حضرت شیخ ابوالعباس المرسی علیہ الرحمۃ آپ شیخ ابو الحسن شاذلیؒ کے شاگرد ہیں۔مقامات عالیہ اور کرامات ظاہرہ والے تھے۔ایک دن ایک شخص آپ کو ضیافت میں لے گیا۔ان کے امتحان کے لیے ایسا کھانا پکایا۔جس میں شبہ تھا۔شیخ کے سامنے وہ کھانا رکھا۔شیخ نے اس سے کہا کہ اگر حارث مجاسبی کی ایک رگ انگلی میں تھی کہ جب شبہ والے کھانے پر ہاتھ ڈالتے تو وہ حرکت کرنے لگتی تھی۔یاد رہے کہ میرے ہاتھ میں ساٹھ رگیں ایسی ہیں کہ اسی طرح حرکت کرتی ہیں۔کھانے والے نے توبہ کی اور عذر کیا۔امام یافعی کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے ایک شیخ کا امتحان کیااور کھانے منگوائے کہ جس میں بعض گوشت تو حلال ذبیحہ تھا اور بعض مردہ کا تھا۔شیخ نے کمر باندھ لی اور کہا،اے درویشوں!آج میں تمہارا خادم بنتا ہوں۔کھڑے ہوگئے اور جس کھانے میں گوشت ذبیحہ تھا۔وہ تو درویشوں کے سامنے رکھ دیتےاور جس میں مرد۔۔۔
مزید
حضرت یاسین مغربی حجام اسود علیہ الرحمۃٰ آپ ولی اور صاحب کرامت ہیں،لیکن حجامی کی صورت میں اس کو چھپا رکھا تھا۔امام نودی رحمتہ اللہ علیہ ان کےمرید و معتقد تھے۔ان کو زیارت کو گئے تھے۔ان کی صحبت و خدمت سے تبرک حاصل کرتے تھےاور ان کی نسبت ارادت کے مقام میں تھی۔جس امر کا وہ اشارہ کرتے،اسی پر چلتے تھے۔ایک دن ان سے کہا کہ جوکتابیں تمہار ےپاس مستعار ہیں۔وہ ان کو مالکوں کو دے دواور اپنے گھر جاؤ۔ان کو بات امام نے قبول کی۔جب اپنے وطن کو گئے تو دیکھا کہ بیوی بیمار ہےاور فوت ہوگئی۔شیخ یاسین ماہ ربیع الاول۶۸۷ھ میں فوت ہوئے۔ان کی عمر اسی سال کی تھی۔امام محی الدین نودی رحمتہ اللہ ۲۴رجب ۷۷۷ھ میں فوت ہوئے ہیں۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔
مزید
حضرت شیخ عفیف الدین تلسانی علیہ الرحمۃٰ آپ کا نام سلیمان بن علی ہے۔بعض متعقب فقہاء نے ان کی طرف زندقہ الحاد کی نسبت کی ہے۔وجہ اس کی یہ لکھی ہے کہ لوگوں نے ان کو ایک بار کہا" انت نصیر بعض منی یعنی نصیر تو میرا ہی جزو ہے اور صوفیہ کی اصطلا حات کے عالم پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ان کے مقامات میں سے ایک مقام جمع ہے کہ اس مقام کا صاحب وجود کے تمام اجزا کو اپنے اجزاء و تفصیل دیکھتاہے اور سب کو اپنے اندر مشاہدہ کرتا ہے۔جیسا کہ کہتے ہیں۔ خبردرویش است جملہ نیک وبد ومن اشعارہ المشعرۃ بذلک۔ فی طور کل حقیقۃ لی مسلک ولکل مرتبۃ وذوق اسلک ان دارت افلاک من حولی فبیوعلی دور محیطھا یتحرک یعنی ان کے اشعار میں سے جو اس کی طرف خبر دیتے ہیں"یہ ہیں۔ہر حقیقت کے طور پر میرا مسلک ہے اور ہر مرتبہ وذوق میں چلتا ہوں"اگر۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو المغیث جمیل یمنی علیہ الرحمۃ آپ بڑے عالی مقامات،عمدہ حالات اور کرامات والے تھے۔شروع میں ڈاکو تھے۔ایک قافلہ کے گھاٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔دفعتہً سنا کہ کوئی غیب سے کہتا ہے۔یاصاحب العین علیک عینی یعنی اے شخص جس کی آنکھ قافلہ پر ہے۔تجھ پر میری آنکھ لگی ہوئی ہے۔ان میں اس ابت نے پورا اثر کیا ۔جو کچھ ان کے پاس مال و اسباب تھا۔سب سے علیحدہ ہوگئےاور خدائے تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوگئےاور توبہ رجوع خدا کی طرف کرلیا۔شیخ ابن الد قلح کی صحبت میں پہنچے۔ان کا نفس پاکیزہ اور دل روشن ہوگیا۔ان سے خوارق عادات ظہور پانے لگے۔کہتے ہیں کہ ایک دن اس ارادہ سے جنگل کو نکلے کہ لکڑیاں لائیں۔دراز گوش کو اپنے ساتھ لیا۔اس درمیان میں کہ ایک جنگل میں لکڑیاں جمع کرتے تھے۔ان کے دراز گوش کو شیر نے پھاڑ دیا۔جب لکڑیاں لائے کہ اس کو لادیں۔د۔۔۔
مزید
حضرت شیخ عیسیٰ بن ہتار علیہ الرحمۃ امام یافعی رحمت اللہ کہتے ہیں۔آپ کا ایک دن فاحشہ عورت کے پاس گئےاور اس سے کہا،عشاء کے بعد میں تمہارے پاس آؤں گا۔وہ خوش ہوگئی اور اپنا بناؤ سنگار کیا۔عشاء کے بعد آپ اس کے پاس آئے اور اس کے گھر میں دو رکعت نماز پڑھی اور باہر نکل آئے۔اس عورت کا حال بدل گیا اور توبہ کی۔جو کچھ اس کے پا س مال اسباب تھا۔سب سے علیحدہ ہوگئی ہے۔شیخ مئ اس عقد ایک درویش کے ساتھ کردیااور کہا کہ ولیمہ کے کھانے کے لیے عصیدہ (اس قسم کا حلوا)بناؤ اور روغن نہ خریدو۔وہ فاحشہ جس امیر کی دوست تھی۔اس کو لوگوں نے خبر کی۔اس نے تعجب کیا۔لوگوں نے کہا کہ اس کا ایک درویش سے نکاح کردیا ہےاور ولیمہ کا کھانا حلوا بنایا ہے،مگر بھی ان کے پاس نہیں۔امیر نے ہنسی سے شراب کے دو شیشہ بھیجے کہ ان کو شیخ کے پاس لے جاؤاور کہو کہ ہم اس کام سے ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ موسیٰ سورانی رحمتہ اللہ علیہ آپ شیخ ابو مدین مغربی علیہ الرحمۃ کے اکابر مریدوں میں سے ہیں۔شیخ سعید الدین مرغانی شرح قصیدہ تائیہ میں لکھتے ہیں کہ میں نے شیخ مغیر طلحہ بن عبد اللہ بن طلحہ تستری عراقی رحمتہ اللہ سے ۶۶۵ھ میں سنا تھا کہ انہوں نے شیخ عماد الدین محمد بن شیخ الشیوخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمۃ سے سنا کہ وہ یوں فرماتے تھے۔میں ایک حج میں اپنے والد کے ساتھ تھا۔ایسے وقت میں کہ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتا تھا۔اتفاقاً دیکھا کہ شیخ مغربی طواف کر رہے ہیں اور لوگ ان سے تبرک حاصل کرتے ہیں اور ان کی زیارت کرتے ہیں۔لوگوں نے میری نسبت ان سے کہا یہ شیخ شہاب الدین کے صاجزادہ ہیں۔مجھ کو مرحبا کہا اور میرے سر کو بوسہ دیااور دعائے خیر کہی۔ان کی دعا کی برکت کے نشان اپنے میں پاتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آخرت میں اس کی برکت بھی میرے ہمراہ ہوگی۔تب میں نےپوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں،لوگوں۔۔۔
مزید
حضرت شیخ سعد الدین الفرغانی علیہ الرحمۃ آپ اہل معرفت میں بڑے کامل اور اصحاب ذوق ودجدان میں بزرگ گذرے ہیں۔کسی شخص نے علم حقیقت کے مسائل کو ضبط و ربط کے ساتھ ان جیسا جو انہوں نے"شرح قصیدہ تائیہ فارفیہ" کے دیباچہ میں بیان کیا ہے"نہیں کیا۔پہلے اس کی فارسی عبادت میں شرح کی اور اپنے شیخ شیخ صدر الدین قونیوی کی خدمت میں پیش کی۔شیخ نے اس کو بہت بہت پسند کیا اور اس بارہ میں کچھ لکھا۔شیخ سعد الدین نے اس تحریر کو بعینہ تبرک و تیمن کے طور پر اپنی شرح فارسی کے دیباچہ میں درج کیا ہے اور دوبارہ اس کی تعلیم اور فائدہ کے پورا کرنے کے لیے اس کو عربی عبارت میں کردیا ہے اور نئے فائدے اس پر بڑھائے ہیں۔جزی اللہ عن الطالبین خیر الجزاء خدا ان کو طالبین کی طرف سے نیک جزا دے۔ان کی اور تصنیفات بھی ہیں۔جس کا نام"مناہج العبادالی المعاد مذاہب آئمہ اربعہ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ موید الدین جندی رحمتہ اللہ علیہ آپ شیخ صدر الدین کے شاگردوں اور مریدوں میں سے ہیں۔علوم ظاہری و باطنی کے جامع ہیں۔شیخ بزرگ کی بعض تصانیف جسے "فصوص الحکم"،"مواقع النجوم " کو شرح کیا ہےاور فصوص کی تمام شرحوں کا ماخذ انہی کی شرح ہے۔اس میں بہت سی تحقیقات ہیں کہ جو باقی کتب میں نہیں۔ان کا کمال اس شرح سے معلوم ہوسکتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ شیخ صدر الدین علیہ الرحمۃ کے فصوص کے خطبہ کو میرے لیے شرح کیا ہے۔اس کے اثنا میں غیبی حالات وارد ہوئےاور اس کے اثر نے میرے ظاہر و باطن کو گھیر لیا۔اس وقت مجھ میں عجیب تصرف کیا اور کتاب کے مضمون کو پورے طور پر خطبہ کی شرح میں مجھ کو سمجھا دیا اور جب اس مطلب کو مجھ سے معلوم کرلیا تو کہا، میں نے بھی حضرت شیخ سے درخواست کی تھی کہ کتاب فصوص کو میرے لیے شرح کرے۔انہوں اس کے خطبہ کی شرح کی تھی اور اسکے اثنا ۔۔۔
مزید
حضرت ابراہیم بن معصاد الجعبری علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت ابو اسحق ہے۔صاحب آیات ظاہرہ اور مقامقت فاخرہ تھے۔آپ کا مذہب محو کلی اور نفی وجود افلاس و ناداشت کا تھا۔شیخ عبدالقادر گیلانی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں۔ انابلبل الافصاخ املاء دوحھا طر باوفی العلیاء بازا شھب یعنی میں خوش بیاں ایک بلبل ہوں کہ جو درخت کو خوشی سے بھر لیتی ہے اور بڑوں میں سفید باز ہوں اور شیخ ابراہیم نے اس کے مقابلہ میں (کسر نفسی سے)یہ کہا ہے۔ اناصر دالمر حاض املا بیرہ نتنا وفی البیداء کلب اخرب یعنی میں پاخانہ کی چڑیاں ہوں ۔جو غسل ۔۔۔
مزید
حضرت ابن الفارض الحموی المصری علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت ابو حفص ہے اور نام عمر ہے۔آپ بنی سعد کے قبیلہ سے ہیں جو کہ قبیلہ حلیمہ کا ہے،جو کہ رسولﷺ کی دائی کا تھا۔حموی الاصل ہیں،اور مصر کی پیدائش ہےآپ کے والد مصر کے بڑے علماء میں سے تھے۔آپ کے فرزند سیدی کمال الدین محمدی کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں شروع مین اپنے والد سے سیر اور تنہا رہنے کی اجازت مصر کے جنگلوں اور پہاڑوں میں پھرا کرتا تھا۔ایک رات دن کے بعد والد کی خاطر کی وجہ سے والد کے پاس والس آیا کرتاتھا۔جب باپ نے وفات پائی تو پھر میں بالکل سیر و سیاحت و تنہا رہنے کے لیے سلوک طریقت کی طرف ہوگیا۔لیکن مجھ پر اس طریق کی کوئی چیز نہ کھلی۔یہاں تک کہ ایک دن میں نے چاہا کہ مصر کے کسی مدرسہ میں جاؤں۔میں نے دیکھا کہ مدرسہ کے دروازہ پر ایک پیر بقال ہے جو وضو کرتا ہےلیکن شریعت کی ترتیب پر نہیں کرتا۔۔۔۔
مزید