العالم عظم اللہ تعالیٰ شیخ اوہیہ خلافت دادہ در قصبہ قصور کہ در جوار شہر لہا نور است سکونت فر مودند و رخصت نمود از نکہ ۔۔۔

مزید

شیخ برہان سہروردی

شیخ برہان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           ابتدائی زندگی میں آپ ہند وؤں کے بہت بڑے گرو تھے، پیر فرح بخش نے آپ کا نام اچی پال لکھا ہے، اس جوگی کا کام پہا ڑوں میں ریاضت کرنا تھا، سلطان بہلو ل لودھی نے جب اپنی فوج پہا ڑی باغیوں کی سر کوبی کےلیئے بھیجی تو ہند و فوج نے محصور ہوکر اسلامی سپہ سالار کو پیغام بھیجا کہ اگر ہمارے گرو کا مقابلہ کوئی مسلمان ولی کرے اور جیت جائے تو نہ صرف ہم قلعہ کا قبضہ دے دیں گے بلکہ اسلام قبول کرلیں گے، سب نے شیخ کا کو چشتی لاہور رحمتہ اللہ علیہ کا نام لیا مگر چونکہ آپ ضعیف العمر تھے ،اس لئیے آپ نے حضرت شاہ عبد الجلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا نام تجویز کیا، اگلے دن لاہور میں بادشاہ نے مجلس آراستہ کی جس میں اس جوگی کو شکت فاش ہوئی اور اس نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ بیعت:       &۔۔۔

مزید