حضرت شیخ الحدیث حضرت علّامہ مولانا غلام رسول مدظلہ، فیصل آباد علیہ الرحمۃ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا غلام رسول ابن چودھری نبی بخش ۱۳۳۸ھ / ۱۹۲۰ء میں امر تسر کے مضافات میں واقع ایک گاؤں یسیہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد کا پیشہ زمینداری تھا اور وہ اپنے بیٹے کو ایک جیّد عالِم دین کی حیثیت سے دیکھنے کے متمنی تھے۔ آپ نے مڈل تک تعلیم حاصل کی قرآن مجید، صرف و نحو اور اصول فقہ کی ابتدائی کتب امر تسر کی مسجد خیر الدّین میں واقع مدرسہ نعمانیہ میں پڑھیں۔ بعد ازاں جامعہ فتحیہ اچھڑہ لا ہور میں علامہ مہر محمد سے فنون کی بقیہ کتب پڑھیں اور یہیں سے دورۂ حدیث کرنے کے بعد سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ پھر صحاح ستّہ کی تکرار کی غرض سے لاہور سے بریلی شریف پہنچے اور حضرت محدّثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمہ اللہ سے دوبارہ کتبِ احادیث مکمل طور پر پڑھیں۔ منظرِ اسلام بریلی شریف سے۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو حفص وجیہ الدین سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ بہرام چشتی صابری نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ بہرام چشتی۔بقول صاحب ِ’’انسائیکلوپیڈیااولیا کرام ‘‘ آپ حضرت جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتیکے فرزندِارجمند ہیں، تو پھر سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:حضرت شیخ بہرام چشتی بن شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی ذالنورین تک منتہی ہوتاہے۔ شیخ جلال الدین کےوالدماجدشیخ محمود امرائےپانی پت سے تھے۔(تذکرہ اولیائے برصغیر:221) تاریخ ولادت: 729ھ کو پانی پت (ہند) میں پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: بچپن سے ہی آثارِ ولایت آپ میں نمایاں تھے۔بعد علوم ظاہریہ کی تکمیل کے آپ نے اپنے عالی قدر والد گرامی کی ۔۔۔
مزید